2025-05-05@11:38:14 GMT
تلاش کی گنتی: 40471

«محاصرے کا»:

(نئی خبر)
    کراچی:سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکا ویمنز ٹیم کی بھارت کے خلاف ستمبر 2018 کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر رچا گھوش نے 48 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں جیمائمہ روڈریگز 37، پراتیکا...
    صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں فوری طور پر 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ یہ مستحکم ہو چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز کمزور پڑ چکا ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بالکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں نکاح پڑھانے پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاں حمزہ کو نکاح پڑھاتے دیکھا گیا تھا، وہیں انہوں نے دولہا کی طرف سے حق مہر کا اعلان بھی کروایا تھا۔ ایک تازہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں حمزہ نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح پڑھانا یا جنازہ پڑھانا دراصل دین کا بنیادی علم ہے جو ہر مسلمان کو آنا چاہیے۔ میرے دوست نے خود مجھ سے درخواست کی تھی، اس لیے میں نے یہ ذمے داری اٹھائی‘‘۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقریب کے دوران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیں۔ یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں۔ اعلامیے کے مطابق ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے۔ تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لئے ان ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہیں...
    انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔ لنکاشائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔ اس واقعے کے کئی سوال...
    پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیں گے۔ پاکستانی مندوب نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم اس ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور اپیلیں جب سسٹم میں آتی ہیں تو ان کا اثر عالمی نظام پر پڑتا ہے۔‘ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گاؤں میں امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کے لیے تھا۔ ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہداء کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں۔ متاثرہ خاندانوں نے سی این این کے ذریعے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی اصل صورتحال...
    کراچی: ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔  ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔  رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔  ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔
    ٹیلی گرام ایک بار پھر اپنی نئی خصوصیات کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز، بزنس ٹولز میں بہتری، اور نئے جیسچر کنٹرولز شامل ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد نہ صرف اس کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے، بلکہ اس کے صارفین کے تجربے کو بھی مزید بہتر بنانا ہے۔ آئیے ان نئے فیچرز پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ ٹیلی گرام نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز متعارف کرادی ہیں، جس میں 200 افراد تک کی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو بڑی ملاقاتوں یا پروفیشنل میٹنگز کا انعقاد کرتے ہیں۔ اب آپ بغیر گروپ چیٹ بنائے ڈائیریکٹ...
    سی این این کےصحافی نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فالس فلیگ کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز عالمی شہرت یافتہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ اور عینی شاہدین سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نک رابرٹسن نے بھارتی فوج کی جانب سے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کے شہری محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو مبینہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔ گرین لینڈ سے متعلق ان کے بیانات اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
    پیر کو ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں دو ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید تیز رفتار اضافے کا فیصلہ ہے، جس نے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے اور قیمتوں میں مزید کمی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.04 ڈالر یعنی 3.33 فیصد کم ہوکر 59.25 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.10 ڈالر کمی کے بعد 56.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یعنی دونوں کنٹریکٹس 9 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔ ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم...
    امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی جانب سے حال ہی میں 1993 میں تیار کردہ ایک خفیہ ”نیشنل انٹیلی جنس رپورٹ“ (NIE) کو ڈی کلاسیفائی کیا گیا ہے، جو اُس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ فروری 2025 میں عوامی سطح پر جاری کی گئی اور اب امریکی حکومت کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ حیران کن طور پر تین دہائیوں پرانی اس رپورٹ کی کئی پیش گوئیاں آج بھی درست ثابت ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اُس دور میں روایتی جنگ کے امکانات کو کم قرار دیا گیا، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے امکان کو پانچ میں سے ایک قرار...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کو دورے میں سہولت فراہم کی۔ اس دوران بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کےلیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ میڈیا نمائندوں کو وہاں لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے کہا تھا۔ بھارت کو دنیا سے وہ رسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا: عطاء تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ،...
    —فائل فوٹو حیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی، انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغازکراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ ایف سی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کو ناکام بنایا اور چیک پوسٹ کو محفوظ رکھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں یا فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البات میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نوشکی خاران روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، کمپنی نے البات کے علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا تھا، مسلح افراد کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تعمیراتی مشینری پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں نے اسلحے کے زور پر 4 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا، اور علاقے سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی کارکنوں کی بازیابی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پے رول پر رہائی کا کوئی امکان نہیں اور نہ اسکا فائدہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی اپنے بائیکاٹ زون سے باہر نہیں آ رہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پے رول پر نہیں بلکہ پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی لایا جاتا تھا، لیڈر آف اپوزیشن نے ایوان میں کردار ادا کرنا ہوتا ہے، اہم ایشو پر لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن مشترکہ طور پر بات کرتے ہیں، لہذا عمران خان کی پے رول پر رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ و طن عزیز پر بھارتی کی کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گاپاکستانی قوم اپنی عظیم افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوت سے کھڑی ہے ہم اپنے عظیم سپہ سالار آرمی چیف سید محمد عاصم منیر کے قومی بیانے غزوہ ہند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انڈیا جنگ کرنا چاہتا ہے تو پچیس کڑور عوام بھارت کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیںجنوبی ایشیا میں ہندوستان کی بالا دستی کا ’’امریکی واسرائیلی‘‘ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا ’’مظلوم کشمیروں کے غم جانے کب ہونگے ہندوستان میں جب بھی الیکشن آتا ہے بد بخت مودی...
    ساؤتھ اور ہندی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نے پاکستانی اداکار فواد خان کی آئندہ آنے والی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی حمایت میں بولتے ہوئے تخلیقی آزادی اور کراس بارڈر آرٹسٹک ایکس چینج (سرحد کے آر پار فنکاروں اور فن کے تبادلے) کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت فواد خان کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی فلموں میں ولن کے روپ میں نظر آنے والے 60 سالہ پرکاش راج صحیح معنوں میں امن اور فن کے حمایتی نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پرکاش راج صرف اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ وہ فلموں کے ہدایت کار، پروڈیوسر، ٹیلی ویژن...
    پاک بھارت جنگ کے امکان پر امریکی سی آئی اے کی پرانی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی جانب سے حال ہی میں 1993 میں تیار کردہ ایک خفیہ ”نیشنل انٹیلی جنس رپورٹ“ (NIE) کو ڈی کلاسیفائی کیا گیا ہے، جو اُس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ فروری 2025 میں عوامی سطح پر جاری کی گئی اور اب امریکی حکومت کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ حیران کن طور پر تین دہائیوں پرانی اس رپورٹ کی کئی پیش گوئیاں آج بھی درست ثابت ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ اُس...
    سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال) وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال، پاکستان بھارت کشیدگی، اور قومی دفاع سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک کی دفاعی تیاریوں اور کور کمانڈرز کانفرنس و قومی سلامتی کونسل میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت میں کی گئی سفارتی کوششوں اور ان کے مثبت نتائج پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا جاتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں:  چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی...
     اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا۔بھارت نے پہلگا فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے  تاکہ حقیقت بھارتی عوام کے سامنے نہ آسکے۔بھارت کی تمام ترجعلی کارروائیاں بے نقاب ہونے کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان کے سیاسی رہنمائوں کے ایکس اکا ئونٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ سچ کی آواز دبانے میں ناکام ہے۔دیگر سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بھی ایکس اکائونٹس بلاک کر دیئے گئے۔گزشتہ...
    اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس آج 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے تفصیلی زری پالیسی بیان بھی جاری کرے گا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس دسمبر 2025ء تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کم کرنے کی گنجائش ہے، جس کی وجہ سے امید ہے کہ پیر کے روز...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کیلئے نفرف یکطرفہ ہے۔ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز، اور بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے نفرت انگیز رویے پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے نفرت کا رویہ یکطرفہ ہے، جبکہ پاکستانی فنکار ہمیشہ فن، محبت اور امن کے حامی رہے ہیں۔ فیصل قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں اور سیریز میں بلاوجہ پاکستان مخالف مواد شامل کیا جا رہا ہے، جس کا...
    نئی دہلی – پہلگام میں ہونے والے مشکوک حملے کو لے کر بھارت میں خود ہندو عوام اور ماہرین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے اسے مودی سرکار کا منصوبہ بند فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے جس کا مقصد ملک کے اندر بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا اور سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ بھارتی ہندو خاتون میناکشی بالی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "یہ حملہ مودی حکومت کی ایک منظم سازش ہے، جس کے پیچھے بہار انتخابات کے سیاسی عزائم چھپے ہیں۔" انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی فوج واقعی اتنی طاقتور ہے تو دہشت گرد اس قدر گہرائی میں کارروائی کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ سیکیورٹی...
    مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوئی۔ حکام نے کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج پیر کے روز کیا جائے گا۔ ماہرین معاشیات نے پالیسی ریٹ میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حتمی فیصلہ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں سامنے آئے گا۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے طلب کیا گیا تھا ۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا   آج  ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے۔ حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہئے، بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہئے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
    ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک...
    پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث اس وقت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیخلاف اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اگلے روز پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کردیں، اور اب اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے پاس ایسا ہتھیار تھا جس کے استعمال کے فوری اثرات پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنیاں جن میں ایئر انڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستانی فضائی حدود  کی بندش کے بعد ان بھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کرنا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت کے رافیل طیارے خود بھارتی سیاستدانوں کیلئے بھی مذاق بن گئے۔ اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے صدر اجے رائے نے رافیل طیاروں کو کھلونوں سے تشبیہ دیدی۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اجے رائے نے روس سے خریدے گئے رافیل طیاروں پر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلا دئیے۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے صدر نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے، اس کے عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رافیل جنگی طیارے خرید لیے، مگر وہ ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران اجے رائے...
    عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔ شمال مغرب سے خشک ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 1
    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس سے دریائے جہلم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ہفتے کے روز سے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روکنا شروع کیا تھا، جو اب 90 فیصد تک روک دیا گیا ہے جبکہ کشن گنگا ڈیم کےلیے بھی اسی طرح کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشن گنگا ڈیم،...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟"۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے...
    ویب ڈیسک:بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس سے دریائے جہلم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ہفتے کے روز سے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روکنا شروع کیا تھا، جو اب 90 فیصد تک روک دیا گیا ہے جبکہ کشن گنگا ڈیم کےلیے بھی اسی طرح کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کیا کروں، جنگ کرلوں؟۔" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا، "ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف...
    لاہور (کامرس رپورٹر) چین کے سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سولر انرجی، ای وی سیکٹر، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے ڈیفنس میں ملاقات میں کیا ہے۔ جس میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر تجارت چودھری شافع حسین کو آگاہ کیا گیا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پہلے مرحلے میں اسمبلنگ، دوسرے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گی اور تیسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کریں گی۔ شافع حسین نے چین کے سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مقامی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
    ذرائع کے مطابق اس دورے کا اہتمام بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے کچھ مقامات پر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی صحافیوں کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے دورے کا اہتمام کیا جس کا مقصد بھارتی میڈیا کے حالیہ دعوئوں کو بے نقاب کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا اہتمام بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے کچھ مقامات پر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں کچھ مبینہ طور پر فرار ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات بھی بن سکتی ہے، تاہم بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔  مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ وفات پانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفات پاجانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈز معطل نہ ہونے کے باعث غلط استعمال کا خدشہ ہے۔ نادرا حکام کہتے ہیں لواحقین کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مرحومین کے شناختی کارڈ کینسل کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے یاد دہانی کے باوجود شناختی کارڈ معطل نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انتقال کرجانے والے شہریوں کے شناختی کارڈز بدستور فعال ہیں، 70 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مرحومین سرکاری ریکارڈ میں زندہ ہیں۔ یہ انکشاف نادرا کی جانب سے یونین کونسلز کے ریکارڈ  کا جائزہ لینے پر سامنے آیا۔ پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست...
    لاہور(نیوز رپورٹر)دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کشمیر اور فلسطین میں جس طرح کا ظلم روا رکھا جا رہا ہے اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم جس انسانی حقوق کے دور میں جی رہے ہیں۔ وہ انسان کی اپنی ایجاد ہیں اور اسی وجہ سے ان کو توڑ ناآسان ہے کیوں کہ اس میں کسی آخری جوابدہی کا تصور موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باقر العلوم یونیورسٹی قم ایران کے زیر اہتمام ’’مشرق میں انسانی حقوق کا تصور‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد مہدی نے کہا گزشتہ صدی تک دنیا بھر کو نو آبادیاتی دور کا سامنا کرنا پڑا اور اس دور اور موجودہ...
    لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔
    لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
    لاہور(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا منظور مانیکاخاندان کا پاکپتن کی سیاست میں اہم مقام ہے۔پیپلز پارٹی کیلئے بشریٰ منظور مانیکا کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد مانیکا کی رہائشگاہ ای ایم آی کالونی میں   انکی عیادت کے بعد اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے میاں منظور مانیکا اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کا اعتراف کیا اورپاکپتن کی کسان تحریک اور ضلع میں تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی۔
    بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بند کیے جس کے بعد  بلاول بھٹو کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں  بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد دلی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ پہلگام واقعے کی سچائی سامنے...
    عالمی برادری کی شرمناک خاموشی کے سائے میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کا سخت ترین محاصرہ جاری ہے جہاں 3 لاکھ کے قریب کمسن بچے بھوک و ادویات کی شدید کمی کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ 2 ماہ سے زائد کے سخت ترین محاصرے کے باعث 5 سال سے کم عمر کے 3 ہزار 500 سے زائد بچے بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے...
    تہران (اوصاف نیوز)ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کے ہتھیار دیرینہ دشمن اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’دفاعی‘ میزائل پروگرام کو مزید توسیع دے گا۔ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم ملک اور اس کی کامیابیوں کا دفاع کریں گے، جبکہ ہمارے دوستوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم علاقائی استحکام میں مدد...
    ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا...
    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورےپرپاکستان پہنچ گئے۔پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت  کے دورے پر بھی جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دورےکا مقصد پہلگام واقعے کے...
    پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور پاکستان کے عوام خاص طور پر اہم اور مشہور شخصیات کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت نے سیاسی فائدہ اٹھانے سمیت اپنی سیاست سے جھلکتی پاکستان دشمنی میں سندھ طاس معاہدے کو ہدف بنایا۔ وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دی گئی ان کیمرا بریفنگ میں شرکت کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی منصوبہ بندی سےآگاہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں...
    حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ و مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کو مظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بیش بہا قربانیاں دے کر تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے، بھارت اپنی ناکامیوں کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ...
    یروشیلم (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،حوثیوں کی طویل مار کرنے کی صلاحیت سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ جیکب آباد ،لاڑکانہ،گھوٹکی، سکھر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ حیدرآباد میں مٹی کے طوفان کے دوران حیسکو کے 80 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش اور مٹی کے طوفان کے بعد سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ دادو میں گردوغبارکے طوفان سےمتعدد درخت اوربجلی کے پول گرگئے جبکہ نواب شاہ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گر گئے ،بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری زمینی کارروائی میں توسیع پر مبنی اسرائیلی منصوبے کا غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف مکمل ہوائی محاصرے کے اعلان کے ذریعے جواب دیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت میں اضافے اور غزہ کے خلاف جارحانہ زمینی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی تل ابیب کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے جاری ہونے...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اس نے اپنے تئیں سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا ہے جس پر پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی برہم ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نپٹنے کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ کی پاکستان کیخلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے باسیوں نے بھی بھارت کو سخت پیغام دے دیا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے...
    بلتستان کی وادی پاری میں اگنے والا سسپلو نامی نایاب سیب صرف ذائقے میں ہی نہیں بلکہ خوشبو میں بھی لاجواب ہے۔ سرخی مائل رنگت، مزیدار مٹھاس اور دل موہ لینے والی مہک  ایسی کہ لوگ کہہ اٹھیں کہ یہ پھل نہیں بلکہ فطرت کی شاعری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار پاری کا سسپلو سیب بلتستان کے حسن کی خوشبودار پہچان ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلتستان کا سسپلو سیب بلتستان کی سیب بلتستان کی وادی پاری...
    ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے شرح سود 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے، ایک سال میں شرح سود 10 فیصد کم ہوا ہے۔ مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیا ہے، ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی...
    کراچی: کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انٹر بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 92 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شامل ہیں، جنہوں نے سائنس پری میڈیکل سمیت دیگر مضامین کا امتحان دینا ہے۔ صبح کی شفٹ کا امتحان صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، جس میں آج گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ شام...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے نتیجے میں ایک ممکنہ جنگ کا خطرہ اب کچھ حد تک کم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کرنے میں پاکستان کے مضبوط مؤقف، سفارتی پیغامات اور عالمی برادری کی ثالثی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ماہرین کے مطابق پاکستان کی ایٹمی اور روایتی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد اور دوٹوک ردعمل نے نہ صرف بھارت کے جارحانہ عزائم کو نکیل ڈالی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی بھی دلوائی۔ خارجی امور کے ماہر خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بہت سے...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جا سکا جبکہ اس عرصے...
    اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کے علاقے میں حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں اور ان کے ایرانی حمایتیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یمن سے کیا گیا تھا۔ ایک ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی کارروائی کرے گا۔ پولیس کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسران زمین میں ایک گہرے گڑھے کے کنارے کھڑے ہیں جس کے پیچھے کنٹرول ٹاور...
    فائل فوتو کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو رہا ہے۔ کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، اب 5 مئی سے شروع ہونگےاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیے۔ جمعرات 29 مئی 2025ء...
    ریاض احمدچودھری رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں،بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے۔بقول پنوں کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں”یہ 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے، ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے ، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ...
    متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 مئی  سے اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی ہٹا دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان میں ایک دہائی بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے سنہ 2021 میں اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی لگا دی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے عزت نفس اور قومی وقار کے حوالے سے بات کی۔  اگرچہ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے الفاظ سے یہ تاثر ملا کہ ان کا اشارہ اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب ہے، جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے بعد وہ بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پروپیگنڈا ایک ایسا ہتھیار...
    مسقط:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا  خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم  ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ۔ انسداد دہشتگردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا  کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے...
    یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...