2025-05-03@02:40:20 GMT
تلاش کی گنتی: 7103

«کی کسی بھی»:

      بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا، آرمی چیف کا خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم...
      بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
    چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قیادت نے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔   بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام آپریشن پرشفاف تحقیقات کا...
    کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو...
    یہ جو بچہ اینٹوں کے بھٹے پرکام کر رہا ہے،کوئی ہوٹل میں پیالیاں دھو رہا ہے۔ ایک معمر مزدور جس نے ساری زندگی سیمنٹ، بجری، بلاک، اینٹوں سے دوستی رکھی۔ بڑھاپا اس کا کیسا گزرتا ہے؟ عورت مزدور ہوگھر میں کام کرے یا کھیتوں میں، پہلے صبح ناشتہ تیار کرے گی، پھر کھیتوں میں کام کرے گی۔ شام کو شوہر کے طعنے سنے گی، بس اسی میں اس کی زندگی گزر جاتی ہے۔ کتنے ہی یوم مئی گزر جائیں چھٹی اس کے مقدر میں نہیں۔ چھوٹی بچیاں جو گھروں میں کام کرتی ہیں مالک کی مار بھی برداشت کرتی ہیں انھیں اپنے حقوق کا پتا ہی نہیں۔ ان کو کیا اجرت ملتی ہے، کھانا اور چند ہزار ماہانہ۔ وہ بچے...
    پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو روز بروز گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ جغرافیائی سرحدوں کے علاوہ یہ جنگ میڈیا کی سرحدوں پر بھی جاری ہے۔ ویسے تو اب کہا جاتا ہے کہ میڈیا کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔ میڈیا ایک گلوبل ویلج بن گیا ہے لہٰذا خبر کو روکنا عملی طور پر ناممکن ہو گیا ہے۔ میڈیا کی سرحدیں ختم ہو گئی ہیں، ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارم آگئے ہیں جہاں سرحدوں اور قومیت کی تقسیم ختم ہو گئی ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بھارت نے میڈیا کی جنگ میں ہار تسلیم کر لی ہے۔ پہلگام کے واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا کی...
    نیو دہلی: بلغاریہ کے نابینا باباوانگا کی جانب سے دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک مرتبہ پھر زیرگردش ہیں۔ باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی  کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی کا صفایا کردے گی۔ نیویارک پوسٹ کے حوالے سے زیرگردش رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سےخبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ کی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گے تاہم اس سےمتاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان...
    سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے افراد جو بغیر اجازت نامے کے حج کرنے کی کوشش کریں گے یا کسی کی مدد سے مکۃ المکرمہ اور مقدس مقامات تک پہنچیں گے، ان پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا کوشش کرنے والوں پر 20 ہزار ریال (قریباً 5,333 امریکی ڈالر) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ایسے افراد جو غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو مکہ یا مقدس مقامات میں داخل ہونے میں مدد دیں گے، انہیں 100 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: رواں برس پاکستانی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس سے ملاقات کی جبکہ وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس بھی کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئرمنسٹر اور چیف سیکرٹری کولاہورڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک بھی سونپ دیا، اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ ملاقات میں معروف ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی فٹبالر کائنات بخاری بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ اور اس کے ذریعے عوامی روابط کے قیام پر خصوصی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی نژاد ڈچ فٹبالر کائنات...
    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کے وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔ اپنے مؤقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم...
    کانگریس صدر نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کریگا اسکے ساتھ سب ملکر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ آج شام کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں ہوئی۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں کو سبق سکھانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو ذات پات کی مردم شماری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں...
    ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین پی بی سی دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں حالیہ اوورسیز کنونشن کے انعقاد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترمذی نے وزیر کے ابوظہبی اور دبئی میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور کمیونٹی اسکول کے دورے سے بھی آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے...
    پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت...
    بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ اب بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے، ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے۔ جو کہہ رہے ہیں بانی کو جیل سے نکال کرساتھ بٹھائیں، وہ کیا ماضی بھول گئے۔ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔   ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) اقتصادی اور سائنسی شعبوں کی بہت بڑی کمپنیوں کے سپروائزری بورڈز میں قائدانہ پوزیشنوں پر فائز خواتین کی طرف سے 2005ء میں قائم کیے گئے ایک انیشی ایٹیو FidAR e.V (فیدار ای وی) کی جانب سے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو مہیاکردہ ایک تازہ ترین تجزیے اور اس میں شامل ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ جرمنی کی سب سے بڑی نجی کمپنیوں میں سپروائزری بورڈز کے اراکین میں خواتین کی شرح اس سال یکم اپریل تک 37.5 فیصد کی ریکارڈ حد تک زیادہ ہو چکی تھی۔ یہ شرح صرف ایک عشرہ قبل 19.9 فیصد تھی۔ جرمنی میں لیڈرشپ کوٹے سے متعلق ملک کا پہلا قانون مئی 2015 ء...
    علماء کے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی...
    بالوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں بھی مشہور ہیں جو ماہرین کی نظر میں درست نہیں ہیں اور ایسی باتوں میں آکر انسان کچھ ایسی احتیاط کرنے لگ جاتا ہے جس سے بالوں کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بالوں کو روزانہ دھونا نقصان دہ؟ کہا جاتا ہے کہ روزانہ بال دھونے سے ان کی چمک ختم ہو جاتی ہے اور وہ گرنے بھی لگ جاتے ہیں۔ حالاں کہ یہ تاثر درست نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے لمبی زلفوں والی حسینہ نے لمبے اور مضبوط بالوں کا راز بتادیا ماہرین کہتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر روزانہ بال دھوئے جا سکتے ہیں بشرطیکہ ایک نرم اور سلفیٹ سے پاک شیمپو...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک-بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کےلیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ کشمیری شہری کا سوالکشمیری...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کے حوالے کردیں۔بلاول بھٹو میرپورخاص کے گاؤں گھمبڑی اور واگھریجی پہنچے، اُن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بے نظیرخواتین کی ترقی کی خواہشمند تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا گھر بن چکا ہے، ان گھروں کی دستاویزات پر آپ کے نام اور تصاویر لگی ہوئی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ گھر اب قانونی طور پر آپ کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ گھر آپ...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور   بالخصوص پاک،بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں  پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا ۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے وہ کردکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا کور...
      پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا، ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ،آرمی چیف کا جوانوں سے خطاب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا...
    مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آپ کے وزیراعظم نے گزشتہ تین دنوں میں مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر پر ایک بیانیہ دیا ، اس پر ہندوستانی میڈیا آپ کے وزیراعظم کا غلط تلفظ کے ساتھ نام لے کر چیختا اور چلاتا رہا ، ہندوستان نے تمام ٹیلی ویژن اور یوٹیوب چینلز اپنے ملک میں “بین “ کردئیے جن پر میرے انٹرویوز چلے ، دشمن کو ہمارے بیانیے کی طاقت کا اندازہ ہے ، ایک ارب سے زائد آبادی کا وزیراعظم 45 لاکھ آبادی والے وزیراعظم کے ہاتھوں پٹ گیا ، یہ اس لیے ہوا کہ میرا یقین ہے کہ طاقت کا محور و مسکن خدا کی ذات ہے ، مودی کی...
    مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔سربراہ جے یو آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقا چاہتا ہے،ہم بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔آخر میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا،   بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔  فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔  اجلاس سے...
    جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا کور کمانڈر کانفرس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غورآئے ۔فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آڑمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی...
    میرٹھ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔ خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔ عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔ جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، ساتھ ہی پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔  پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کے جوڈیشل سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے ماتحت عدلیہ کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاون کو اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت...
    کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ سے جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 13ڈالر کی کمی سے 3ہزار 263ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 300 روپے کی کی کمی سے 3لاکھ 44ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114روپے گھٹ کر دو لاکھ 95ہزار 353روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی موقف پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سےبات چیت پر بھی مشاورت کی گئی اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
    سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔  عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں تھا، موجودہ حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔  پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025 تا 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ سستی پائیدار اور ملکی وسائل پر مبنی توانائی کی طرف فیصلہ کن قدم ہے، منصوبے سے بجلی صارفین کو10 سالوں میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی، مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردئیے گئے .(جاری ہے) ایک بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا، ان اصولی فیصلوں کے تحت حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی، بلکہ مارکیٹ کے ذریعے بجلی کی خریدوفروخت کی جائے گی آئندہ جتنی بھی...
    ویب ڈیسک: دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کے ساتھ پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دینا ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کے جدید اسلحہ اور حربی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر دفاع یقینی بنایا جا سکے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ واضح رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا جب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ہر خریدار پر پابندیوں کی دھمکی دی۔ ان کی طرف سے یہ انتباہ جمعرات کے روز ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر تہران اور واشنگٹں کے مابین طے شدہ مذاکرات کے ملتوی کر دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''ایرانی تیل یا پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تمام خریداری ابھی بند ہو جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا شخص جو ایران سے یہ مصنوعات خریدے گا، وہ امریکہ کے ساتھ ''کسی بھی طرح، یا کسی بھی شکل میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)حال ہی میں گلوکار وارث بیگ نے بھی اپنے بیان سے مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی۔ نجی نیوز ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکار وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا‘۔ وارث بیگ نے کہا کہ’ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر جو پانی پر دہشتگردی کی جارہی ہے تو اس بار بھارت جان لے اس کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت آج دو مئی بروز جمعہ کو جاری کی گئی۔ علاقائی حکومت کا یہ اقدام بظاہر گزشتہ ماہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کےبعد اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے 22 اپریل کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر مسلح افراد کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام آباد اس الزام کو مسترد...
    مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )آزاد کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ سکول و کالج معمول کے مطابق کھلے ہیں تاہم کچھ تعلیمی ادارے بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر کے بارے میں مشاورت چل رہی ہے.(جاری ہے) حکومتی ترجمان پیر مظہر سعید شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ لوگ اپنے معمولات زندگی میں مصروف ہیں کسی کو بھی انڈیا کی جارحیت کا کوئی خوف نہیں ہے تاہم لوگ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیار بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں کو انڈیا کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کیا گیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا توخصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری...
    لاہور(اوصاف نیوز) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت جاری ہے جب کہ اس حوالے سے ابتدائی ہوم ورک مکمل بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے، چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع انڈس کمیشن کا بتانا ہے کہ نوٹس میں بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر...
    عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی  کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔ ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔ دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں اداروں این پی آر اور پی بی ایس کو ’معتصب‘ قرار دیتے ہوئے انہیں ملنے والے تمام وفاقی فنڈز ​​روکنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران سے تیل خریدنے والے ملک پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ نے خبردار کردیا ٹرمپ طویل عرصے سے ان دونوں خبر رساں اداروں ہدف تنقید بنائے ہوئے تھے، لہٰذا آج انہوں نے خصوصی حکم نامے پر دستخط کیساتھ کارپوریشن فار پبلک براڈکاسٹنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ این پی آر اور پی بی ایس کو ملنے والی براہ راست فنڈنگ ​ قانون کی اجازت کی حد تک بند کر دے۔ این پی آر اور پی بی ایس کو بالواسطہ عوامی فنڈنگ...
    ویب ڈیسک:پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی بھی بریفنگ مانگی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی شیئر کرنے کا کہا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس نے وہ خط دیکھا ہے جو ایئر انڈیا نے بھارت کی وفاقی حکومت کو ارسال کیا ہے۔ اس فضائی کمپنی کے مطابق اگر یہ پابندی سال بھر جاری رہی، تو اسے 591 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو گا۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی نے پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے بھارتی پروازوں کے گزرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کے...
    اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ لاہور میں تیز آندھی اور بارشلاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت میں انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے سربراہ اجے ساہنی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی پہلگام حملے کی وجہ بنی، انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگینڈا کررہی ہے، بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیکس کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت...
    اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘ (را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ توقع ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق ’را‘ چیف نے واضح کیا کہ اگر بھارت کوئی سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسا اقدام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، محدود فوجی کارروائی قابل قبول ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بات کرنا دراصل جوہری ہتھیاروں کی جنگ کی بات ہے، اور...
    اسلام ٹائمز: تحریک جعفریہ پاکستان، جو شیعہ علماء کونسل یا پھر اسلامی تحریک کے نام سے فعالیت رکھتی ہے، اسکی قیادت مکمل طور پر محدود ہوچکی ہے، مگر انکی موجودہ کابینہ کے کچھ اراکین بالخصوص علامہ شبیر حسن میثمی اور محترم ناظر عباس تقوی کی شکل میں دورہ جات اور فعالیت رکھتے ہیں۔ انکی فعالیت بہرحال کسی بھی طرح قائد ملت جعفریہ کی فعالیت نہیں کہی جا سکتی۔ قائد کی موجودگی کا احساس و ادراک بہت زیادہ اعتماد و یقین اور حوصلوں کا باعث بنتا ہے، خداوند کریم و مہربان ہمارے قائدین سے عوام کی خدمت کی توفیقات سلب نہ کرے۔ 37 سالہ دور میں بہت سے ایشوز سے صرف نظر کیا ہے، اس لیے کہ طوالت سے گریز بھی...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے، شریک ملزم امتیازشیخ کی ضمانت قبل ازگرفتاری بھی منظور کرلی گئی۔ جمعے کے روز سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجازچوہدری کی ضمانت منظور کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حافظ فرحت عباس پر 9 مئی کی سازش کا بھی الزام ہے، حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے۔...
    آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ان کی حکومت علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق جمعرات کو بھی حکام نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب وادی نیلم اور دیگر حساس علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے تمام دینی مدارس کو 10 روز کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کے مالکان نے وعدہ کیا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔         View...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور ہوئی،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے،جسٹس نعیم...
    پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
    ایک نئے کلینیکل ٹرائل سے پتہ چلا ہے کہ وزن میں کمی کی جدید ترین دوا اوزمپیک چربی دار جگر (fatty liver disease) کی بیماری کو روک سکتی ہے اور یہاں تک کہ اسے ختم بھی کر سکتی ہے۔ محققین نے 30 اپریل کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا کہ اوزمپیک لینے والے تقریباً دو گنا (63 فیصد) لوگوں میں مذکورہ بالا جگر کی بیماری کا خاتمہ دیکھا گیا جبکہ پلیسیبو لینے والے شرکا میں یہی شرح 34 فیصد پائی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق 15 ملین امریکی چربی دار جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں جسے میٹابولک dysfunction سے وابستہ steatohepatitis بھی کہا جاتا ہے۔ سرکردہ محقق ڈاکٹر ارون اور ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایسی صورتحال میں بھی ایٹمی جنگ کاخطرہ عالمی دباکوبڑھاسکتاہے۔اگرچہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،لیکن تاریخی تجربات اورایٹمی طاقت ہونے کے ناطے دونوں ممالک مکمل جنگ سے گریزکریں گے۔ممکنہ طورپریہ تنائو محدودفوجی جھڑپوں، سفارتی دبائو یاپانی کے معاہدے پرمذاکرات تک ہی محدود رہے گا۔بین الاقوامی برادری کافوری مداخلت کرنا اور دونوں طرف کے لئے بات چیت کا راستہ ہموار کرناہی اس بحران کوسلجھانے کا واحد ذریعہ نظر آ تا ہے ۔ آج جب زمین پرایک نیاسنگین بحران سراٹھا رہا ہے،یہ سوال ازحداہمیت اختیارکرگیاہے کہ کیاامریکا اس آتش فشاں کے دھانے کوبند کرسکتا ہے؟ امریکا، چین،یاسعودی عرب جیسے ممالک ثالثی کی کوشش کرسکتے ہیں۔امریکاپہلے ہی اس بحران کو ’’انتہائی تشویش ناک‘‘ قراردے چکا ہے ۔ عالمی بینک بھی سندھ...
    جنوبی ایشیاء ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر ہے اور اس بار منظرنامہ کچھ ایسا بن رہا ہے جس نے نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی طرز پر بدلنے کی جو منصوبہ بندی کی ہے وہ نہایت خطرناک، ظالمانہ اور انسانیت سوز ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق پہلگام میں ہونے والے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی تمام تر توجہ کشمیری مسلمانوں کو دبانے اور ان کی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔ اسی منصوبہ بندی کے تحت انتہا پسند ہندوں کے جتھوں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی بھارت میں داخلی سطح پر سیاسی بحران شدت اختیار کرتا ہے یا حکومت پر عوامی دبائو بڑھتا ہے تو بھارتی حکومت کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ گھڑ کر پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر جنگی جنون کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ یہی کھیل آج بھی دہرایا جا رہا ہے۔پہلگام حملے کے بعد جس تیزی سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا اس نے بھارتی حکومت کی بدنیتی کو عیاں کر دی ہے۔ اگر بھارت کے پاس واقعی کوئی ثبوت ہوتے تو وہ انہیں عالمی برادری کے سامنے پیش کرتا محض الزامات سے...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے اس صورت حال میں نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ایک سال تک انڈیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھتا ہے تو ایئرلائن کو 60 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑےگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟ ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی...
    اسلام آ باد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے پہلے ہمارے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تھی، رات گفتگو کے بعد آج ہمارے پاس جو چین کے سفیر ہیں وہ وزیراعظم سے ملے اس کو کنیکٹ کر لیں، ایران، سعودی عرب، ہمارے سارے دوست۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دفعہ لوگوں کو اطمینان ہے، میمز بن رہی ہیں، بے فکر اس سینس میں ہیں کہ ہماری سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ صورت حال نارمل ہوئی ہے اس وجہ سے جو سوچ رہے تھے ویسا ہوا نہیں، پاکستان...
    کراچی: سندھ کے ساحلی شہروں میں انتہائی محدود پیمانے پرکپاس کی نئی فصل کی چنائی شروع ہونے سے روئی کے ایڈوانس سودوں کا بھی آغاز ہوگیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں نیا کاٹن جیننگ سیزن مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایاکہ پاکستان میں کپاس کی نئی فصل سے پہلے مرحلے میں تیار ہونیوالی روئی کے ایڈوانس سودے شروع ہوگئے ہیں۔  مزید پڑھیں: روئی کی امپورٹ سے کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ ابتدائی طور پر10 تا 15مئی ڈلیوری کی بنیاد پر پنجاب کے شہروں بورے والا اور منڈی جہانیاں کی 2 جننگ فیکٹریوں نے روئی کی 600...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔  تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا...
    ماہِ ذی قعدہ اسلامی تقویم کے اعتبار سے گیارہواں مہینہ کہلاتا ہے۔ اس مہینے کی عظمت و فضیلت کے لیے یہی کافی ہے کہ اس میں عام طور پر دنیا بھر سے حج جیسی عظیم الشان عبادت ادا کرنے کے لیے حجاج کرام حرمین شریفین کی طرف رخت سفر باندھ کر حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے ماہِ ذی قعدہ کو خصوصی شرف و فضیلت بخشی ہے اور اس کو ان چار مہینوں میں شامل فرمایا ہے کہ جن کی عظمت و بزرگی اسلام سے پہلے بھی تھی اور اسلام کے بعد بھی ہے، اور وہ چار مہینے یہ ہیں، ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب۔ ان مہینوں کی عظمت و بزرگی اسلام سمیت دوسرے آسمانی...
     پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انترویو میں کہا کہ   پہلگام واقعہ کی یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا،  بھارت تحقیقات کے مطالبہ کو اس لیے قبول نہیں کررہا ہےکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے، بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان  قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر...
    ایک آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد  سے تیار کردہ خاتون میزبان کو 6 ماہ تک استعمال کرتا رہا لیکن بالآخر سامعین نے پتا لگا ہی لیا کہ وہ اصلی اینکر نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو نیٹ ورک کے CADA اسٹیشن، جو سڈنی میں نشریات کرتا ہے، نے Thy کے نام سے ایک نئی میزبان متعارف کرائی اور اس کے نام سے ایک نیا شو Workdays with Thy  بھی شروع کردیا۔ مدھر آواز دینے والی خاتون پیر سے جمعے تک دن میں 4 گھنٹے موسیقی پیش کیا کرتی تھیں اور معاملات بڑی آسانی سے چلتے رہے۔ مزید پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں...
    کراچی: وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کیلئے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش برقرارہے، امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران سمیت کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتداء کرے،تین،چارملکوں کا کمیشن بنادیاجائے یاپھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنایاجاسکتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران مذاکرات کاامکان ردنہیں کیاجاسکتا،بات چیت کے امکان کو کسی بھی طرح کے حالات میں خارج ازامکان نہیں قراردے سکتے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی بطور قومی سلامتی کے مشیر تقرری کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی ہے جو ابھی بھی برقرارہے،اس پر امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران...
    ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیا۔   ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث بھی پایا گیا ہے اور 2018 سے پوائنٹ آف سیل کو جان بوجھ کر ایف بی آر سے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد صدر پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم...
    اپنے پیغام میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت کا نفاذ، کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کا اجرا بھی کیا ہے، محنت کش اپنی محنت اور قابلیت سے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محنت کشوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، مزدور کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کا پسینہ قوم کی معیشت کو مضبوط...
    فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پہلگام حملےکے بعد بھارت کیساتھ کشیدگی اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری، بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیفآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں پہلگام  حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے  پیش نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا،بڑے نقصان کا خدشہ ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی حکمت عملی کے پیش نظر  مشقوں میں جدید ہتھیاروں  کا عملی  مظاہرہ  کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار۔ مزید :
    گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی کو 40 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں لیکن حال ہی میں ان کی طلاق کی افواہوں نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔ گوندا اور سنیتا آہوجا نے خود بھی طلاق کی افواہوں کی تردید کی لیکن پھر بھی میڈیا پر ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ طلاق کی خبروں کو پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی لیکن میں آج وہ کہنا چاہ رہی ہوں جو کم لوگوں کو پتا ہے۔ گوندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میری یہ بات سن کر طلاق کی خبریں پھیلانے والوں میں ہلچل مچ جائے گی۔ تاہم اب سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو...
    سٹی42:   متعدد علاقوں میں تھنڈر سٹارم، آندھی اور ژالہ باری سے شدید نقصان ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آندھی، گرج چمک، ژالہ باری  کے باعث کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسی کمزور تنصیبات کو نقصان پہنچ  رہا ہے اور ہری پور مین گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گیا ہے۔  ہری پور   ہری پور  میں خوفناک  آندھی و طوفان  نے تباہی مچا دی ہے۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  تیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔  مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول درخت شدید  طوفان نے اکھاڑ دیے۔  طوفان کے باعث خان پور سے ٹیکسلا جانے...
    طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود، فیلڈآپرشن کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا اور ڈی ڈی اسلام آباد زاتی طور پر کررہے ہیں ،نکاسی آب کے عمل کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اے ڈی سی جیز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج تلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشق “ہتھوڑا وار” جاری تھی۔ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر نے خوش آمدید کہا۔ یہ مشق ایک اعلیٰ درجے کی فیلڈ ٹریننگ تھی، جس کا مقصد فوج کی جنگی تیاری، جدید اسلحہ کے انضمام، اور مختلف شعبہ جات کے درمیان عملی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔ مشق میں ملٹی رول لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں، اور جدید انجینئرنگ ٹیکنیکس شامل تھیں۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے مکمل نظم، مہارت اور چابک دستی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں، جن سے ان کی پیشہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) حال ہی میں ایک جاننے والے صاحب سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا، ''آپ کی بیگم آج کل کیا کر رہی ہیں؟‘‘ تین کم عمر بچوں کے والد نے جواب دیا، ''وہ تو فارغ ہوتی ہیں۔ وہ گھر پر رہتی ہیں۔ ان کی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے۔‘‘ کچھ دنوں بعد چند دوستوں سے خبر ملی کہ ان صاحب کے گھر چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ میں نے خوشخبری کی مبارکباد کے لیے فون کیا، تو وہ صاحب کہنے لگے کہ ان کی بیگم نومولود بچے کے ساتھ مصروف ہیں۔ وہ میرا پیغام انہیں پہنچا دیں گے اور جب وقت ملا، ان کی بیگم مجھے کال بیک کر لیں...
    شدید گرمی کے موسم میں بچوں کے لیے خوشخبری آگئی، 10 روز کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی تعطیلات کا اعلان کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں  بارشیں شروع ہوں گی۔چھوٹے بڑے شہروں سمیت  ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ...