2025-11-04@07:36:48 GMT
تلاش کی گنتی: 216

«دفاعی صلاحیت»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے چوری کیا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد ہوا تھا۔
    کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں ملیے رنگوں کو انتہائی مہارت اور خوب صورتی سے بکھیرنے والے لیاری کے نوجوان مصور سے۔رنگوں سے نئے جہاں تشکیل دینے والے لیاری کے 17 سالہ حارث عرفان رنگوں سے اٹھکیلیاں کرنا خوب جانتے ہیں، قدرتی مناظر ہوں یا پھر پورٹریٹ، عمارتوں کو رنگوں میں ڈھالنا ہو یا خوب صورت خطاطی، ہر میڈیم پر مہارت حاصل ہے۔آرٹسٹ حارث عرفان رنگوں کو برش کے خوب صورت اسٹروک سے کینوس پر کچھ اس طرح منتقل کرتے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے، رنگوں کی زبان سے اپنے احساسات بیان کرنے والا حارث مصوری کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔
    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریت صرف غلاموں کی اولادوں کیلیے تھی،کسی اور کو فائدہ نہیں اْٹھانے دیں گے، ٹرمپ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ “برائٹ رائٹ سٹیزن شپ” صرف غلاموں کے بچوں کے لیے تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برائٹ رائٹ سٹیزن شپ کے حوالے سے بحث دوبارہ تیز ہوگئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں پیش پیش ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ یہ شق اصل میں صرف اور صرف غلاموں کے بچوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ اس شق سے فائدہ اْٹھا کر دنیا بھر سے لوگ امریکا آ رہے ہیں جن میں سے اکثر نامناسب اور...
    شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پیپری نصیرآباد نیو اللہ بخش گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ کوثر نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ اسی تھانے کی حدود بن قاسم ٹاؤن کے علاقے مری گوٹھ روٹ ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم  ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ محمد عمر زخمی ہوگیا ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25...
    ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے وقف ترمیمی بل، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار، 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بدھ کو مزاحمتی رہنما اور حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آغا سید روح اللہ مہدی نے میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر و ملک میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میرواعظ عمر فاروق 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔...
    پشاور: معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کرگھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے...
    حیدرآباد (پ ر) سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے کہ سماجی تنظیمیں ذاتی اختلافات بھلا کر دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رُکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر کے مرکزی آفس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں، سرپرست اعلیٰ محمد اقبال قریشی، سماجی رہنما محمد رفیق راجپوت، محمد اسماعیل شیخ کے علاوہ شبانہ عباسی، سدرہ،...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...
    اسلام آ باد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوا جس میں نائب...
    وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
    —فائل فوٹو سندھ اسمبلی نے طلباء یونین کے انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی قرارداد اکثریت رائے سے مسترد کر دی۔اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ طلباء یونین بحال کر کے دو ماہ میں الیکشن کے احکامات دیے گئے تھے۔محمد فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی طلباء یونین کے انتخابات کروانے کے احکامات دیے تھے، طلباء کے بنیادی حقوق کے مطابق جلد از جلد طلباء یونین کے انتخابات کروائیں جائیں۔ حکومت فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرے: حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونین سازی طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ وزیرِ پارلیمانی امور اور وزیر داخلہ سندھ...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔
    بدین/ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر و الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر غلام رسول احمد انی کی پھوپھی کے انتقال پر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب تعزیت کاسلسلہ جاری ہے۔ ماتلی تاجران ایسوسی ایشن کے رہنما مجاہد راجپوت، عطا محمد گدی، جسارت بدین کے ڈسٹرکٹ رپورٹر و سینئر صحافی محمد علی بلیدی نے ان کے گاؤں جاکر غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی ، جماعت اسلامی ماتلی کے ذمہ داران نے بھی فون کر کے غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی۔
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے. لاس اینجلس میں چار روزقبل شروع ہونے والی آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاﺅنٹی کے علاقوں میں ہوا ہے جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے دونوں علاقوں میں آگ کی وجہ سے 34 ہزار ایکٹر رقبہ...