2025-11-04@07:02:58 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 115				 
                «وحدت یوتھ پاکستان»:
(نئی خبر)
	پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی لگ گیا، ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔  ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔ میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
	پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا .بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے. اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے. اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف پالیسی...
	پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔ کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔ زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے، اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے، اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں...
	لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے جب کہ ہمارا ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جرمن اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلبز 11 فروری کو لاہور پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی۔ لاہور میں ٹیم کے انتخاب کے لیے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوئے، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ٹرائلز...
	بلوچستان سے تعلق رکھنے والی14 سالہ زنیرہ قیوم کو یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ برائے کلائمٹ ایکشن اینڈ گرلز امپاورمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ زنیرہ قیوم کے انتخاب کا اعلان بریتھ پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق وکالت اور بچوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ زنیرا قیوم نے سی او پی 29 سمیت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس بارے میں ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں شامل ہوئی اور اس پر انہیں اوّل...
	لاہور ( عنبرین فاطمہ) آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کروانے کا اعلان کردیا۔ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی۔لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہوں گے۔آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ ان شخصیات کو دئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں۔ ایوارڈ کے لئےشخصیات کی نامزدگی میرٹ پرکی گئی ہے جوکہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پزیرائی حکومتی سطح پر بھی  ہونی چاہیے ۔ہمیشہ اپنے فنکاروں کے  شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔
	ڈاکٹرمصطفی قمر۔ (ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ AHSیونیورسٹی آف سرگودھا )فزیوتھراپی  :مصنوعی ذہانت  اور روبوٹکس فزیوتھراپی، جو جسمانی بحالی اور درد کے علاج کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، پاکستان میں ایک تیزی سے مقبول ہونے والا پیشہ بنتا جا رہا ہے۔ یہ شعبہ ان افراد کی زندگیوں میں امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے جو جسمانی معذوری، سرجری کے بعد بحالی یا دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ محدود وسائل اور ابتدائی مراحل کے باوجود، یہ شعبہ آج پاکستان کے صحت کے نظام کا ایک بنیادی حصہ بن چکا ہے۔پاکستان میں فزیوتھراپی کا آغاز چند اسپتالوں اور محدود عملہ تک محیط تھا، مگر آج یہ شعبہ نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے قصبوں تک پھیل چکا ہے۔ اسپتالوں، کلینکس اور بحالی کے...
	  وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے سب سے کم عمر اور ”مل کر“ آرگنائزیشن کے سربراہ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا۔ اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا، ملک کے سب سے بڑے والنٹیئر نیٹ ورک ’مل کر‘ پاکستان نے یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ کم عمر ماحولیاتی چیمپئن علی سیف کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آباد نوجوان ہے اور جب اسموگ آیا تھا تو نوجوانوں نے ایک لاکھ سے زائد...
	وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سمٹ کی پاکستان میں میزبانی پر خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ممالک میں سے ہونے کی وجہ سے اسے بہت اہمیت دیتا ہے، دولت مشترکہ کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور پاکستان میں بھی 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارمز دینے پر زور دیا جن سے وہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ یہ بھی پڑھیے:پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل یوتھ سمٹ 2024 میں شمولیت انہوں نے کہا کہ میں نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں...
	حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
	 ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی۔  ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘کی حلف برداری کل ہوگی، کونسل پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی، یوتھ کونسل کیلئے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔  پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک   پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے جبکہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہوگی جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔  علاوہ ازیں کونسل کے تحت کلائمیٹ...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کی اصلاح و رہنمائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا منشور عام آدمی کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تمام مکاتب باالخصوص یوتھ کے لیے ایک خاص وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقعوں اور ان کی صحیح سمت رہنمائی وفاقی وزیر کی...
	اس موقع پر عبدالقادر نے کہا کہ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے قربانیوں کی ایک لازول تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین عبدالقادر کی قیادت میں وفد نے حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری...
	حکومت کو پاکستان کے مثبت امیج بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر موڑ پر پاکستانی نوجوان کا کلیدی کردار ہے، رانا مشہود
	کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ، "حکومت کو پاکستان کے مثبت امیج بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر موڑ پر پاکستانی نوجوان کا کلیدی کردار ہے۔ زرائع کے مطابق "ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں نوجوانوں کی تنظیموں، تاجروں اور نیشنل یوتھ کونسل سندھ کے اراکین اور اسپورٹس مین سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کے ویژن پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خالصتا میرٹ پر منتخب ہونے والے نوجوانوں کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ پانچویں جنریشن وار کا حوالہ دیتے ہوئے،رانا مشہود نے کہا کہ کچھ ریاست مخالف عناصر کی جانب...
	فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کےلیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بےروزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔انھوں نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی کے ساتھ اردو اور مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت...