کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ویب سیریز ’فروٹ چاٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس کی کامیڈی تھرل ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
8 قسطوں پر مشتمل اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس میں پاکستان شوبز کے معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔
’فروٹ چارٹ‘ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Moiz Abbas (@imoizabbas)
اس ویب سیریز میں معذوری سے جڑے سماجی تصورات اور تعصبات کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہے۔
اس ویب سریز کو فروری میں یوٹیوب چینل ’Iwishventures‘ پر ریلیز کیا جائے گا، کامیڈی سے بھرپور یہ منفرد کہانی ناظرین کو لطف اندوز کرنے کے ساتھ ساتھ ایک معذور لڑکی کیلئے روزگار، محبت، دوستی کی ضرورت و اہمیت اور ایک عورت کو معاشرے میں پیش آنے والے مسائل جیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔
یاد رہے کہ ’فروٹ چارٹ‘ پہلے ایک مختصر فلم کی شکل میں پیش کی گئی تھی، جس نے مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (یو کے)، ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور روس سے ’بہترین مختصر فلم‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Moiz Abbas (@imoizabbas)
واضح رہے کہ ہدایتکار معیز عباس ٹی وی اور فلم کے شعبے میں کئی کامیاب پراجیکٹس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ جبکہ معیز وہ واحد پاکستانی ہدایتکار ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جو ’زی فائیو گلوبل کنٹینٹ فیسٹیول‘ کے دو عالمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویب سیریز
پڑھیں:
شیک ہینڈ تنازع:پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔
آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے
جنوبی افریقا کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔