مالاکنڈ جنگلات کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایف سی نے مورچے خالی کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ملاکنڈ (نیوزڈیسک) مالاکنڈ علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی، آگ بنے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل قابو پانے کے لیے مزید نفری اور وسائل طلب کیے گئے ہیں۔
طویل خشک سالی، راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔