لاہور میں پاکستان ریلوے کا سیکشن کنٹرولر قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور:
گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو جلد مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔