لاہور ( عنبرین فاطمہ) آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کروانے کا اعلان کردیا۔ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی۔لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہوں گے۔آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ ان شخصیات کو دئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں۔ ایوارڈ کے لئےشخصیات کی نامزدگی میرٹ پرکی گئی ہے جوکہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پزیرائی حکومتی سطح پر بھی  ہونی چاہیے ۔ہمیشہ اپنے فنکاروں کے  شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔

ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
  • کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے