2025-11-11@14:16:09 GMT
تلاش کی گنتی: 229

«ریسکیو کر لیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: وائلڈ لائف لاہور نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سرحدی علاقے جنڈیالہ سے سامبر ہرن برآمد کر لیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر سامبر ہرن کو ریسکیو کیا گیا، ہرن کو وائلڈ لائف پارک جلو منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن صحت مند اور جوان ہے۔ وائلڈ لائف کے مطابق ممکنہ طور پر سامبر ہرن بھارت سے اپنے مسکن سے بھٹک کر پاکستان میں داخل ہوا۔
    ملاکنڈ (نیوزڈیسک) مالاکنڈ علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی، آگ بنے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل قابو...
    پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔  ...
    فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے نکل جانے کے بعد ان کے متبادل پر شدید بحث کی جا رہی ہے۔ انجری کا شکار جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہرشت رانا کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار محمد سراج کی تنزلی کر کے بیٹر یشسوی جیسوال اور شوم ڈوبے کے ساتھ نان-ٹریولنگ ریزرو کے گروپ میں ڈال دیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے جہاں ماضی میں 50 اوور فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کو زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دستیاب ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2009 کے بعد سے 58 ایک روزہ میچز کھیلے...
    بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص اور اس کی گرل فرینڈ نے خودکشی کی غرض سے زہر کھا لیا۔ یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ2022  میں ہونے والے کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے زہر کھالیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جان دینے کے ارادے سے زہر پینے کی بظاہر...
    نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم۔حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔آج آفاق احمد نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔اس دوران چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن ٹرکوں کو آگ نہ لگائیں اور نہ ہی ڈارئیوز پر تشدد کریں۔
    دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔  فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے مرد...
    بنگلادیش کی دو نامور اداکاراؤں و ماڈلز کو پولیس نے نامعلوم مقدمات میں تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا، جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔ تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔ ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ...
    نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) ایک بار پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے۔ بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی تاحال اپنے اسٹاف اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بی پی ایل چھوڑ کر دبئی کیوں گئے؟ ٹیم اونر کا اہم بیان سامنے آگیا فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کردیے گئے ہیں تاہم عدم ادائیگی پر یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں...
    لاہور، کراچی  (آئی این پی )  ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حق دار بن گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ایمولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حق دار بنادیا۔روشان لغاری نے  بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
    جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر...
    کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر...
    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کے بعد کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ یہ بھی پڑھیں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حقدار بن گئیں۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حقدار بنادیا۔روشان لغاری نےنجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
    ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے کے ریسٹ ایریا میں کھڑے ایل پی جی باؤزر دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔آگ نے دیگر 2 باؤزرز، آئل ٹینکر اور ایک پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی کارروائی کے دوران 3 فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کےمطابق واقعہ میں 1 شخص جاں بحق اور تین فائرفائٹر جھلس کر معمولی زخمی ہوئےجبکہ آگ پر 6 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں انڈس ہائی وے پر ریسٹ ایریا میں 3 ایل پی جی باؤزر کھڑے تھے، ایک باؤزر میں اچانک آگ لگی اور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد قریب موجود دیگر 2 گیس باؤزر اور...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا،...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔ زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔ کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن...
    بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔ مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ...
    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اولاد نہ ہونے اور بچہ گود نہ لینے پر آج تک تلخ باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ حنا بیات نے اولاد سے محرومی اور اپنی زندگی کے تلخ تجربوں پر گفتگو کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی اور ان کے مرحوم شوہر راجر بیات کی کوئی اولاد نہیں، اس کے باوجود دونوں ہی اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش تھے، ہم اپنے بھانجے، بھتیجے، بھانجیوں اور بھتیجیوں سے قریب ہیں اور انہی کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بچہ گود نہ لینے کے...
    لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
    کوئٹہ : کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان  میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ زرائع کے مطابق اسپین کاریز کے علاقت سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔ کان حادثے میں ہلاک مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تھیں جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ ایک...
    ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منی مرگ پہنچایا گیا، جہاں مزید طبی استحکام کے اقدامات کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ ٹٹوال کے رہائشی شہری بشیر کو شدید تکلیف میں قمری سیکٹر میں قائم فوجی پوسٹ پر پہنچایا گیا۔ پاک فوج کے میڈیکل عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کیں۔ مریض کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ریسکیو آپریشن جلد از...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...