پنجاب میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا سلسلہ موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میں موجود بادلوں کے سسٹم کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش نہ ہونے کی توقع ہے۔
بادلوں کا سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جائے گا اور کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، خصوصاً لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع جن میں کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن شامل ہیں، میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے، جو گرمی کی شدت میں کچھ کمی لا سکتی ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔