WE News:
2026-07-24@01:59:01 GMT

اکشے کمار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راہبہ کیوں بنیں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اکشے کمار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راہبہ کیوں بنیں؟

بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔

ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔

مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے 1996 میں فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں اکشے کمار اور ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں انہوں نے جین کا کردار نبھایا تھا۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں برکھا مدان کی۔ انہوں نے 1994 کے فیمینا مس انڈیا مقابلے میں ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ انہوں نے مس ٹورازم انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور مس ٹورازم انٹرنیشنل کے ابتدائی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

رام گوپال ورما نے انہیں بعد میں اپنی فلم ’بھوت‘ میں کاسٹ کیا، جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی، اور برکھا کو ان کے کام کے بعد شہرت ملی۔ اس فلم کے بعد وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں اور ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

تاہم، اس کے بعد ان کی کامیابی کی کہانی تھم گئی۔ بعد میں انہوں نے کچھ پنجابی فلموں میں کام کیا، لیکن وہاں بھی وہ خود کو قائم نہیں کر سکیں۔ پھر انہوں نے ’گولڈن گیٹ ایل ایل سی‘ کے نام سے ایک پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنی قائم کی، تاکہ باصلاحیت آزاد فلم سازوں کو فروغ دیا جا سکے۔

فلموں کے بعد برکھا نے ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور قریباً 20 شوز میں کام کیا، لیکن یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا چھوڑنے اور 2012 میں بدھ راہبہ بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بدھ مت کو اپنایا اور دلائی لاما کی پیروکار بن گئیں۔ نام بدل کر ’وین گیالتن سامٹن‘ رکھ لیا اور 4 نومبر 2012 کو راہبہ کے عہد کی رسم مکمل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشوریا رائے بالی ووڈ بدھ راہبہ برکھا مدان بھوت رام گوپال ورما سشمیتا سین کھلاڑیوں کا کھلاڑی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشوریا رائے بالی ووڈ بدھ راہبہ برکھا مدان رام گوپال ورما سشمیتا سین کھلاڑیوں کا کھلاڑی اکشے کمار انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی