2025-06-21@12:06:35 GMT
تلاش کی گنتی: 15290
«نشانہ بنایا گیا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
راولپنڈی میں 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ماں بچہ اسپتال نہیں بلکہ چلڈرن اسپتال بنے گا۔ منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی ون بنانے کے لیے ڈاکٹر حنا ستار پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دی گئیں جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر مسعود صادق کو فوکل پرس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 200 بیڈ کا چلڈرن اسپتال کم سے کم وقت میں فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں...
لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے۔ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔ سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پُرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں شامل ہے۔ رپورٹ میں جون 2025...
---فائل فوٹو ناقص سیوریج نظام کے باعث عطا آباد جھیل کے کنارے ایک ریزورٹ سیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی پر ریزورٹ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے سیاحتی مقام عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔غیر ملکی سیاح نے ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی اور غلاظت چھوڑنے کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ ہنزہ: جھیل میں سیوریج پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا، سیاح کا اظہارِ تشکر ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں...
اسلام آباد: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زون نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ایجنٹ کی شناخت عرفان نذیر کے نام سے ہوئی جسے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے شہری اور اس کے اہل خانہ کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ روپے وصول کیے ملزم مذکورہ خاندان کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزم بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے نتیجے میں ملک خطرناک حد تک پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور بارشوں کی کمی نے آبی ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جن میں خانپور ڈیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری خانپور ڈیم، جو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نہری آبپاشی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، اس وقت صرف 9.67 فٹ قابل استعمال پانی پر پہنچ چکا ہے۔ اس کا موجودہ سطح 1982 فٹ سے گر کر 1919 فٹ تک آ گئی ہے، جو کہ ڈیڈ لیول...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کیا گیا، تو وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایٹمی بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن اس کے پاس اتنی افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایک ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے حساس ایٹمی تنصیب فردو پلانٹ پر حملہ کرتا ہے یا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایران ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے عمل کا آغاز کر...
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جن میں امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو پاکستان کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی جانب سے ان بیانات کی مذمت کی جارہی ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد فیکٹ چیک ٹیم نے ان ویڈیوز کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔ کیا ٹرمپ نے واقعی پاکستان کو ایران-اسرائیل تنازع سے دور رہنے کی ہدایت کی؟ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ’’پاکستان کو اسرائیل اور ایران کے تنازع میں...
— فائل فوٹو شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی، تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے پولیس نے...
پشاور/ کراچی: رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ...
ایلون مسک کے اسپیس ایکس پروگرام کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹارشپ-36 ٹیکساس میں ایک معمول کے تجربے کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، یہ واقعہ اسٹار بیس لانچ پر پیش آیا۔ کیمرون کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق اسٹارشپ ناکامی کے بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا، فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کو لانچ آرم سے منسلک دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ایک شدید چمک اور آگ کا بلند شعلہ دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے اسپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ دسویں تجرباتی پرواز کی تیاری کر رہا تھا کہ اسٹار بیس کے ٹیسٹ اسٹینڈ پر ایک بڑی خرابی دیکھنے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نان فائلرز پر کیش نکلوانے کی ٹیکس شرح بڑھانے کی منظوری، آئندہ مالی سال میں 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت پر بھی بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے نان فائلرز کی جانب سے کیش نکالنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کی سفارش چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کی تھی۔ یاد رہے کہ نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس...
اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق...
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جسے NB.1.8.1 یا نِمبس کہا جا رہا ہے، چین اور دیگر ایشیائی ممالک میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ اب یہ ویرینٹ امریکا میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں یہ جون کے آغاز تک نئے کیسز کا تقریباً ایک تہائی حصہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق نِمبس ویرینٹ کی علامات زیادہ تر سابقہ ویرینٹس جیسی ہی ہیں، جیسے کہ زکام جیسی علامات، بخار، گلا خراب، تھکن، سردرد، بدن درد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری متلی یا الٹی آنا۔ ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ ویرینٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن اس کے زیادہ پھیلنے کی صلاحیت کو نظرانداز...
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
عبدالجبار ابڑو : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ٹریک اپ اور ڈائون بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جعفر ایکسپریس کی 1 بوگی پٹری سے اترنے کا معاملہ، سکھر سے مددگار ٹیم مشینری کے ساتھ پھچنے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے۔ سکھر سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لایا گیا، متاثرہ بوگی کو ٹریک پر لانے کے بعد ٹریک کو ریلوے ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف شکارپور آج منڈی پھاٹک کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکپریس کی...
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران کے بارے میں ایسے بیانات دیے ہیں جو بظاہر ایک دوسرے سے متضاد نظر آتے ہیں۔ کبھی وہ جنگ کے خاتمے اور جلد امن کی نوید دیتے ہیں، تو کبھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا عندیہ دے کر اسرائیلی بمباری مہم میں شامل ہونے کی بات کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگا یا نہیں۔ اس غیر یقینی اور متغیر پالیسی نے ماہرین اور تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آیا ٹرمپ...
سینئر ایرانی عہدیدار محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، تاہم یہ منصوبہ ایران کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اگلا مرحلہ یہ تھا کہ ایران کو شام میں تبدیل کر کے اسے دس سالہ بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا جائے۔ محسن رضائی کے مطابق ایران کے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں نے بروقت اقدامات کر کے نہ صرف اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا بلکہ خطے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مزید مستحکم کیا۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا کو ہمارا مشورہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر وسائل کے استعمال اور اقدامات کے باوجود مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثات اور پٹڑیوں سے اترنے سے نہ بچا سکا اور آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ریلویز ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے لے کر رواں ماہ 15 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے اور مختلف نوعیت کے 45 حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مسافر ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 22 حادثات، مال بردار ٹرینوں کے 20 اور 3 دیگر حادثے شامل ہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ریتی بجری سے بھرا ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شاہینہ نعیم اور 7 سالہ بچی عائشہ دختر خرم جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک خاتون انعم اور ڈبل کیبن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً سوا تین بجے سی او ڈی کے قریب پیش آیا۔ ڈمپر فٹ پاتھ پر چڑھ کر برابر سے گزرتی ڈبل کیبن (KT-9478) پر الٹ گیا۔ گاڑی مکمل طور پر ریتی کے نیچے دب گئی۔ اطلاع پر پولیس، رینجرز، چھیپا، ایدھی اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے۔ تین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ائرانڈیا کے طیارے بوئنگ 787 کے اندوہناک حادثے کے بعد اب اسے ایک اور دھچکالگ گیا اور ائرلائن نے بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا۔ احمد آباد میں ہونے والے حادثے کے بعد ٹاٹا کی ملکیت ائرانڈیا کمپنی میں یکے بعد دیگرے بڑے فیصلے سامنے آرہے ہیں۔ اب ائرلائن نے 20 جون سے اپنے وائڈباڈی طیاروں سے چلنے والی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی کے وسط تک نافذ رہے گا ۔ ائرانڈیا نے بتایا کہ یہ اقدام طیاروں کی ریزرو دستیابی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنے پاکستان میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کے پیش نظر اپنے لیز پر لیے گئے اسپننگ یونٹ کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ بات کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں بتائی۔ آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنیجو پہلے خورشید اسپننگ ملز کے نام سے جانی جاتی تھی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 جون 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوری طور پر لیز ہولڈ اسپننگ یونٹ کے استعمال کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پاکستان بھر میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کو مدنظر...
اٹک: ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی نگرانی میں قیدیوں پر تشدد کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہباز کو عہدے سےہٹاتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی موجودگی اور نگرانی میں جیل میں اسیران کو دوسرے قیدیوں سے بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام اور ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے نوٹس لیے لیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے جیل میں قیدیوں پر تشدد کی وجوہات معلوم کرنے، جیل کے اندر سیکیورٹی کے باوجود ریکارڈ ڈیوائس کیسے پہنچی اور ویڈیو کیسے بنائی گئی جیسی...
عمان سے 15 بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کا مشہور بوشیر بائیکرز کلب، مسقط کا پندرہ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ وہ شمالی علاقہ جات میں ایک خصوصی بائیکنگ مہم میں حصہ لے سکے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات، سیاحت کے فروغ اور عوامی روابط کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنا اللہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا کے حسین ترین مناظر کا حامل ملک ہے اور ہم خوش ہیں کہ بین الاقوامی بائیکرز یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے اور دنیا تک مثبت پیغام...
ایئر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی مسئلے کے شبہ پر بحفاظت ہانگ کانگ ایئرپورٹ لوٹ آئی بین الاقوامی پروازوں میں کمی کا یہ فیصلہ 12 جون کو احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد شروع کی گئی سیکیورٹی چیکنگ، ایرانی فضائی حدود کی بندش اور دیگر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پروازوں کی تعداد میں یہ کمی کم از کم جولائی کے پہلے 15 دن تک جاری رہے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایئر انڈیا کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کو درپیش مشکل صورتحال کے پیش نظر ایئر لائن کے آپریشنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم اکثر یہ سوچ کر چند دن ورزش ترک کر دیتے ہیں کہ وقتی وقفے سے جسمانی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔مصروف زندگی، تہوار، چھٹیاں یا محض تھکن ہی ہمیں وقتی طور پر سست کر دیتی ہے اور ہم جسمانی سرگرمیوں سے دور ہو جاتے ہیں، تاہم حالیہ سائنسی تحقیق نے یہ خوش فہمی ختم کر دی ہے کہ چند دن ورزش سے دوری نقصان دہ نہیں ہوتی۔ حقیقت یہ ہے کہ محض 3 سے 5 دن تک جسمانی سرگرمیوں میں کمی لانا بھی ہمارے دل کے افعال پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔یہ چشم کشا انکشاف امریکا کی اولڈ ڈومینین یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا، جس میں نوجوانوں سے لے کر معمر...
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس میں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن، نیٹو کا قیام 1949ء میں عمل میں آیا تھا۔ اس دفاعی اتحاد کو قائم کرنے کا مقصد دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں سوویت یونین کی توسیع کے خطرات کو روکنے کے لیے کام کرنا تھا۔ اس کے علاوہ امریکہ اسے یورپ میں قوم پرستانہ رجحانات کی بحالی کو روکنے اور براعظم میں سیاسی انضمام کو فروغ دینے کے ایک آلے کے طور پر دیکھتا ہے۔ تاہم، اس کی ابتداء سن 1947 سے ہوئی، جب برطانیہ اور فرانس نے جنگ کے نتیجے میں جرمن حملے کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اتحاد کے طور پر معاہدہ 'ڈُنکرک' پر دستخط کیے تھے۔ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) نان فائلرز کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت پر ساڑھے 9 فیصد کا بلند ترین ود ہولڈنگ ٹیکس عائد۔ تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت کرنے پر تاریخ کا بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 9.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 سے بڑھا کر 9.5 فیصد کیا گیا، 10 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 8.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا۔ حکام کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، رواں سال ملک میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مون سون کا سسٹم گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہو گیا۔ ممکنہ طور پر مون سون کا سسٹم رواں ہفتے کے اختتام سے ملک پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا باعث بننے والی ہوائیں خلیج بنگال و بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں، اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا...
WASHINTON: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دینے سے متعلق اخبار کے دعویٰ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں مبہم ردعمل دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میں امریکی اخبار کا نام لے کر کہا کہ ‘وال اسٹریٹ جرنل کو معلوم نہیں ہے کہ میں ایران کے حوالے سے کیا سوچ رہا ہوں’۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اندرونی طور پر ایران پر حملے کی منظوری دی تھی لیکن حتمی منظوری دینے میں اس امید پر تاخیر کی کہ ہوسکتا ہے ایران اپنا جوہری پروگرام معطل کردے۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ وہ تاحال حملے کی اجازت دینے کے حوالے...
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔ بدھ کی شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار ہے اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا ہے اس ہی دوران ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹتی ہے اور شدید روشنی خارج ہوتی ہے جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلتا ہے تو ایک آگ کا گولہ جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینٹ میں بجٹ پر بحث جاری،اجلاس میں سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل بھیب منظور کرلیا ہے ، بل متن کے تحت گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے، ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے،جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا،سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سینیٹ نے...
ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تبادلہ ہو کر آئے ججز کے لیے کوئی وقت مقرر کرنا ہوتا ہے۔ ججز کا تبادلہ جلد بازی میں کیا گیا اور وجوہات بھی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ہی حملے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ٹروتھ سوشل“ پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دی وال اسٹریٹ جرنل کو میری ایران کے بارے میں سوچ کا بالکل بھی...
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری نے بینک سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کیش نکلوایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق رقم لیکر نکلا تو ایک شخص گاڑی کےقریب آیا اور جان بوجھ کر جیب سے ایک لاکھ روپے گرائے۔ مقدمے کے متن کے مطابق زمین پر گرنے والی رقم ایک دوسرا شخص اٹھا کر فرار ہوگیا، رقم کے مالک نے ملزم کو پکڑنے کیلئے شور مچایا۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے شہری کی مدد کی اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ملزم کا پیچھا کیا، ملزم...
کراچی میں شارع فیصل، ڈرگ روڈ کے قریب راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے ریت ہٹائی گئی۔متوفی خاتون شاہینہ کے بیٹے سعود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اسکیم 33 کے رہائشی ہیں، بفر زون سے حاجیوں کو لینے پورا خاندان ایئر پورٹ جا رہا تھا، تمام لوگ مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔سعود کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سب سے آگے تھی، سی او ڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکلنے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے مکمل سد باب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قبول نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے شعبہ صحت میں پائیدار اصلاحات کے لیے اقدامات پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی متحرک قیادت میں وزارت صحت کی کارکردگی کی پزیرائی کی، کہا کہ پاکستان بھر میں عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ 2 ججز کی جانب سے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد کی جانب سے اختلافی نوٹ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا،...
کراچی: شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3ججز کے تبادلے سے متعلق تاریخی مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا تبادلہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کیا گیا۔عدالت عظمیٰ کے اکثریتی فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے تبادلے کو کسی طور پر نئی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا اور نہ ہی اس پر اعتراض کی کوئی قانونی گنجائش موجود ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ایک طویل قانونی بحث کے بعد سامنے آیا ہے جس میں عدالتی خودمختاری، آئینی اختیارات اور ججز کی سنیارٹی جیسے اہم نکات زیر غور آئے۔سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودیہ ایئر لائن نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برانڈ ویلیو 1.1 ارب ڈالرز تک پہنچا دی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ یہ سنگ میل عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں کمپنی کی جدت، اسٹریٹجک ترقی اور مسافروں کے مثبت تاثرات کا مظہر ہے۔معروف ادارے ’برانڈ فنانس‘ کی 2025 کی رپورٹ میں اس اضافے کو تسلیم کیا گیا ہے، جس میں برانڈ ویلیو کے تعین کے لیے کاروباری کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی اور صارفین کے تجربات جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔اس کامیابی میں ایئر بس کے ساتھ 105 نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، اسکائی ٹریکس کی جانب سے 2024 کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز، اور پروازوں...
مولانا فضل الرحمان(فائل فوٹو)۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے داخلی اور خارجی حالات حکومتی توجہ چاہتے ہیں، حکومت کو جو بات پسند نہیں آتی تو اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسپیکر نوٹس لےکر اس پر رولنگ دیں، ہر حکومت اپنے بجٹ کو بہتر قرار دیتی ہے۔ ہمارے بغیر حکومتی بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، فضل الرحمانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔ اس موقع پر انکا...
کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں ملائیشیا کی جاپان کے کامیابی کے باوجود پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی کیوں کہ میزبان ٹیم صرف ایک گول کی برتری سے جیتی جس نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہار گئی تھی جس کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر تھی جس کی شرط یہ تھی کہ یا تو جاپان جیت جائے یا پھر ملائیشیا 2 گول کی برتری...
محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ جناح اسپتال لایا گیا، جہاں کانگو وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے...
سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے. چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔ گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔ روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے پشاور میں بجٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا۔ ماضی میں اجلاس اسپیکر خود ہی بلا لیتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ صوبہ کنگال ہوچکا ہے، شاید اپنی جیب سے قرضہ دیں گے۔ خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پلس کا بجٹ 35 ارب کر دیا گیاوزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ...
سٹی 42 : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رانا ثناء اللہ کو 9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا، جہاں مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا...
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چھوٹی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز کو رد کر دیا گیا جبکہ غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی آدھی اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھ گیا، ’عام آدمی کیا کرے‘ اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی کہ چھوٹی گاڑیوں پر ایک سے 3 فیصد لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔ اس پر سینیٹر شیری رحمان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے...
سٹی 42 : ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کی گئی ۔ این ایچ اے کی طرف سے نیلامی کا انعقاد جناح کنونیشن سنٹر پر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کیلئے پلان کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جہاں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات نے شرکت کی۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
---فائل فوٹو کیمبرج نے امتحانی پرچے لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وفاقی وزارتِ تعلیم کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں بدعنوانی کے کچھ معتبر ثبوت ملے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین امتحان کے حصے امتحان سے کچھ دیر قبل شیئر کیے گئے تھے۔ AS&A لیول کا ریاضی کا پرچہ 12 جس کا امتحان سے پہلے ایک سوال لیک ہو گیا تھا۔ اے ایس اور اے لیول کا ریاضی کا پرچہ 42 جس کے دو سوالات کے حصے پہلے لیک ہو گئے تھے۔اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کا ایک سوال کے کچھ حصے لیک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحان لینے سے پہلے تینوں...

’عام مریض کو ایم آر آئی کے لیے 3 ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے’، مریم نواز کے بیان پر سرکاری اسپتال کا پول کھل گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم عدالتی فیصلوں اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ بینچ اہم آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، اور اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ عدالتی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دیگر سینئر جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت...
امریکہ پر عوامی اعتماد کی کمی یکطرفہ بالا دستی کے غروب ہوتے سورج کی نشاندہی ہے، عالمی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : 2024 میں پیو ریسرچ سینٹر کے 34 ممالک پر کیے گئے سروے کے مطابق، 54 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں “اچھی رائے” کا اظہار کیا، جبکہ 31% نے “منفی رائے” دی۔ لیکن رواں سال 11 جون کو پیو سینٹر کے جاری کردہ 24 ممالک کے تازہ سروے میں مثبت شرح گر کر 49% رہ گئی ہے۔ روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ کے حوالے سے “اچھی رائے” کی شرح خاصی متاثر ہوئی ہے، جہاں کینیڈا میں 20 فیصد، جاپان میں 15 فیصد، جبکہ نیدرلینڈز، سپین، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2025ء ) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے تبادلہ آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ سنادیا، جس میں تین دو سے سپریم کورٹ نے ٹرانسفر کو درست قرار دے کر ججز کی درخواست خارج کردی، تاہم ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل اس حوالے سے صدر کو یہ معاملہ ریمانڈ بیک کر دیا گیا، اس کے علاؤہ سنیارٹی ٹاپ سے ہو گی یا نیچے سے یہ معاملہ بھی صدر کو ریمانڈ بیک کر دیا گیا ہے، جب تک صدر فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برقرار رہیں گے۔(جاری ہے) بتایا گیا...
کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آنے والے مہلک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ رات 3 بجے شارعِ فیصل پر ایک ریت سے بھرے ڈمپر کے حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ویگو میں 5 افراد...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں بجٹ کی منظوری کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2025 کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہزاروں نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئندہ سال جنوری یا فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ابتدائی بلدیاتی ایکٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے، اور نئے نظام میں امیدواروں کے لیے تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ نواز شریف کو بھی مجوزہ بل پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں...
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025 سے 2026 کے لیے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن اور عام عوام اس پر سیخ پا نظر آئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد عام آدمی کو ٹیکس کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا اور اب پاکستان میں رہنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ جہاں ہر طبقہ مہنگائی اور نئے ٹیکسز سے پریشان ہے وہیں آٹو انڈسٹری بھی حکومت پر برس پڑی۔ آٹو موبیل ایکسپرٹ اور پاک ویلز کے شریک بانی سنیل منج نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام استعمال کی امپوڑٹڈ گاڑیاں خریدنے والے صارفین کے لیے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہے جبکہ مہنگی بڑی امپورٹڈ گاڑیوں پر حکومت نے آئی ایم ایف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 26 سالہ نوجوان جو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کے باعث مریض کو اتوار کے روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔حکام نے بتایا کہ اس سے قبل 17 جون کو بھی ملیر سے تعلق رکھنے والا کانگو وائرس کا مریض دم توڑ چکا ہے۔ اس طرح...
آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (BBL) 2025-26 کے ڈرافٹ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پہلے راؤنڈ میں 3 پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا گیا۔ برسبین ہیٹ نے سب سے پہلے انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو بی بی ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔ میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو ریٹینشن پک کے ذریعے دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے منتخب کیا تھا۔ حارث پہلے ہی بی بی ایل کا ایک معروف اور کامیاب چہرہ بن چکے ہیں۔ پاکستان کے ون ڈے کپتان...
(گزشتہ سے پیوستہ) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے نے امریکاکو ’’بے ایمان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن اور تہران جوہری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ایرانی ایوان صدر کے مطابق، پیزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا، ’’مذاکرات کے درمیان صہیونی حکومت کی ایرانی سرزمین کے خلاف جارحیت میں امریکا کے ساتھ ہم آہنگی امریکا کی بے ایمانی اور ناقابل اعتبار ہونے کی علامت ہے۔‘‘ دوسری طرف کئی سیاسی اتحادوں کے سربراہ رہنے والے پاکستان کے سرکردہ سیاسی ومذہبی قائد مولانا فضل الرحمن نے اتوار کی شام حیدرآباد میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کی باری ہے،کل سعودی عرب یا پاکستان...
دنیا کے بدلتے سیاسی منظرنامے پر نگاہ رکھنے والا ایک عام شخص بھی یہ بات جانتا تھا کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے نشانے پر ہے۔ مگر اِس حقیقت سے زیادہ اہم وہ چالاکی ہے، جس سے دشمنوں نے ایران تک پہنچنے کی ساری راہداریاں صاف کیں ایک ایک ملک کو داخلی خلفشار، پراکسی وارز، اور سفارتی تنہائی میں دھکیل کر۔اگر ہم اسرائیل کے مشرقی محاذ پر جغرافیہ کھول کر دیکھیں تو اردن سے ایران تک پھیلا ہوا ایک خونی راستہ نظر آتا ہے اردن، شام، عراق اور پھر ایران۔ عراق جو کبھی خطے کی سب سے بڑی عسکری طاقت تھا، سازشوں کے نرغے میں آ کر پہلے ایران، پھر کویت کے خلاف استعمال ہوا۔ بعد ازاں جھوٹے الزامات کی...

سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب نیو پر
سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب نیو پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک سفر سے قبل چیف جسٹس سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جنرل اسٹینڈنگ آرڈر میں ججز کی چھٹیوں اور تعطیلات کے حوالے سے ضابطہ کار طے کر دیا گیا ہے۔ایس او پی کے مطابق چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد کرنے اور ضرورت پڑنے پر واپس بلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ججز کو ہر قسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری...
---فائل فوٹو کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لیے آلات سے لیس اسپتال ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے گئے۔ ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی منظوری کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔معروف امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کسی بھی وقت حملے کا باضابطہ حکم جاری کر سکتے ہیں، تاہم فی الحال ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ایٹمی سرگرمیاں روکنے کی سنجیدہ پیش رفت کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے تمام آپشنز کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ایرانی حکام کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمے، یعنی صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی بہادرآباد پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں پراسیکیوشن کے آٹھ سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق، 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی...
لاہور:پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ سولر پینل پیدا کر رہے ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ، 2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کئے تھے، 2024 ء میں...
لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
کراچی:راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ریتی بجری سے بھرا ڈمپر ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ڈبل کیبن کا ڈرائیور زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ڈمپر کی ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شارع فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ سی او ڈی کے قریب ریتی بجری سے بھرا تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر برابر سے گزرنے والی ڈبل کیبن پر جا گرا، ڈبل کیبن نمبر KT-9478 گاڑی ڈمپر اور ریتی کے نیچے دب گئی جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دو خواتین، ایک بچی اور ڈرائیور دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر کھیل سے توجہ اُٹھانے کی کوشش قرار دیدیا۔ کوالالمپور میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی الاؤنس ایشو سے زیادہ اہم فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں بہتر کھیل پیش کرکے فائنل میں جگہ بنانا ہے۔ پی ایچ ایف صدر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان یہ نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرے، فنڈز کی کمی اور محدود میچز سمیت بہت سے ایشوز کا سامنا ہے تاہم اسکے باوجود لڑکے اور مینجمنٹ بہت محنت کی ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی...
اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پچھلے ہفتے عدم اعتماد کی 2 قراردادوں سے گزرے، لیکن ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں نے ان کی سیاسی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سب سے بڑا میزائل حملہ، آرمی کمانڈ و انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت نشانہ بن گئی ایک قرارداد کو لڑائی سے چند دن پہلے الٹایا گیا، ورنہ پارلیمنٹ تحلیل ہو کر نئی انتخابات ہو سکتے تھے، جس سے نیتن یاہو کی حکومت خطرے میں تھی۔ لیکن جب اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنایا، تو اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومتی مؤقف کا ساتھ دیا۔ سب کا جواب جنگ ہے اپوزیشن رہنما یأر لاپیڈ نے سابقہ جنگ بندی کی مخالفت کے بعد اب نیتن...
کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات 3 بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔ فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔ Post Views: 2
خیبر پختونخوا کے لیے صحت کارڈ پلس کا بجٹ بڑھا کر 35 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کےلیے صحت کارڈ پلس بجٹ میں 6 ارب روپے مختص اور صحت کارڈ میں مزید مہنگے علاج بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ میں گردے، جگر، دل کے امراض اور بون میرو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں اور بچوں میں قوت سماعت کے لیے کوکلئیر ایمپلانٹ کا علاج بھی شامل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثات، ایمرجنسی، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، ڈائیلاسز اور کینسر کا علاج مفت ہوگا۔ Post Views: 3
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی یہ رپورٹ مودی اور کارنی کی البرٹا میں ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے وعدے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ دونوں حکومتوں نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو تعمیری قرار دیا تھا۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ان اعلیٰ سفارت کاروں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا، جن کو انہوں نے 2023 میں باہمی سخت کشیدگی کے درمیان واپس بلا لیا تھا۔ بھارت اور کینیڈا کی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش اس ملاقات کے بعد کارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہارِ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے روڈ شوز منعقد کیے گئے جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے منصوبے میں گہری...
BAGHDAD: عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے کویت کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
ویب ڈیسک:پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ سولر پینل پیدا کر رہے ۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ۔ 2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر نعشوں...
ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہوگا، برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت...
مسجدِ نبویؐ کے 100 دروازے اس عظیم مسجد کی صدیوں پر محیط دیکھ بھال، محبت اور فنی محنت کی روشن علامت ہیں۔ یہ دروازے اپنے دلکش ڈیزائن، باریک نقش و نگار، اور اعلیٰ کاریگری کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا جاہ و جلال اور آسان استعمال ایک ساتھ نظر آتا ہے۔ یہ دروازے ہر آنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں، چاہے اس کا لباس کچھ ہو یا زبان، یہ اسلامی اقدار جیسے وسعت قلبی اور امن کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ دروازے اسلامی فنِ تعمیر کی اعلیٰ مثال ہیں، جن پر نفیس نقش و نگار اور خاص طرز کے کندہ کاری نظر آتی ہے، جو مسجدِ نبویؐ کی مخصوص معماری کی شناخت بن...