حکومت کی ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی، اجلاس کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے تحت ہوں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک
پڑھیں:
روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
اسٹونیا حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹونیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے جنگی طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل ہوئے اور 12 بارہ منٹ تک اس کی حدود میں رہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اسٹونیا حکومت کے دعوے کی تردید کردی ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نےاسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، پرواز بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ بالٹک پرنیوٹرل مقام پرکی گئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے 20 ڈرون طیارے9 اور10 ستمبر کی درمیانی رات پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے ، پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔
Post Views: 2