2025-08-02@18:21:47 GMT
تلاش کی گنتی: 12168
«کی کسی بھی»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو کراچی میں ایک شخص نے دو بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی اور چھیپا فاؤنڈیشن کے غوطہ خور موقع پر پہنچے اور تینوں کی تلاش شروع کردی۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کیلئے تحقیقات...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر” یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ عامر خان نے...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
اسرائیلی وزرائے دفاع و انصاف نے متنازع بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے الحاق کا وقت آگیا ہے، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاری مکمل ہے۔ اسرائیلی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے دور میں نقشے اور تجاویز تیار ہو چکی تھیں مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کی راہ ہموار ہو گئی ۔ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر نام نہاد خود مختاری کا اعلان کیا ہے جسے سعودی عرب، بحرین، مصر، انڈونیشیا، اردن، شام، الجزائر، فلسطین، قطر، ترکیہ، امارات، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک نے مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی عملداری کے استحکام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ایک مضبوط و پرامن ریاستی ڈھانچے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کثیرالجہتی حکمت عملی جس میں فوجی کارروائیاں، قانونی اصلاحات، عوامی شعور اور انتہاپسندانہ نظریات کی روک تھام شامل ہیں، عالمی سطح پر مؤثر قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اسمبلی: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل منظور، لاپتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائےگا، وزیراعلیٰ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت...

صدر مملکت کا ڈیجیٹل ہراسانی کیس میں سٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ منیجر کو 10لاکھ روپے ہرجانہ اورجبری ریٹائرمنٹ کا حکم
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہراسانی کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے صدرِ مملکت نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانے کے قانون (2010) کے تحت وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپاہ) کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا یہ کیس اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان میں ایک اعلیٰ عہدیدار کے خلاف تھا۔ جمعرات کو وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق شکایت کنندہ عروج واحد نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ نے انہیں واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے نازیبا اور نامناسب پیغامات بھیجے جن میں جنسی نوعیت...
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کی تاکہ غزہ میں انسانی بحران پر قابو پانے اور جنگ بندی مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ وٹکوف کی آمد کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ‘کان’ کے مطابق امریکی ایلچی وٹکوف غزہ میں ایک امدادی تقسیم کے مقام کا دورہ بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ واضح...
—فائل فوٹو چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے زیر انتظام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) گزشتہ رات روس کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں 8.8 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا اور اس سے دنیا بھر میں قدرتی آفات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت ایک مرتبہ پھر نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے۔اس زلزلے کے فوری بعد بحر الکاہل کے تمام ساحلی ممالک میں سونامی کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی کے نظام فعال ہو گئے۔زلزلے سے پیدا ہونے والی سمندری لہریں 1,000 کلومیٹر کے فاصلے پر جاپان تک بھی پہنچیں جہاں ساحلی علاقوں میں جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے۔ Tweet URL یہ لہریں امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا اور ہوائی...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف صدر کے بننے یا کسی سیاسی عہدے پر واپسی کا ارادہ رکھنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی رد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نواز شریف نے صدر بننے کی...
ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطی کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی ترغیبی اسکیم جاری رکھنے سے انفلوز بڑھنے کے امکانات، طویل دورانیے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہونے کے رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے سستے لاگت کے مزید قرض لینے اور ادائیگیوں کی صلاحیت بڑھنے کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جولائی 2026 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3ارب ڈالر کے اضافے کی پیش گوئی کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے کرولا کراس ویریئرنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی مشہور گاڑی کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے،جو یکم اگست 2025 سے مؤثر ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان ایکسپورٹ یہ فیصلہ محدود مدت اور محدود اسٹاک کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو پرکشش رعایت فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں، جن کے مطابق مختلف ویریئنٹس میں 5 لاکھ 14 ہزار سے لے کر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کی تفصیل کمپنی...
بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔ رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطیٰ کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ کا رخ کیا ہے۔ بھارتی کمپنیوں نے مبینہ طور پر روسی خام تیل کی خریداری روکنے کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر جرمانے کی دھمکی کے...
تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس پر پہلے ہی قانون سازی کرچکے ہیں، اس دفعہ بلوچستان میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، یہ قانون بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ہے اور ہم پرامید ہیں وزیراعلی بلوچستان بھی اس قانون میں ضرور معاونت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کم عمری اور جبری شادی کے حوالے سے بنائے گئے قانون سازی پر سب سے زیادہ عملدرآمد ہمارے صوبے میں کیا جارہا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں یہ قانون سختی سے نافذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت جان لے ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے اسے کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا، زیارات کے زمینی راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ ساجد نقوی اعلان کر چکے کہ ہم تفتان کے زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے کو بند...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد 100 میں ملی میٹر، گجرانوالہ 47 اور جھنگ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، دریائے...
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت مس کالز کے لیے یاددہانی (ریماینڈر) لگائی جاسکے گی۔ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسی چیٹ ونڈو میں جہاں کال ہوئی تھی، مس کال پر ریمائنڈر لگاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین کسی میسج یا میڈیا پر طویل دباؤ دے کر اختیارات حاصل کرتے ہیں۔ اب مس کال پر بھی ایک نیا آپشن دکھائی دے گا جس سے ریمائنڈر سیٹ...
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 303 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کی کمی سے 3لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63روپے کی کمی سے 3ہزار 900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کی کمی سے 3ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین
چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ان کی پہلی فلم میں کردار کیلئے محض 51 روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ دھرمیندر ہندی سنیما کے ان بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بغیر کسی فلمی پس منظر کے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں دھرمیندر کو مالی مشکلات کا سامنا رہا، یہاں تک کہ وہ کیرئیر کے آغاز میں اپنے دوستوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور تھے کیونکہ ان کے پاس کرائے کا گھر لینے کیلئے بھی رقم نہیں تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 میں پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والے اس لیجنڈری اداکار کو اس فلم میں کردار نبھانے کے لیے انہیں صرف 51...

’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 2008 کے بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے 17 سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔ 29 ستمبر 2008 کو رمضان المبارک کے دوران مالیگاؤں کے بھیکو چوک پر ہونے والے اس بم دھماکے میں 6 مسلمان شہید اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت کا فیصلہ خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ بم دھماکے کا وقوعہ تو ثابت کرنے میں کامیاب رہا، لیکن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال ہوئی، وہ پرگیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) چار جولائی 2025 کو ہینوور کے قریب آرنم میں ایک 26 سالہ نرس رحمہ عائد کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ اس قتل کے الزام میں مقتولہ کے ایک جرمن ہمسائے کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس علاقے کے رہائشی گواہ ہیں کہ یہ ہمسایہ 26 سالہ مقتولہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے پہلے بھی ہراساں کرتا رہتا تھا۔ رحمہ تیونس سے جرمنی ایک بہتر مستقبل کے خواب لے کر آئی تھیں۔ لیکن بدقسمتی سے آگے بڑھنے اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کی کوششوں میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھیں۔ اس واقعے سے علاقے کی مسلم کمیونٹی میں خوف اور غصہ پایا جا...
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ زائرین کو ان کے مذہبی حق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ اقدام صرف زائرین کے حق میں نہیں بلکہ ملتِ جعفریہ کے دینی، آئینی اور شہری حقوق کے تحفظ کی جنگ ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین امام حسینؑ کی ایران و عراق بائی روڈ روانگی پر پابندی کے خلاف کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب اچانک مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین...
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں، الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق واقعہ امدادی ٹرکوں کے داخلے کے مقام سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں سے روزانہ ضروری سامان غزہ میں پہنچایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت ایک بار پھر انسانی المیے کو جنم دے گئی۔ شمالی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ بدھ کے روز اس مقام پر پیش آیا جہاں شہری کھانے پینے کی اشیاء کے امداد کے منتظر تھے۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، ایک دو سال چھوڑ کر پہلے چینی بہت برآمد ہوتی رہی اور پھر امپورٹ بھی ہوئی، برسات کے مینڈک کی طرح ایک خاص وقت آتا ہے جب چینی کا ایشو اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری...
معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ "بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟” اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔ توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔ شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار...
گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ پولیس ٹیم نکاح کی تصدیق کے لیے مظفرآباد روانہ ہوگئی جہاں سدرہ کے دوسرے خاوند عثمان و اہل خانہ کو باقائدہ شامل تفتیش کرکے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سب انسپکٹر شعیب احمد کی سربراہی میں مظفرآباد آزاد کشمیر روانہ ہوئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا مقصد سدرہ کے مبینہ دوسرے شوہر عثمان سے نکاح کی تصدیق اور متعلقہ دستاویزات کا حصول ہے جب کہ عثمان اور اس کے اہلخانہ کو شاملِ تفتیش کرکے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں مقدمے میں ملوث سات...
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر 2025 میں ہونے والے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے 2 ریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ یہ حل ایک طویل عرصے سے کینیڈا کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، اور اب ’ہماری آنکھوں کے سامنے یہ امید دم توڑتی نظر آ رہی ہے‘۔ مارک کارنی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا "ارادہ‘‘ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس اور برطانیہ بعض شرائط کے ساتھ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور جی سیون گروپ سے تعلق رکھنے والا کینیڈا ایسا تیسرا ملک ہے، جس نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے پالیسی میں ڈرامائی تبدیلی کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم کارنی نے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے...
دنیا کے سیاسی اور اقتصادی منظرنامے میں جب بھی کوئی اہم معاہدہ ہوتا ہے، وہ صرف کاغذ پر دستخطوں تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس کے اثرات دور رس ہوتے ہیں۔ ایسے معاہدے نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ عالمی طاقتوں کے درمیان توازن کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والا حالیہ تجارتی معاہدہ بھی کچھ ایسی ہی تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جسے دنیا کے بڑے میڈیا ادارے اپنے اپنے زاویے اور تناظر میں بیان کر رہے ہیں۔ رائٹرز: اقتصادی کامیابی کی نوید رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی سنگِ میل ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات کو درپیش ٹیرف جیسے چیلنجز شدید...
کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک طاقتور بم پھٹنے کے تقریباً 17 برس بعد ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز اس کیس کے تمام سات ملزمان کو بری کر دیا۔ اس دھماکے میں چھ مسلمان مارے گئے تھے اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ سات ملزمین میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر اور بھارتی فوج کے ایک سابق افسر لیفٹیننٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ 29 ستمبر سن 2008 کی رات کو رمضان کے مقدس مہینے میں ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی بھیکو...
پشاور: خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ٹریبونل برائے صنفی تشدد میں خواجہ سراؤں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ٹربیونل کی جج بخت زادہ نے کی ۔ ٹربیونل نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم فرید اور عامر نے خواجہ سرا زرقہ سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزمان نے زرقہ کو ضلع بدر بھی کیا اور گھر سے سامان بھی اٹھایا۔ ملزمان مسلسل زرقہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملزمان...
پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔ Baba Vanga’s 2025 prophecy had already shaken Japan’s tourism industry — but no one expected it to be this accurate. A massive quake near Russia triggered real tsunami...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) امریکی خلائی ادارے ناسا اور بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بدھ کے روز مشترکہ طور پر ایک ارتھ میپنگ (زمین کا نقشہ تیار کرنے والی) سیٹلائٹ لانچ کی۔ ناسا اسرو سینتھیٹک اپرچر رڈار (این آئی ایس اے آر) نامی اس سیٹلائٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے، کہ یہ زمین کی سطح میں ہونے والی چھوٹی تبدیلیوں کو بھی ٹریک کر سکے گی۔ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی لاگت والے اس مشن کا مقصد یہ سمجھنے میں مدد حاصل کرنا ہے کہ انسانوں کی بنائی ہوئی اور قدرتی آفات، جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آتش فشاں پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں۔ اس سیٹلائٹ کو...
امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ ساڑھے 3 سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے، جس میں لینڈنگ نہیں ہوگی، لیکن اس کے بعد قریباً ایک سال کے اندر ہم چاند پر لینڈ کریں گے۔ اور یہ سب کچھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے قبل مکمل ہوگا۔ مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار انہوں نے مزید کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم...
بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تو چند ہی دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے اسی نوعیت کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، جنہوں نے معاشرے کے اجتماعی رویے اور ریاستی ردِعمل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے۔ صرف 2 ہفتوں کے اندر اندر سندھ اور جنوبی پنجاب سے بھی ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں خواتین کو خاندان کی ’عزت‘ بچانے کے لیے قتل کر دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے مطابق، پاکستان میں ہر سال اوسطاً 500 سے زائد خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں۔ 2023 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 479 تھی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ اصل تعداد...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آج سماعت کے دوران سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو جو احکامات جاری کیے وہ قانون کے تقاضوں کے منافی تھے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم حقائق کا مکمل جائزہ لیے بغیر دیا گیا۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون کی رو سے بغیر مناسب شواہد اور قانونی تقاضوں...
کراچی: ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ کے لیے گرین شرٹس نے ہتھیار چمکا لیے، لاؤڈرہل میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا، بیٹرز نے خاص طور پر ہارڈ ہٹنگ پر بھرپور توجہ دی جبکہ بولرز نے بھی نیٹ میں خوب پسینہ بہایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا، اس کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سیریز کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے لاؤڈرہل...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے سیمی فائنل میں بڑا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں انڈیا چیمپئنز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان چیمپئنز بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کا انکار، بھارتی میڈیا انڈیا چیمپئنز نے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور وہ پاکستان چیمپئنز کے خلاف...
راولپنڈی میں ایک شہری نے جرمن ساختہ ووکس ویگن گاڑی خرید کر نہ صرف اسے بحال کیا بلکہ شاندار انداز میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی ہے۔ یہ گاڑی ماضی میں معروف شاعر جون ایلیا کے خاندان کی ملکیت رہی ہے۔ جون ایلیا جیسے عظیم شاعر کے خاندان سے منسلک ووکس ویگن گاڑی کی بحالی نہ صرف ایک فنی کارنامہ ہے بلکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی خوبصورت کوشش بھی ہے۔ راولپنڈی کے اس شہری نے جس محبت اور تخلیقی سوچ کے ساتھ اس گاڑی کو نئے رنگ و روپ میں ڈھالا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ مالک نے گاڑی کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کے لیے مختلف تبدیلیاں کی ہیں جن میں مکمل قالین فرش،...
عزیر بلوچ ہو، رحمان بھولا ہو یا عبید کے ٹو سمیت کوئی بھی عام قیدی ہو جب بھی ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی اپنا جرم تسلیم نہیں کیا اور شہر قائد میں تو جرائم بھی ایسے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے، جیلوں میں اسی تناسب سے قیدیوں کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟ جرم جو بھی ہو اس میں قید شخص جیل میں جیسی زندگی بھی جی رہا ہو لیکن لواحقین کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے، روزانہ ملاقات کی درخواست جیل کے چکر کاٹنا اس کے بعد بھی اگر کامیابی مل جائے تو کئی مراحل کے بعد اہل خانہ اپنے عزیز سے ملاقات...
کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...

بھارت ہائبرڈ وار کو فروغ دے رہا ہے، معرکہ حق کی طرح اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کو بھی ذلت آمیز شکست دینگے: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت "معرکہ حق" میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔ معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی طے شدہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو چینی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر عملدرآمد یقینی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی واضح ہو چکی ہے، جو آغاز سے پہلے ہی ایک فلاپ شو بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، پارٹی کارکنان اور خود ان کے قریبی رشتہ دار بھی اس احتجاج سے لاتعلق ہیں۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے۔ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ علیمہ باجی پہلے ہی اس احتجاج کی ناکامی کی پیش گوئی کر چکی ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی...
کراچی: خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی حالات اور سماجی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن وقت کی اہم ضرورت ہے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔ ‘‘ دوسری جانب بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران بی جے پی کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اجلاس میں پہلگام حملے، رافیل طیاروں کے گرنے اور متنازعہ ’آپریشن مہادیو‘ جیسے اہم امور نمایاں رہے، مودی حکومت کٹہرے میں کھڑی نظر آئی۔ بھارتی وزیراعظم طیارے گرنے پر ایک لفظ نہ بول سکے۔ آپریشن سندور میں بھارت کی شکست پر لوک سبھا میں جو سوالات اٹھائے گئے، ان کا...
انسانی جسم میں ہڈیوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ہڈیاں جسم کو بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہیں ۔جسمانی نقل و حرکت کے لئے ہڈیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لیکن ہڈیوں کی مضبوطی کو لے کر اکثر لوگ تشویش کا شکار رہتے ہیں۔کیونکہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے جسم میں کیلشیئم کی متوازن مقدار کا ہونا بہت ضروری ہے لہذا اس کی کمی سے ہڈیوں کے درد سے لے کر امراض قلب تک پیدا ہو سکتے ہیں۔ یوں تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین میں کیلشیئم کی کمی پائی جاتی ہے۔جس کی وجوہات میں ان کے روزمرہ معمولات کے ساتھ ان کی خوراک کا بھی ہاتھ ہوتا ہے ۔اور جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے یہ کیلشیئم کی...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے پاپوش نگر تھانے سے فرار کی کوشش کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تھانہ سٹی شجاع آباد سے ملزم فرار پولیس کی دوڑیں لگ گئیں انہوں نے بتایا کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں پاپوش نگر تھانے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم پر فائرنگ کرنے والے اہلکار سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں خاتون اول اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر مراد محمد مری کی دوبارہ تقرری اور انہیں تحصیلدار کچلاک کا چارج دینے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں اور عوامی ردعمل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی تفصیلات کے مطابق مراد محمد مری کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جس پر مختلف عوامی و سماجی حلقوں...
لاہور میں سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب چوہدری کی جانب طالب علم کو بےعزت کرنے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے شدید درعمل دیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر طیب چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک طالب علم کو پوری کلاس کے سامنے لیپ ٹاپ نہ ہونے پر مبینہ طور پر تضحیک اور بےعزتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے رویے کو غیر اخلاقی اور تعلیم کے ماحول کے منافی قرار دیا جبکہ طالب علم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ A post common by Fazil. (@wydfaxil)...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج پالیسی 2026 اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی۔ ان پالیسیوں کا مقصد عوامی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن، معیشت کی بہتری، اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال حج آپریشن کی مکمل ڈیجیٹائزیشن خوش آئند اقدام ہے تاکہ حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ‘حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔’ یہ بھی پڑھیے: نئی سعودی حج پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل حج پالیسی 2026 کے مطابق 70 فیصد کوٹہ سرکاری اور 30 فیصد نجی شعبے کے لیے مختص...
امریکی کانگریس کی رکن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی اتحادی،مارجوری ٹیلر گرین نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگا دیا ہے جو ڈیموکریٹس کے بعد غزہ کے حوالے سے ریپبلکن پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اپنے حالیہ سوشل میڈیا بیان میں ٹیلر گرین نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں 120 سے زائد فلسطینیوں کی بھوک سے اموات پر شدید تنقید کی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان گرین نے لکھا کہ 7 اکتوبر کے واقعات اور یرغمالیوں کی رہائی کی اہمیت سے انکار نہیں مگر غزہ میں...
معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر، 28 جولائی کی شام مونٹریال کے معروف ریسٹورنٹ لی وائلن میں ایک ساتھ عشائیہ کیا، جسے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ’شاندار شام‘ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات نے نہ صرف مشہور شیف ڈینی اسمایلز سے ملاقات کی بلکہ کھانے کے بعد کچن میں جاکر عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل ریسٹورنٹ کے ترجمان کے مطابق ’کیٹی اور جسٹن نے ایک شاندار اور خوشگوار شام گزاری۔ وہ عملے کے ساتھ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ انداز میں پیش آئے، ان کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار تھی۔‘ شام کے آغاز میں کیٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اگر ہاں تو آپ ایسا کرنے والے اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی طرح دنیا بھر میں بہت سے لوگ جنریٹو اے آئی کو اپنی جذباتی حالت بہتر کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹولز ان کے ایسے ساتھی بن چکے ہیں جو ہر وقت ان کے لیے دستیاب رہتے ہیں، ان کا اچھا چاہتے ہیں اور ہر دفعہ بہت تحمل سے ان کی بات سنتے ہیں۔ یہ ٹولز ہماری پریشانی کو سمجھتے ہیں اور ہمیں اسے سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ عرصے سے مجھے اپنے ایک کولیگ کا رویہ پریشان کر رہا تھا۔ میں تذبذب کا شکار تھی کہ آیا وہ واقعی ٹاکسک ہو رہے تھے یا...
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
امریکا میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو گزشتہ 33 سالوں کا بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 1,300 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے جہاں کل رپورٹ شدہ کیسز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ یعنی 75 فیصد سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور واضح رہے کہ امریکا میں سن 2000 ہزار میں اس مہلک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کسی بھی بیماری کے ‘خاتمے’ کا مطلب یہ ہے کہ بیماری مسلسل 12 مہینوں تک مقامی طور پر نہیں پھیلی ہو۔ اگرچہ...
بھارتی شہر ممبئی کی لوکھنڈوالا مین مارکیٹ میں ایک انوکھا واقعہ اُس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی ایک گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک ہسکی نسل کا کتا بیٹھا نظر آیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے اور کتے کے مالک کی لاپروائی پر تنقید بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: مشرقی چین کے ایک چڑیا گھر میں کتے ’ پانڈا ‘ کیسے بن گئے؟ انسٹاگرام پر @andheriloca نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرخ ہیچ بیک کار سڑک کے درمیان کھڑی ہے، جس کے باعث ٹریفک رک گیا ہے۔ جب راہگیر گاڑی...
میانمار کی فوجی حکومت نے انتخابی مظاہروں پر سخت سزاؤں کا قانون نافذ کر دیا۔ بین اقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت الیکشن کیخلاف تقریر اور احتجاج پر طویل قید کی سزا دی جائے گی۔ قانون کے مطابق الیکشن عمل میں خلل ڈالنے پر 3 سے7 سال قید کی سزا ہو گی۔ اجتماعی خلاف ورزی پر سزائیں 5 سے 10 سال قید تک بڑھا دی جائیں گی۔ ووٹروں یا امیدواروں کو دھمکانے یا نقصان پہنچانے پر 20 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کے دوران کسی کی ہلاکت میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائےگی۔ نیا قانون ایسے کسی بھی عمل کو جرم قرار دیتا ہے جو انتخابی عمل کو متاثر کرتا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ یہ سرکلر اپنے آغاز سے ہی غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء پاور، اقتصادی امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، پاور، پٹرولیم، خزانہ، بی او آئی کے وفاقی سیکرٹریز اور اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات، کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ خصوصی دعوت پر باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردی کے حالیہ چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں...
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں...
گزشتہ روز روس کے کامچٹکا نامی جزیرہ نما میں آنے والے 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ارد گرد واقع مختلف ممالک میں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔ اس زلزلے کے بعد سب سے پہلے روس کے علاقے کامچاٹکا کے قصبے سیویرو-کوریلسک میں 3 سے 5 میٹر تک بلند لہروں نے بندرگاہ اور مچھلی پراسیسنگ پلانٹ کو زیرِ آب کر دیا جب کہ کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ سونامی کی لہریں ٹکرانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
ایک شخص کا اپنی شادی کی انگوٹھی دریا میں کھونا بظاہر ناقابل واپسی لمحہ لگ رہا تھا لیکن مقامی اسکوبا ڈائیورز کی مہارت اور جذبے نے اسے ایک ناقابل فراموش کہانی میں بدل دیا۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ اینٹ کرکر برطانیہ میں بیڈفورڈ کے دریا گریٹ اووز کے کنارے پیڈل بورڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک اس وقت پریشان ہو گئے جب ان کی قیمتی شادی کی انگوٹھی پانی میں گر گئی۔ انہوں نے خود بھی ڈبکی لگا کر نیچے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کی گہرائی اور مٹیالے پن نے تلاش کو ناممکن بنا دیا۔ اینٹ نے کہا کہ میں نے نیچے...
سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کیلئے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے،...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر سے براہ راست مکالمہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دوہرایا اور بلوچستان کی حب الوطنی پر بھارتی پراکسی دہشت گردی حملوں کو ناکام سازش قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
قرارداد میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ پیشہ ور گداگروں کے منظم گروہ نہ صرف عوام الناس کے لیے اذیت اور پریشانی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ یہ عمل معاشرتی اقدار، امن عامہ اور شہری تحفظ کیلئے بھی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ گداگری کے پیشے کو جرائم پیشہ عناصر بطور کاروباراستعمال کر رہے ہیں اور اس سے جڑے بچوں، خواتین اور معذور افراد کے استحصال کی خبریں بھی عام ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قرارداد حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی۔ حکومتی رکن امجد علی نے کہا اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب کے شہروں، بالخصوص بڑے شہری مراکز، چوراہوں، بازاروں، عبادت گاہوں اور ٹریفک سگنلز پر...
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہو گی، جشن آزادی کی تقریبات...
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
علیمہ خان — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر کیسز ختم ہونے چاہئیں، جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں۔علیمہ خان نے راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر اتنے مقدمات ہیں، معلوم ہی نہیں کہاں کونسا مقدمہ درج ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ آج ہمارے وکلا دلائل دیتے۔ علیمہ خان کے مطابق یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف ہے۔ انہیں الزامات کے بجائے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔
اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کی ''خوفناک صورت حال‘‘ کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات نہیں کرتا اور اس مسئلے سے متعلق لندن کی دیگر شرائط کو بھی پورا نہیں کرتا، تو برطانیہ بھی ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ماکروں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کے روز کہا، ''ہمارا مقصد ایک...
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...