2025-10-18@20:13:17 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«مایاوتی نے»:
(نئی خبر)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم نے دلیل اور محبت سے بالادست قوتوں کو سمجھایا ہے، جھوٹ موٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھی، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اڑا رہے ہیں، مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اورسیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک جیسی حیثیت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا...
اسلام آباد:نامعلوم شرپسندعناصر نے سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے مکان کورات کے اندھیرے میں آگ لگادی۔جس سے قیمتی سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سدھنوتی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا قصوربس اتناہے کہ میںنے ہمیشہ حق سچ بات کی اور غریبوں کے مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیارتک پہنچایا۔چندعناصر نے سیاسی عنادمٹانے کیلئے میرے قیمتی مکان کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جس سے میرا70لاکھ روپے سے زائد کاقیمتی سامان جل گیا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شرپسندعناصر کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
پاکستان اور جبوتی نے دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان اور جبوتی نے 14 جنوری کو جبوتی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ ڈویژن) حامد اصغر خان اور جبوتی کے مستقل سیکریٹری جنرل (سیکریٹری خارجہ) محمود علی حسن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب کے بعد دونوں فریقین نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون...
کراچی(پ ر)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سرے عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوا نسل تباہ ہورہی ہے۔ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت سی قوتیں ہیں جو دلوں میں رخنے ڈالتی ہیں، اسی لیے شہباز شریف نے وسوسوں کا لفظ استعمال کیا تھا۔ وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو یقین اور ایمان کا نور کبھی نہیں بھرتا، دلوں میں وسوسے تو رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فوج کا حکومت سے جو تعاون ہے ساری زندگی نہیں دیکھا، وسوسے بھی ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے، وزیراعظم ’ہمارے ہاں صبح حکومتیں ہوتی ہیں اور شام کو نہیں ہوتیں۔ شہباز شریف نے اگر وسوسے کا لفظ استعمال کیا تو میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ہیں...
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.80فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 220100 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.04فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 220020میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 202295میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے...