نارتھ کراچی سے اغواء ہونے والا 7سالہ صارم کا تاحال پتا نہ چل سکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم کے دستانے پڑے ہوئے ملے، میں بے حد پریشان ہوا کافی معلومات کی تو کچھ پتہ نہ چلا،میرا دعویٰ ہے کسی نا معلوم شخص نے میرے بیٹے کو اغواء کرلیا ہے،بچے کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی، تاہم والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ تین بچیوں کی حالت نازک ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش آٹھویں مہینے میں ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے جوڑے کی شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے۔
انتقال کرنے والے دونوں لڑکے تھے، جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت 29 ہفتوں میں پیدا ہوئے، جن کا وزن کم اور پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما نہیں پا سکے تھے۔
پیدائش کے فوراً بعد تمام بچوں کو آکسیجن سپورٹ پر منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک اور پیچیدہ پیدائش تھی۔ نو ماہ سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جن میں سانس کی تکلیف، انفیکشن اور جسمانی اعضا کی نامکمل نشوونما شامل ہے۔
اس وقت بچ جانے والی تینوں نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے علاج کا عمل جاری ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ باقی بچوں کی جان بچائی جا سکے۔