گودام ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی،آگ نے تباہی مچادی،ریسکیو ٹیمیں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں لگی ا گ پر میں گودام
پڑھیں:
پی ٹی آئی 65 رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔
پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔
تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ میں 18 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، جبکہ نصیر آباد کے مقدمہ میں 19 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
ملزمان میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، عمر ایوب، زبیر نیازی، فرخ محمد سیال، حماد اظہر، مطیع اللہ شاہ، کنول شوزف، شیخ وقاص اکرم، اعجاز خان جازی، کرنل اجمل صابر، عامر مغل، سردار منصور، میاں اسلم اقبال بھی شامل ہیں۔
تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 18 دیگر ملزمان کے عدم حاضری کی بنیاد پر وارنٹ بھی جاری ہوئے، ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔