2025-05-09@20:11:32 GMT
تلاش کی گنتی: 27868
«اور ان کا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (رضوان عباسی سے )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے سب آگاہ ہیں۔ بھارت نے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور ان کے جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے۔ شفقت علی خان...
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے "فالس فلیگ آپریشنز" کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ "دی وائر" تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔...
پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ کھپت جیل سے رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل...
پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل مار گرائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔ بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جہاں دنیا بھر میں فرانسیسی ٹیکنالوجی سے متعلق...
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہرممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے بھارت...
دھرم شالا(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی بھارت کو فوجی جارحیت گلے پڑ گئی، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔ بھارت آئی پی ایل کو ملتوی...

چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت
چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو:روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی...
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی اہم چیک پوسٹس بشمول ڈوبہ مور پوسٹ بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کی تباہی سے دشمن کو جانی اور مالی دونوں حوالوں سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس سے قبل بھی پاک فوج کی بروقت اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں ادھر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول...

بھارت کو حملے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، پاکستان خاموش نہیں رہے گا، امریکی ٹی وی پر پاکستانی سفیر کا دوٹوک مؤقف
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ بھارت اگر یہ سوچتا ہے کہ وہ حملہ کرے گا اور پاکستان خاموش رہے گا تو یہ اس کی سب سے بڑی بھول ہے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے اور دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ ایسی خطرناک مثال قائم کرنا چاہتی ہے جس میں کسی خودمختار ملک کے خلاف بغیر ثبوت کے کھلی جارحیت کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین راتوں سے بھارت مسلسل اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ لاحق ہے اور اسی بنیاد پر ان کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور ان کی رہائی وقت کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ہمیشہ انصاف کی اپیل کی ہے اور اب بھی توقع ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عدالتی احکامات نہیں مانتے ان کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے انہوں نے شکوہ کیا کہ...
پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کی مسلسل جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک بھارت کے مجموعی طور پر 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ گزشتہ شب سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے گئے۔ اس طرح اب تک تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے اور ملکی...

ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال...
اسلام آباد: امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ٹیمی بروس...
ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکست تسلیم کرلی اور سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا۔ یہ عمل میدان جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر، بھرپور اور بھرپور عسکری جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ مزید بتایا...
اوکاڑہ پاکپتن اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا جہاں پاک فوج نے اپنے جدید اور موثر ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے دشمن کے چھ مزید ڈرون مار گرائے اس سے قبل بھی دشمن کے انٹیلی جنس مقاصد کے لیے بھیجے گئے 29 اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے یوں مجموعی طور پر پاک فوج نے اب تک 35 ڈرون تباہ کر دیے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چار اسرائیلی ڈرون اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی علاقے میں گرے جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک ڈرون پاکپتن اور دوسرا وہاڑی کے مقام پر پاک فوج کی کارروائی کا نشانہ بنا ان ڈرونز کو جدید ٹیکنالوجی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’’تاریخی‘‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ اسٹارمر نے بھی اسے “تاریخی دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے 80 ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہہ دیا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کاکہنا ہے کہ فریقین سے کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔ پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے پر بات کی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل...
نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔" اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی...
سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان...
یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں: مولانافضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا، عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا حکومت...
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا، عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے کہا شہری دفاع کے لیے نوجوان نام لکھوائیں، ہم نے انصار السلام کو شہری دفاع کے لیے ذمہ داری سونپ دی ہے، آج پاکستان کے دفاع میں پہلے مورچے پر جو لڑ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔" غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ...
شاہین عتیق:چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے بچوں کے ڈبے کے دودھ کی غیر معیاری فروخت اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کی عدم دستیابی کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں ڈائریکٹر ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبے کا دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے لائسنس ازسرنو چیک کیے جائیں۔ مزید برآں، چیف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈریپ اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر بچوں کے دودھ کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2015 کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ اور روزانہ تقریباً 14,900 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اس...
اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی حملوں کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، کشمیر کی آزادی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا اور شہید ہونے والی مسجد سے متصل مکان میں نماز مغرب ادا کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے بلدیہ ہال میں بھارتی بزدلانہ حملے سے متاثرہ...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، جو مودی سرکار کے جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر دنیا میں پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے حالیہ پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے جیسے پورا پاکستان فتح کر لیا ہو حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا گودی میڈیا اور مودی سرکار کے دعوؤں کا تمسخر اڑا...
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر...
ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی ایماء پر بدعنوان افسران کرپشن میں ملوث احتساب سے لاپروا ڈائریکٹر آصف رضوی نے منہدم کی جانے والی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کرا دی ماشاء اللہ بلڈنگ پلاٹ نمبر ۵۵ مسلم ٹاؤن دادا بھائی ٹاؤن میں مخدوش عمارت پر چوتھی منزل کی تعمیرات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے شہریوں کی جانب سے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ ایک طرف انہدامی کاروائیوں کا ڈھونگ رچا رکھا ہے اور عدلیہ ، سول سوسائٹی کے سامنے دعویٰ ہے کہ سب کچھ بلڈنگ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ، میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے دشمن ملک بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 7اور 8مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کراتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات پر 29 ڈرونز بھیجے جسے پاک فوج نے نہایت مہارت سے مختلف مقامات پر گرادیے۔بھارت...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت ،وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوئے ،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی...
اجلاس کا مقصد ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لینا تھا ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزارتِ صحت ، ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں ، مصطفی کمال پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت قومی ادارہ صحت (NIH) میں اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ، ڈی جی ہیلتھ سندھ، خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام متعلقہ اسٹیک...
چینی صدر اور روسی ہم منصب کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان کریملن میں صدارتی دفتر میں چائے کی میز پر ایک خصوصی نشست ہوئی ۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا انتشار اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم کو برقرار رکھتے ہیں اور تزویراتی تعاون پر قائم رہتے ہیں، تو کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کو اپنی متعلقہ ترقی اور احیاء سے نہیں روک سکتی، چینی اور روسی عوام کے درمیان...
چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ...
چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں مذاکرات کئے اور نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی...
چین اور روس کا جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔...
چین اور روس کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو : عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے نئے دور میں کوآرڈینیشن کی اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ دونوں فریق اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی تیاری اور ترقی کو اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کی کثیر القطبی کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر بنیادی اصولوں پر مکمل عمل درآمد کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ تمام ممالک کو بین الاقوامی قانون کی تشکیل، تشریح اور اطلاق میں مساوی بنیادوں پر حصہ لینے کا حق ہے...
چین روس ہیومینٹیز کوآپریشن کمیٹی کی فلم کوآپریشن ذیلی کمیٹی کا 18واں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو : چین-روس ثقافتی تعاون کمیٹی کی فلم تعاون ذیلی کمیٹی کا 18 واں اجلاس روسی سٹیٹ اکیڈمی آف سینماٹوگرافی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال سے چین اور روس کے فلمی تعاون میں حاصل ہونے والے منافع بخش نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا، اور دونوں ممالک کے فلمی حکام کے درمیان قریبی تعاون اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ایجنسیوں کے درمیان عملی تعاون کی بھرپور تعریف کی گئی۔ فریقین نے ایک دوسرے کے فلم فیسٹیول کی میزبانی، دونوں ممالک کے درمیان مزید فلمیں متعارف کرانے، مشترکہ...
پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال...
کراچی: کراچی میں آج موسم کیسا ہے اور کن علاقوں میں بارش متوقع ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج شہر قائد کامطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش اور آندھی کا امکان رہے گا۔ اس کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بیشترعلاقوں کومتاثر کررہی...
خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات کی اور پاک – بھارت کشیدگی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے بھی بریف کیا، اور کہا کہ بھارت نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا۔ محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز سے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان...
قیصر کھوکھر : شہر کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا منصوبہ، پلان کی منظوری آج دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا ۔وزیر اعلی نے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں۔ اقبال ٹاؤن واہگہ ٹاون اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع ہونگے ۔ان ٹاؤنزمیں سٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکیں، نالیاں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان Ansa Awais Content Writer
عابد چودھری : عباس لائنز میں تعینات پولیس اہلکار کانسٹیبل احمد کو جعلی بائیومیٹرک حاضری لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل احمد سلیکون سے بنائے گئے جعلی انگوٹھے کی مدد سے اپنے اور اپنے ساتھی اہلکاروں کی بوگس حاضری لگا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کانسٹیبل احمد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ ساتھی کانسٹیبل عقیل کی حاضری لگا رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں ڈیوٹی آفیسر اعجاز چھٹہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کانسٹیبل احمد...
پاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارتی فوج پسپا، سفید جھنڈا لہرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز – لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی ایک بار پھر منہ کی کھا گئی۔ دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور جواب پر گھٹنے ٹیک دیے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی جانب سے منہ توڑ اور فوری ردعمل کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی پسپائی کا واضح ثبوت ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور، بروقت اور مؤثر جواب دے رہی ہے، جس کے...
اسلام آباد: بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ دوسری جانب، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ...
صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے مسلح افواج کی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو...

لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت 4افراد شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوائی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹراور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیاگیا،ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر علاوہ ازیں ایل او سی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2...
ریاض ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کار آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق دورہ کرنے والوں میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، لیری فنک، سیم آلٹمین اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔امریکی سرمایہ کار سعودی تاجروں سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جن میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کی صنعت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی، جنگی ساز و سامان اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔
بھارت کی ایل او سی پر گولی باری، 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایسز)بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں،...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہرزہ سرائی کے جواب میں اسی کے ہی طیارے مار گرائے ہیں جس کے بارے میں کچھ ناقدین ثبوت کے بھی بیانات دے رہے ہیں لیکن اب اس بارے میں واضح جواب آگیا ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ "جب کسی بھی جہاز پر میزائل فائر کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کا ایک میکنزم ہوتا ہے ،مثال کے طور پر آپ ایک جہاز چلارہے ہیں، آپ نے ایک میزائل فائر کیا ہے تو آپ کے جہاز کا جو کمپیوٹرائز سسٹم ہے وہ اس میزائل کو بھی ٹریک کرتا ہے اور آپ کو دکھاتا ہے کہ...
پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں سے 800 پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سے تاریخی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہونے کے بعد مندی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 849 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 2115 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اتار چڑھاؤ کے دوران مارکیٹ میں 536 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ایک...
نئی دہلی: پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں جسٹس بھنسالی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو بھی غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا اس دوران پنجاب کنگز نے...
بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔ پاکستان نے ایک اور ڈرون مار گرایا۔ pic.twitter.com/UQIVlS7rgm — WE News (@WENewsPk) May 9, 2025 واضح رہے کہ کل سے اب پاکستان ایئرڈیفنس سسٹم اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرون‘ 35 گرا چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت...
سٹی42: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی اعلیٰ حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور چین کے بنائے ہوئے طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یہ بات امریکہ کے دو اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا ہے کہ بھارت کے جنگی طیاروں کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہی ہے۔ نیز یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے طیارے کے لیے یہ بڑا سنگ میل ہے جواس نے عبور کیا ہے۔ جب ‘ رائٹرز ‘ کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے ترجمان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ تو اس بھارتی ترجمان کا کہنا تھا...
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ 刚买的飞机,刚买的飞机,被打啦???????????????? pic.twitter.com/zUduqtizxd — 西關小姐姐???????????????? (@LM62710) May 8, 2025 یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو...
ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے، اور وہ اس تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان...
اس موقع پر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران واشنگٹن میں قائم ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیراہتمام نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں یہ ڈیجیٹل ٹرک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، مختلف مشنز کے دفاتر، فریڈم ٹاور، انڈین مشن، کولمبس سرکل، مڈ ٹائون مین ہٹن اور ٹائمز اسکوائر کی سڑکوں پر چلائے گئے۔ ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک اسکرینوں پر "مودی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،...
ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر بدستور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کشیدگی کے سبب بھارت کے دو درجن سے زیادہ ایئر پورٹ جمعے کے روز بھی بند ہیں، جس سے فضائی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کشیدگی کے سبب دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں ضلع مجسٹریٹ اپنے ماتحتوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی...
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ میں شدید خطرہ ہے، ان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں، ملک میں...
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔ خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر...
—فائل فوٹو آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے ۔تاہم آج کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئیکوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی علاقوں میں موسم خشک اورصبح میں خنک، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز سبی اور نوکنڈی بلوچستان کے گرم ترین شہر رہے جہاں درجہ حرارت 43...
— فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
فوٹو؛ فائل پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔حافظ آباد سمیت، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیالاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ادھر اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس حوالے سے این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی۔
لندن(نیوز ڈیسک) مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام...
مظفرآباد(اوصاف نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔جبکہ ایک چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی...
چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کریملن میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انھوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے دوستانہ اور ثمر آور مذاکرات کیے ہیں، اور اس دوران بہت سے نئے اہم اتفاق رائے حاصل ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ روس وہ ملک ہے جہاں میں نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر کی حیثیت سے سب سے زیادہ دورے کیے ہیں، اور یہ روس کا میرا گیارھواں دورہ ہے۔ گزشتہ...
مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔ اداکار نے مزید کہا کہ یورپ نے سیکڑوں سال لڑنے کے بعد سمجھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، ہر بار جب الیکشن آتا ہے تو اپنے ہی...
سٹی42 : پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں، سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلاتصدیق فارورڈ کیا جائے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست معلومات کےلیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا، اس حوالے سے آسٹریلین کھلاڑی واپس آسٹریلیا یا دبئی جانے کے خواہشمند ہیں۔ آئی پی ایل میں شریک آسٹریلین کھلاڑی واپسی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں۔ ان بڑے ناموں میں پیٹ کمنز، جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ شامل ہیں۔ Post Views: 4
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے، لیکن جعلی حکومت قوم کو متحد کرنے کے بجائے مزید تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے ہی بانی چیئرمین سے ملاقات سے روکنا آئینی اور قانونی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ کو پنجاب حکومت کے احکامات پر روکا گیا جو آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔امریکی نائب صدر نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے”، حالانکہ وہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ وینس نے فاکس نیوز کو بتایا انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان جواب دے رہا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تھوڑا سا کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ کے بیچ میں ملوث نہیں...
رضوان سعید شیخ— فائل فوٹو پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ماضی میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں، بھارت نے خود ساختہ طور پر پاکستان کو پہلگام واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصفوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔ تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں...
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں، صحافیوں اور معروف صارفین کے 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پلیٹ فارم کے ترجمان کے مطابق، بھارت کی جانب سے موصول ہونے والے حکم نامے میں عالمی میڈیا اداروں اور ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اکاؤنٹس بند نہ کیے گئے تو کمپنی کو بھاری جرمانے اور بھارت میں موجود عملے کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو محدود کرے گی، لیکن اس مطالبے سے اتفاق نہیں کرتی اور قانونی چارہ جوئی کے تمام امکانات...
سوزوکی کیپٹل موٹرز نے ایک نیا آٹو انشورنس اقدام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے گاڑیوں کے تحفظ اور ملکیت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟ سوزوکی آٹو انشورنس پروگرام نئی اور استعمال شدہ دونوں گاڑیوں کا احاطہ کرتا ہے، جو ایک جامع پالیسی کے تحت مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام معیاری آٹو انشورنس فوائد فراہم کرتا ہے، بشمول ٹریفک حادثات اور چوری سے تحفظ، نیز قدرتی آفات کے لیے کوریج، ڈرائیوروں کے لیے طبی اخراجات، اور فریق ثالث کے دعوے وغیرہ۔ اس انشورنس کے تحت مرمت کا تمام کام خصوصی طور پر مجاز سوزوکی ڈیلرشپ پر کیا جاتا ہے، اس...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر،مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سےملاقات کی اور امید ظاہر کی پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ مزید :
سیشن کی صدارت مولانا بشیر احمد بٹ نے کی، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں ہی اصل معمارِ قوم ہے اور اگر ماں شعور، اخلاص اور دینی بصیرت کیساتھ اپنی ذمہ داری نبھائے تو ایک صالح معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات...

کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے؟ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت...
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کشیدگی کو کم کریں۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہمارا تبصرہ وہی ہے جو ہم کہہ رہے ہیں اور جو سیکریٹری جنرل نے اس ہفتے کے آغاز میں آپ پر واضح کیا تھا۔ کہ دنیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک اور تنازعہ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے اچھے...
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...