آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک کوکین ڈرگ کیس میں قصور وار ثابت
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ
نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا جس میں اسٹیورٹ کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔
منشیات کا مقدمہ سنہ 2021 سے چل رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔
انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: مصنوعی منشیات کا فروغ عالمی صحت کو کس طرح تباہ کر رہا ہے؟
اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے۔ انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
اسٹیورٹ میک گل نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آدھا گرام کوکین 200 ڈالرز میں خریدتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی کرکٹر میک گل اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی کرکٹر میک گل اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس
پڑھیں:
بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر کار ڈیلر کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے میں، سول اسپتال کے قریب وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی ولد میر محمد کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کمال خاصخیلی کو 30 ماہ قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا۔