ایران کی امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ مزید پھیل رہی ہے، آگ سے 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
خوفناک آگ کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
لاس اینجلس آتشزدگی میں نامورامریکی اداکارہلاک، آخری لمحات کی دردناک کہانی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔