حکومت کو پاکستان کے مثبت امیج بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر موڑ پر پاکستانی نوجوان کا کلیدی کردار ہے، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ، "حکومت کو پاکستان کے مثبت امیج بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر موڑ پر پاکستانی نوجوان کا کلیدی کردار ہے۔
زرائع کے مطابق "ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں نوجوانوں کی تنظیموں، تاجروں اور نیشنل یوتھ کونسل سندھ کے اراکین اور اسپورٹس مین سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کے ویژن پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خالصتا میرٹ پر منتخب ہونے والے نوجوانوں کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ پانچویں جنریشن وار کا حوالہ دیتے ہوئے،رانا مشہود نے کہا کہ کچھ ریاست مخالف عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائے جانے والے منفی اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی اداروں کی معاشی اشاریوں اور ریٹنگز میں بہتری وزیر اعظم کے وژن کے تحت حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رانا مشہود نے بتایا کہ دولت مشترکہ میں سیکرٹریٹ حاصل کرنا نہ صرف پاکستان کے لیے باعث فخر ہے بلکہ آیندہ دونوں میں پاکستان اسلام آباد میں دولت مشترکہ کے وفد کی میزبانی بھی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دروازے تمام کامن ویلتھ ممالک کے لیے ہر شعبے میں کھولے جائیں گے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور سندھ یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کے ہمراہ کراچی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام یے تحت منتخب ہونے والے نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام یوتھ پروگرام کے پاکستان کے رانا مشہود انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔