سردی بڑھے گی یا کم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
مغرب کی سمت سے بادلوں کا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا سسٹم آج اور کل ملک میں رہے گا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے سے اج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بادلوں کے سسٹم کے باعث آج رات اور کل دن کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے کہا ہےکہ پورے پاکستان میں 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، کچھ علاقوں میں معمول اور کچھ میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہناتھا کہ کل اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی، چکوال میں 36 گھنٹے میں 245 ملی میٹربارش ہوئی، زیادہ بارش ہو تو لوگ اس کو کلاؤڈبرسٹ کہنا شروع ہو جاتے ہیں، موجودہ اسپیل مزید 3 دن جاری رہے گا، موجودہ اسپیل میں کشمیر کے دریائی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوں گی، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے، اگست میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔