2025-09-26@12:59:37 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«اعتراف کرنے لگا»:
(نئی خبر)
سکھر (نمائندہ جسارت )ورزش سینٹرز میں نوجوانوں کو خطرناک انجکشنز لگانے کا انکشاف، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ورزش سینٹرز (جم) میں نوجوانوں کی صحت سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ورزش کے دوران مسلز بنانے کے نام پر خطرناک انجکشنز، جیسے “کاٹی زون”، لگائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن عام طور پر مریض جب بالکل علیل ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر زندگی بچانے کے لیے آخری سہارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لیکن جم ٹرینرز نوجوانوں کو قائل کر کے غیر قانونی طور پر یہ انجکشن لگاتے ہیں۔ان انجکشنز سے وقتی طور پر مسلز نمایاں ہو جاتے ہیں، لیکن...
نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ حب ریور روڈ، واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لیکراچی بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی... یاد رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حادثے کا بھی ذمہ دار ڈرائیور موقع سے...