حیدر آباد:

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔  

ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔

 ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران اپ ٹریک پر ٹرین آ پہنچی۔ خوف و ہراس پھیل گیا، مسافروں نے ایمرجنسی بریک لگانے کے لیے چیخ و پکار شروع کردی۔

ٹرین کی آمد پر ماں بچے کو لے کر ریلوے ٹریک پر بنے ڈک میں گھس گئی۔ ڈرائیور نے فوری بریک لگائی جس کے بعد ماں اور بیٹے کو ٹرین کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔  

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹے کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جنہیں موقع پر موجود مسافروں نے نزدیکی اسپتال پہنچایا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرین کے نیچے ٹریک پر

پڑھیں:

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔

موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں میں مشغول ہونا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ایسی مصروفیات عوامی نمائندوں کے منصب سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام