2025-11-22@08:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 244
«رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز»:
(نئی خبر)
عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں،...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور و اسلام آباد ایئر پورٹس پر دورانِ پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی دشواری رپورٹ ہوئی۔ قومی ایئر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز پیرس روانہیورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔ اس حوالے سے ہدایات کی گئی ہے کہ نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع...
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے تینوں کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت آصف اور امجد جیلانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح...
سعید احمد:لاہور،کراچی ،اسلام آبادایئرپورٹس کی حدودمیں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ جاری نوٹم میں کہا گیا تینوں ایئرپورٹس کے100ناٹیکل میل ایریامیں جی پی ایس سگنل کی رپورٹ ہوئی،اے ٹی سی نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردی۔کراچی اورلاہورانفارمیشن ریجن کےدیگرعلاقوں میں بھی جی پی ایس سگنل دشواری رپورٹ ہوئی ،تمام پائلٹ تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری بارےفوری اےٹی سی کورپورٹ کریں۔فریکوئنسی مداخلت کےدوران پروازنیویگیشن کےمحفوظ و مؤثر تسلسل کیلئےضروری اقدامات کریں،نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کیلئے مطلع کریں۔جی پی ایس سگنل میں مداخلت و دشواری طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ،جی پی ایس سگنل دشواری سےپروازوں کےروٹ...
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن میٹرو سٹیشن کی حدود میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرالی کا توازن بگڑ گیا اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف دوسری جانب...
اسلام آباد ایئرپورٹ آ ئوٹ سورسنگ؛ حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ایئرپورٹ آ ئو ٹ سورسنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق کنسورشیم نے 46 فیصد شیئر کی پیشکش کی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی۔کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیشکش نہ کر سکا جس کے باعث آٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیشکش ناقابل قبول قرار دی گئی۔بولی میں ترکی اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی۔
لکی موٹرز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کیا اسپورٹیج ایل کی باضابطہ تعارفی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، کمپنی نے اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے بنیادی ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لکی موٹرز کے اعلان کے مطابق تمام نئے اسپورٹیج ایل کی بکنگ کا ملک بھر میں آغاز کردیا گیا ہے، جس کے 3 ویریئنٹ 5 شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟ ’اسپورٹیج ایل کے بنیادی ویریئنٹ الفا کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں ٹیکس اور فریٹ چارجز شامل نہیں ہیں، آج...
محراب پور(جسارت نیوز) مورو پولیس تھانہ کی حدود جمالی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر ولد بخشل کھوسو پیچھے سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی سے کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود مہران ہائی وے پر لجپال ہوٹل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبد الغفور جسکانی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق گاؤں لعل خان جسکانی سے تھا نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
خیرپور (بیورورپورٹ ) وائس چیئرمین ضلع خیرپور سید فہد علی شاہ جیلانی نے کرکٹکمپلیکس خیرپور گرائونڈ کے ترقیاتی کام کا دورہ کیا سید فھد علی شاہ جیلانی نے کرکٹ گرائونڈ کی تعمیرات کے دورے کے بعد اسکائوٹ تنظیموں کے سربراہان اور ممبران سے ملاقات کی ۔دورے کے دوران سید فہد علی شاہ جیلانی نے گرائونڈ میں درپیش مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دیانی کراتے ہوئے ملحقہ افسران سے بات چیت کی۔ سید فہد علی شاہ جیلانی نے کہا کہ اسکائوٹ رضاکار ملک و قوم کے ہیروز ہیں ہمیں ان کی قدر اور احترام کرنا چاہیے ملک سمیت دنیا بھر میں یہ رضاکار بغیر مسلک قوم کے عوام کی جان بچاتے ہیں اسکائوٹ رضاکاروں سے ہمیں سیکھنا چاہیے...
محراب پور: حادثے کی شکار موٹر سائیکل اورکار
محراب پور(جسارت نیوز) سیپکو ملازم رہزنوں کے نشانے پر آگئے، ڈکیتی اور چوری واردات میں 2 شہری بھی موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہوگئے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائیکو پیٹرول پمپ کے پاس رہزن اسلحہ کے زور سیپکو ملازم ذوالفقار نانگور سے 125 موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری طرف ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود شہر کے حیدری محلہ میں سیپکو ملازم فہیم علی سومرو کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا۔خان واہن پولیس تھانہ کی حدود کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ڈیون شاخ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں راشد سہتو...
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ایئرپورٹ جمخانہ شاہی باغ کرکٹ کلب کو 21 رنز سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، ایئرپورٹ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے 7 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 93 ، شفیع اللہ نے 32،ارمان شفیق نے 31 ، وہاب ظفر نے 28 رنز ناٹ آئوٹ اور زبیر دلاور نے 22 رنز بنانے ۔ سبحان صادق نے 47 رنز دیکر 3 اور عدنان اختر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں شاہی باغ کرکٹ...
چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر ( 13میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے ۔اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے یہ شرائط رکھی گئی ہیں۔(1)روبوٹس...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram A post...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram ...
پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس کی کامیڈی تھرل ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ 8 قسطوں پر مشتمل اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس میں پاکستان شوبز کے معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔ ’فروٹ چارٹ‘ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر اسپیکرز فورم نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں اینڈ کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد جموں کشمیر کو خطوط ارسال کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی خطوط میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پر قاتلانہ حملہ جمہوری اقدار کے منافی ہے...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی ، پولیس مقابلہ ڈاکو ہاف فرائی،فنکار سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں کلہوڑا اسٹیشن کے پاس ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے گندم کے تاجر کرنل قذافی کلہوڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو نوشہرو فیروز اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کاملائی کھوسو کے رہائشی محنت کش عجب گل کھوسو سے رہزنوں نے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈپولیس نے ڈاکو اسد چانڈیو ولد عنائیت چانڈیو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول...
دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے، پاسبان حریت
پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
میرپور ماتھیلو (پ ر) بائی پاس قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی، حادثات روز کا معمول بن گئے، تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان تنویر احمد سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں...
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
محرابپور(جسارت نیوز) ہالانی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں پیر وتو میں زرعی اراضی میں فصلوں کو لگانے کیلئے آئے ہوئے کسان میر محمد نانگور کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا،دوسری طرف خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں عید گاہ چوک سے چابی چور شاہد علی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا۔
کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523 کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا یہ بھی پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟ پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں مسافر کو روکا تو مسافر سے لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ضبط کیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000 جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد کیے گئے، جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے...
پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال...
کراچی: عالمی منڈیوں تک فضائی رسائی کے اہم پاکستانی ہوائی اڈے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلا تحریری نوٹم جاری کردیا. پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات، یورپ،مشرقِ بعید، وسطی ایشیا اورافریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا. 4300 ایکڑ رقبے پر پھیلے پاکستان کے سب سے بڑے ہوئے اڈے کے 12 ہزار فٹ طویل رن وے پر بڑی گنجائش کے حامل ائیربس380 ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے. یومیہ بنیاد پر 50 سے زائد ائیر لائنز کو ایندھن بھرنے اور کارگوآپریشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی. سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے نوٹم...
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔ سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا...
کراچی: گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ مکان نمبر 28/3 صدیق وہاب روڈ یسین مسجد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 گارڈن پولیس نے 364A ، R/w3-TIP ACT-2018 کے تحت درج کر لیا ، مقدمہ زینب یونس زوجہ یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مزکورہ بالا مکان میں رہائش پزیر ہوں اور AK فٹنس جم گارڈن میں...
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او غریب آباد فیصل شفیع میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گینگ کے 3 کارندوں فرحان شاہ، صابر علی بلوچ اور محمد عارف مکرانی کو گرفتار کر کے ان سے 6 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی پسٹل برآمد کر کے 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
میرپورخاص، پولیس کے کریک ڈائون سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں ودیگر ملزمان حراست میں
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے ویڈیو کی جانچ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج...
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پر دھبہ ہے، اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔ سعدیہ جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی، درس پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث کھدائی کردہ نالے میں گر کر زخمی ہوگیا، درس پولیس کے مطابق مورو دادو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کھدائی کردہ نالے میں ایک نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل کنٹرول سے نکل جانے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا جسے انتظامیہ اور مقامی افراد کی مدد سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔