2025-10-05@05:35:49 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«کو ہلال جرا ت»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور نےرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
    وفاقی حکومت  ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان...
    ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز جمعہ 31 جنوری یکم شعبان جبکہ شب برات 13 فروری کو ہوگی۔
    ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا. یکم شعبان کل بروز جمعہ ہوگئی جبکہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات منائی جائےگی۔شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔ خیال رہے کہ شعبان المعظم آٹھواں اسلامی مہینہ ہے. جس کے بعد مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مہینے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں جو خالق کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے...