City 42:
2025-04-25@09:50:20 GMT

پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل، حلف برداری کل ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

 ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی۔

 ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘کی حلف برداری کل ہوگی، کونسل پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی، یوتھ کونسل کیلئے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

 پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے جبکہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہوگی جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔

 علاوہ ازیں کونسل کے تحت کلائمیٹ چیمپئنز اور یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے، یوتھ کونسل کے ارکان مختلف علمی و عملی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
  • شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی