Jasarat News:
2026-06-03@03:50:53 GMT

یوٹیوب نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوا کہ اکاؤنٹ قواعد استعمال کی خلاف ورزی کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے ۔ کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با ضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ صدر مادورو کے چینل پر روزانہ صدارتی تقریبات کی وڈیو اور براہِ راست سرگرمیاں نشر کی جاتی تھیں۔ چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اکاو نٹ

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان