2025-11-04@07:04:56 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«نارتھ کراچی»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر...
    نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی میں پیش آیا جہاں ثمینہ نامی خاتون کی  پھندا لگی لاش ملی۔اس حوالے سے ثمینہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے کچھ عرصے قبل دوسری شادی کی تھی اور پہلے شوہر سے4 بچے ہیں۔بھائی نے مزید بتایا کل بہنوئی نے اطلاع دی کہ ثمینہ کہیں چلی گئی ہے اور  آج پولیس نے لاش کے بارے میں بتایا جب کہ بہنوئی کا موبائل فون نمبر بھی بند ہے۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کا سانس روک کر قتل کے بعد لاش پانی کے ٹینکر میں ڈالی گئی۔ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی بھی مقتول صارم کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر دورہ کیا۔پولیس حکام نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی  ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھند لگی لاش برآمد، شوہر منظر عام سے غائب ہے، موبائل نمبر بھی بند ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھندا لگی لاش ملی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرگودھا: ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار واپس کرنے کے بجائے دوست کو قتل کردیااے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے تعفن اٹھنے پر اطلاع دی،...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے صارم کے  کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا...
    کراچی: محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے...
    کراچی: نارتھ کراچی میں ملک شاپ پر فائرنگ کے دوران پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا تیسرا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ مارے جانے والے تینوں ملزمان اجرتی قاتل نکلے جو دکاندار اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے پنجاب سے آئے تھے، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملک شاپ کے مالک یعقوب کی مدعیت میں اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت درج کرلیا۔  ہلاک ملزمان عادی جرائم پیشہ تھے اور ان کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں جبکہ مارے گئے 2 ملزمان کے خلاف گزشتہ سال سعود آباد تھانے میں بھی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے مارے جانے والے ملزمان کے موبائل...
    کراچی(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی د±ھند کے باعثحدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے...
    کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں؛ کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک سے بچے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
    بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ علی رضا ولد محمد سرور کے نام کی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو 40 سالہ عابد، 38 سالہ شاہ میر اور 30 سالہ عمر حیات کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار چاروں افراد سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اور سڑک کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتار بس نے انھیں روند...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی میں  پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زخمی تینوں ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان سے 2 پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔
    نارتھ کراچی میں ایک بچے صارم کے اغوا کے بعد قتل کیس کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ سینیئر سپرنٹینڈینٹ پولیس انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی اورگلا دبا کرقتل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟ یاد رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔ شک کی بنیاد پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر اس کا ڈی این اے بھی کرایا جارہا ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 4 بہن بھائی کچل دیے ناظم آباد انڈر بائی پاس میں تیز رفتار ہائی رئوف اور محمود آباد لیاقت اشرف برج کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈمپر الٹ گیا، نارتھ کراچی 4K چورنگی کے قریب شہزور کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اسکول کے 04 بہن بھائی 8 سالہ سونیا دختر ایوب 16 سالہ عدیل ولد۔ ایوب 18 سالہ *صباح دختر ایوب اور 7 سالہ فرحان ولد ایوب زخمی ہوگئے۔
    کراچی: کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل رہی اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے  بعد سامنے آئے گی۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج...
    کراچی(نیوز ڈیسک)نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے ایم پی اے عبدالوسیم کو دیکھ کر اپارٹمنٹ کے مشتعل رہائشیوں اور خواتین نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا، اب آپ سیاست کرنے آگئے۔ نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد اور خواتین رکن سندھ اسمبلی کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے، مشتعل رہائشیوں نے ایم پی اے پر چڑھائی کردی، جبکہ خواتین نے عبدالوسیم کو گھیر لیا۔ فلیٹ کے مشتعل مکینوں اور خواتین نے کہا کہ ہمارا بچہ چلاگیا، آپ لوگ...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک سے بچےکی لاش ملنے کے بعد اب تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کنور آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد پانی کے چاروں ٹینکوں کی بھی تلاشی لی تھی، آج اچانک وال مین کی جانب سے لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی۔انہوں نے کہا کہ وال مین کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا، بچے کے والد کو جعلی مسیج موصول ہوا جسے وہ تاوان کا میسج سمجھا، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا۔ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔اس سے قبل بچے کے والد کی جانب سے بلال کالونی تھانے میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغواء کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ کراچی، گورنر سندھ کی مغوی بچے صارم کے گھر آمدگورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر...
    احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ غیر قانونی لائن کی نشاندہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال مسعود نے کی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ زخمیوں سمیت 3ملزمان کو اسلحے اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود تارتھ کراچی سیکٹر نمبر فور جے اسٹاپ گڈلک لان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 03 ڈاکو گرفتار ہوئے ،گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت27سالہ ریحان عرف آکاش ولد محمد جمیل ۔24سالہ زکی الرحمان ولد بخت علی اورعلی احمد عرف منا ولد پپوں کے ناموں سے ہوئی ۔ ملزمان کا ایک اور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے 02 پستول معہ گولیاں ، 03 موبائل فونز اور 02 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ ،ملزمان سے...
    کراچی: کراچی میں جاری سردی کی لہر تھم گئی تاہم اگلے ہفتے میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں کئی روزسے جاری سردی کی لہر میں کچھ کمی ہوگئی، کراچی کا کم سے کم پارہ سرکاری ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ،پہلوان گوٹھ)پرگذشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری اضافے سے12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کےوقت شہرکی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرصرف ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ شہ کے دیگر ویدراسٹیشن پرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔ جناح ٹرمینل پرائیرپورٹ پرباقی ماندہ شہرکے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر12.5 ڈگری،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم...