2025-11-05@10:58:26 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«تو والدین»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ آرمی میں سول ملازمین بھی ہوتے ہیں اگر سول ملازم ملازمت کی آڑ میں دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرے تو ٹرائل کہاں ہوگا؟عدالت عظمی میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے اہم نکات اٹھائے.(جاری ہے) سپریم کورٹ آئینی عدالت کے سات رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی بینچ میں دیگر ججوں میں جسٹس جمال خان مندوخیل‘ جسٹس نعیم اختر افغان‘ جسٹس حسن اظہر رضوی‘ جسٹس مسرت ہلالی‘ جسٹس محمد مظہر علی اور...
    جنید اکبر— فائل فوٹو   چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین...
    بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن پرفیصلہ...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے استفسار کیا کہ بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا؟کرک میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی نے کہا کہ دنیا پھیل رہی ہے، امریکا اسرائیل روس پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوچھتا ہوں بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہمیں اپنا حق صحیح طریقے سے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے کہ کب تک گیس کے لیے آوازیں لگائیں؟ نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اپنے دلائل محدود رکھیں، کیا مرکزی فیصلہ درست تھا یا نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق...
    تعارف:حنین زیدی، لاہور میں مقیم آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں اور گزشتہ پندرہ سالوں سے آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ مختلف بین الاقوامی اداروں سے وابستہ رہے ہیں اورملک و بیرونِ ملک اپنی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ ’ہواوے‘ ا ور سِسکو سسٹمز سے بھی منسلک رہے ہیں۔ لاہور میں ایک ادارے کے بانی ہیں جہاں نوجوانوں کو آئی ٹی سے منسلک مختلف کورسز مفت کروائے جاتے ہیں تاکہ نوجوان سیکھ کر خو د روزگار کما سکیں۔ سوال: آپ کاآئی ٹی کی طرف رجحان کیسے ہوا؟ جواب: یہ دلچسپ سوال ہے۔ بہت سے نوجوانوں کو یہ مسئلہ ہے کہ وہ اپنے لیے فیلڈ کا انتخاب نہیں کر پاتے۔ مگر میں اس معاملے میں خوش قسمت رہا کہ میں نے بہت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں وہ اسی اسی سلسلے میں امریکا گئے تھے۔لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر امریکہ سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔ ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ کریں، اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہیں مانی تو پھر وہی کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں اہم ارکان...
    بھارتی نژاد امریکی باشندے کاش پٹیل کو صدر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے لیے سماعت کی غرض سے گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں حاضری دی۔ اس موقع پر کاش پٹیل نے جے شری کرشنا کا نعرہ لگایا۔ سینیٹ کی طرف سے تصدیق اور توثیق کیے جانے پر کاش پٹیل ایف بی آئی کی قیادت سنبھالنے والے پہلے ہندو، بھارتی نژاد امریکی ہوں گے۔ کاش پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پرورش امریکا میں ہوئی ہے اور انہیں بھی مختلف مواقع پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے...
    قطر سے فلائیٹ میں پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم  پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔   مشیر صحت احتشام علی کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے۔ صوبے میں 2022 سے لیکر اب تک ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی ہے، بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پاکستان پشاور ائیر پورٹ پر اتری تھی۔ محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کے بعد والدین  کے بھی تشخیص کےلئے نمونے لے لئے ہیں، جن...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچے والی امریکی خاتون گارڈن میں نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔ نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی اور اونیجااینڈریو نامی خاتون احمد ندال نامی نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہے لیکن نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کے کہیں اور چلے گئے ہیں۔ تاہم، خاتون نے اپارٹمنٹ سے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔ سماء کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کیوں آئیں؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ میں پاکستان آئی ہوں کیونکہ مجھے یہاں پر رکنا تھا۔ سماء کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ احمد ندال کو جانتی ہیں؟...
    گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کردیا۔حال ہی میں علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نےسوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟اس پر علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی چلےگا، 1973 کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کو دے دیے گئے۔...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی کے جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہو گا؟انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہو گا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔اس موقع پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتجاج...
    سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: اگر کوئی آرمی افسر آئین معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے ؟ آئینی بینچ کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اپیل کی سماعت میں آئینی بینچ کے جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے ؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز میں وزارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج...