ریلوے ٹریک پر باپ بیٹے کی موت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور آپ کو ان کے قریب آنے کا پتا بھی نہیں چل سکتا۔اس کے علاوہ، ٹریک پر چلنا یا ٹرین کی پٹریوں کے قریب ہونا بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو بہتر ہے کہ محفوظ جگہ پر کھڑے ہو کر اس کا لطف اٹھائیں لیکن ٹریک سے دور رہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریلوے ٹریک پر
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
بھکر(نیوز ڈیسک) کورونا وبا کے باعث معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 5 سال بعد بحال کر دیا گیا۔
پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور بھکر میں سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے، اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Post Views: 1