data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کو بین الاقوامی اسکالر سید محمد فیصل کی جانب سے اہم قانونی کتب کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کیا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت علی لوہار کے دفتر میں منعقد ہوئی،قانونی کتب کی یہ اہم فراہمی بار ایسوسی ایشن کے لائبریری سیکرٹری زین العابدین سہتو کی درخواست پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد وکلا برادری کے لیے جدید قانونی مواد کی آسان دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں بین الاقوامی اسکالر سید محمد فیصل سمی، حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار، نثار احمد چنا، اسرار حسین چانگ، غلام علی تالپر، زین العابدین سہتو، ذیشان علی میمن اور مینجنگ کمیٹی کے اراکین سمیت وکلا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید محمد فیصل سمی، صدر ایڈووکیٹ عشرت علی لوہار اور لائبریری سیکرٹری زین العابدین سہتو نے کتب کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کو کئی دنوں سے اہم قانونی حوالہ جاتی کتب اور نئی ایڈیشنز کی کمی کا سامنا تھا، جو اب پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فراہم کی گئی کتب میں سول، فوجداری، بینکنگ، نیب، سائبر کرائم، فیملی لا، اینٹی کرپشن، ریونیو، ٹرائل اینڈ انکوائریز، کرایہ داری قانون اور دیگر کئی اہم موضوعات شامل ہیں صدر عشرت علی لوہار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کی علمی اور پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرنا بار قیادت کی اولین ترجیح ہے، قانونی کتب کی یہ فراہمی یقینا نوجوان وکلا اور سینئر اراکین دونوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بار ایسوسی ایشن

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری