2025-11-03@14:27:33 GMT
تلاش کی گنتی: 226

«ریلوے ٹریک»:

(نئی خبر)
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    ---فائل فوٹو  کچھی کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے والے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ریلوے کے انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا۔حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت میں...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، آنے والے 24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے، اب ایم ایل ون بنے گی۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔
    حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک...
    حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔   ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔  ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
    کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
    لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
    اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
    گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز...
    پاکستان ریلوے نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم بڑھا دیا ہے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی رائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی صدارت میں ہوا جس میں ریلوے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اب جب پوری دنیا الیکٹرانک ریلوے کی طرف جا رہے ہے تو پاکستان ریلوے کو بھی اس جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے رابطہ ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک 1,726 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس کی کل لاگت 6.8 ارب ڈالر ہوگی۔ فی الوقت 34 ٹرینیں چل رہی ہیں تاہم ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد 120 ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔   یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور دوسرے مرحلے میں ملتان سے پشاور تک ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس حوالے سے چین...
    لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر...
    لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    پاکستان ریلوے ویگن اینڈ کیرج ورکشاپ حیدرآباد پریم یونین کے سیکرٹری شاہد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، حیدرآباد زون کے سینئرنائب صدر مبین احمد راجپوت، سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، پریم یونین ورکشاپ کے زونل صدر قاضی عقیل سابق صدر نصیر الدین ناصر، عبد المالک اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد خان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی ورکشاپ اور پریم یونین کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جذبہ کو خراج...
    راولپنڈی: ریلوے ٹریک کے قریب قائم بڑی تعداد میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 300 سے لیکر 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتہ ہو گئیں۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جن ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھیں ان پر قبضہ ہو چکا، سیکڑوں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ بن چکی ہیں۔ زیادہ تر ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری ہوچکی ہیں، ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1980 تک ریلوے ملک بھر میں 4 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100 سے...
    ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سے اوستہ محمد جانے والے ریلوے ٹریک کی چوری کا سلسلہ نہ رُک سکا، اوستہ محمد ریلوے ٹریک کی 18 فٹ پٹڑی چوری کا مقدمہ ریلوے کے پی ڈبلیو آئی نثار مہر کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کی جاسکی اور قومی ادارے ریلوے کو کروڑوں کے مالیت کے ٹریک چوری ہونے کی وجہ سے جیکب آباد سے لاڑکانہ، قنبر شہداد کوٹ اور اوستہ محمد ٹرین سروس کئی برس سے معطل ہے۔ ایکسئین ریلوے عبدالرحمن نے رابطے پر بتایا کہ ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں داخل کرایا گیا ہے، ریلوے ملازمین کے خلاف بھی اس...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدر عبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں پوسٹرزاور پینڈ بل کے ذریعے ریلوے ملازمین اور عام پاکستانی شہری کو آگاہی اور منظم کرنے کا عمل شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو تباہ...