2025-09-26@05:53:48 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«منشیات میں ملوث»:

(نئی خبر)
    ڈی سی قلات کے مطابق منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے...
    مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا...
    فائل فوٹو مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کی خرید و فروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، ملزم ساحر  نے منشیات سے متعلق...
    کراچی: شہر قائد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید رحیم شاہ عرف طورے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کے 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
    وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کے باعث سردی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
    کراچی: شہر قائد پر آج صبح ہی سے بادلوں کا سایہ ہے جب کہ بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔   جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب  اہل کراچی کے لیے پچھلے دنوں کی نسبت ٹھنڈی رہی جب کہ صبح ہی سے شہر ابرآلود بھی ہے۔ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات  شہر پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آج شہر کا کم سے کم پارہ گزذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری گرگیا  اور 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں  آج دن بھر مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی شام اور  رات کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کالام میں برف باری، آسمان سے گرتے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جھل مگسی،گنداواہ اور گرد و نواح میں گرج چمک...
    نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب منشیات فروش میکسیکو میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مارکو ایبین نامی انتہائی مطلوب منشیات فروش کو میکسیکو سٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک علاقے میں گولی ماری گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو ایبین کو پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر 15 گولیاں ماری گئیں۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منشیات فروش نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ایک مرتبہ اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔ یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے مارکو ایبین کو برازیل سے نیدرلینڈز منشیات...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا سلسلہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میں موجود بادلوں کے سسٹم کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش نہ ہونے کی توقع ہے۔ بادلوں کا سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جائے گا اور کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ دوران ڈرائیونگ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکے نے 8سالہ بچے پر کار چڑھادی
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز فراہم کرنے والی کمپنی جیری دناتا کا عملہ ہی مبینہ طو پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث نکلا، سعودی عرب کے بعد لندن جانے والے مسافر کے بیگ  میں منشیات رکھ دی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پتا لگایا گیا۔  تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری عمیر سعودی ایئر کی پرواز سے لاہور سے ریاض اور وہاں  سے لندن ایئرپورٹ پہنچا تو اس کا اصل بیگ نہ ملا، بعد ازاں لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کے نام سے منسوب جعلی ٹیگ والے بیگ سے پانچ کلو منشیات برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ مسافرعمیر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسمیات کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے مچھلی کے تاجر کو دن دہاڑے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود محکمہ موسمیات نبی ویو اپارٹمنٹ کباب جی ریسٹورینٹ کے قریب مین روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی ٹویو ٹا ہائی لیکس ایل بی 5393 سے اترنے والے شخص کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔مقتول کی شناخت 45 سالہ فرحان قاسم کھتری ولد نسیم قاسم کھتری کے نام سے ہوئی جو اسکیم 33 کیپٹیل سوسائٹی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مقتول مچھلی کا تاجر تھا...
    پنجاب حکومت نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دینے والے اداکاروں، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں پر عمر بھر کے لیے پابندی لگانے اور ایسے تھیٹروں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کافی عرصے سے اس انتہائی اقدام پر غور کر رہی تھی، خاص طور پر خواتین رقاصاؤں کے خلاف، جن کے بارے میں صوبے کے اہم شہروں میں تھیٹروں میں فحش پرفارمنس کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری نے تھیٹر مالکان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے صوبے کے تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے والے اداکاروں پر عمر بھر کی پابندی لگانے کا...
    فوٹو: فائل اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے 492 پستول، میگزنیز اور 24 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔  یہ بھی پڑھیے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد گرفتار 3300گرام چرس،شراب برآمد رواں سال اسلام آباد میں 1446منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار برآمد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف...
    کراچی: طارق روڈ پر کہکشاں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور کا رہائشی 28 سالہ سراج احمد ولد محمد اسماعیل اپنے گھر سے بذریعہ سیڑھیاں نیچے کسی کام سے اتر رہا تھا کہ جب وہ بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے سراج کو پانچ گولیاں ماریں، جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا، مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ دریں اثنا واقعے...
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...
     محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، میں تیز ہوائیں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب: پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشبرفباری...
    ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...
    مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بادلوں کا سسٹم  داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں منشیات کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔دورانِ تلاشی سری لنکا کے باشندے سے 1 کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکاماینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزم...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات کے حکام نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق مبینہ طور پر بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان میں سے 2عرب شہریت کے حامل ہیں، جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ملزمان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی شامل ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔ حکام نے 16 کلو گرام شبو اور 10ہزار ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے لیں جو کہ 2آگ بجھانے والے آلات کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
    کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16کلو گرام شبو اور 10,000ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی  گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے  اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...