پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا، پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس کو اہم بریفنگ کے لیے طلب کر لیا گیا۔
پنجاب میں امتحانی نظام کو جدید بنانے امتحان میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے ایکشن شروع کر دیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ میں 13 دسمبر 2025 کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ طرز پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال بورڈز کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔
بریفنگ سیشن کا مقصد ڈیجیٹل تشخیص اور پرچہ سازی کے عمل کو خودکار بنانا ہے، اہم ڈیجیٹل اقدامات جنہیں نافذ کیا جارہا ہے اس میں آن سکرین مارکنگ (ای مارکنگ) ہے جس سے نتائج کی درستگی اور تیزی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈیجیٹل اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم (DAMS) کے ذریعے امتحانی مراکز میں حاضری کے عمل کو مؤثر بنایا جائے گا، سوالیہ آئٹم بینک (QIB) سے معیاری اور محفوظ پرچہ جات کی تیاری کروائی جائے گی۔
جوابی سکرپٹس (ای شیٹس) کی اپنی مرضی کے مطابق پرنٹنگ ، منفرد سکیورٹی کوڈز، QR کوڈز اور واٹر مارکس کے ذریعے نقل اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔
اس سلسلے میں، تمام متعلقہ BISEs کے سسٹم اینالسٹس اور کمپیوٹر پروگرامرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر BISE لاہور میں منعقد ہونے والے اس اہم ٹریننگ / بریفنگ سیشن میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق یہ اقدام پنجاب کے امتحانی نظام میں ایک نئے اور شفاف ڈیجیٹل دور کا آغاز کرے گا، جس سے طلبہ اور ان کے والدین کو زیادہ اعتماد حاصل ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب کے تمام تعلیمی
پڑھیں:
وزیراعظم کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد بڑھانے کی ہدایت
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم کو ٹیکس محصولات کے اہداف، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد کے ہدف تک لے جانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے، حکومت کے تمام شعبوں میں مؤثر ٹیکس انفورسمنٹ یقینی بنانے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کی بھی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم نے کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دورانیہ کم ہونے پر ایف بی آر حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے دورانیے کو مزید کم کیا جائے۔
وزیراعظم نے غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمباکو کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعدد فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں، جب کہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی سگریٹس کی بڑی مقدار قبضے میں لی گئی ہے۔
وزیراعظم کو مختلف ٹربیونلز اور اداروں میں ٹیکس سے متعلق زیر التواء مقدمات پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم سے چیئرمین واپڈا نے بھی ملاقات کی۔ آبی ذخائر میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو واپڈا کے زیرِ نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران آبی ذخائر میں اضافہ اور واپڈا کے دیگر انتظامی و تکنیکی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں آبی وسائل کے تحفظ اور ذخیرہ بڑھانے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔