2025-05-18@15:08:47 GMT
تلاش کی گنتی: 21359
«محسن شیخانی نے کہا»:
(نئی خبر)
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتلِ عام کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے نہیں ڈرے گا، تاہم ہم جنگ نہیں چاہتے۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ایران کے پاس اس کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بڑھکیں مارتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندورابھی ختم نہیں ہوا۔ پاکستان کو جواب دینے کیلئے وقت کا تعین کیا جارہا ہے ۔پہلے تو صرف ٹریلر تھا ۔صحیح وقت پر دنیا کوپوری فلم دکھائیں گے ۔ پاکستان کے ہاتھوں بری شکست کے بعد مودی کی دم ابھی تک ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی ہے ۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی دور دراز پہنچنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ کوشش کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا حال کیا ہوا۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے بھوج رودرا ماتا ایئر فورس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے کہا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مودی اپنی ٹریجڈی کو ساؤتھ ایشیا کی گریٹ ٹریجڈی میں تبدیل کرسکتے ہیں اس لیے ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غیر معمولی دورہ مشرق وسطیٰ اور شام پر عائد پابندیاں ہٹانےکا اعلان، اس...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پرجنگ بندی کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیراہم اورحل طلب معاملہ ہے،مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہیں،صورتحال اب بھی نازک اورغیریقینی کا شکار ہے۔
خضدار میں صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع...
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا...
بل میں تجویز دی گئی ہے کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھر مار دینے یا جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے جرائم میں جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا گورنر جنرل خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تجارتی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر فردوسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) سیزفائر کے بعد بھارت اور پاکستان دونوں ہی دعوے کر رہے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک نے چار دنوں پر محیط حالیہ لڑائی میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔ اس لڑائی کا آغاز پاکستان میں ان متعدد مقامات پر بھارت کے فضائی حملوں سے ہوا تھا، جہاں نئی دہلی کے مطابق دہشت گردی کا انفراسٹرکچر موجود تھا۔ یہ حملے اپریل میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کے جواب میں کیے گئے۔ پہلگام حملےمیں میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کا ذمہ دار بھارت پاکستان کو ٹھہراتا ہے جبکہ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہے۔ کس کا کتنا نقصان ہوا؟ کارنیگی تھنک ٹینک...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں احتجاجی سیاست تیز ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہمیں بہت جلد احتجاجی سیاست کرتے ہوئے دیکھیں گے، جبکہ عالیہ حمزہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے اوپر قائم مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر بیس مقدمات ہیں جن کا مجھے خود بھی علم نہیں۔ ہم اس نظام کے خلاف لڑ کر رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔ شاندانہ گلزار نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) سینیٹر شیری رحمٰن کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی بھارت میں بندش پر کہا ہے کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کر چکی ہیں، اگر مقصد معقول آوازوں کو دبانا ہے تو یہ ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایکس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا اور مقبوضہ...
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صمند میں چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے لیویز فورس کے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہید لیویز اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے پورے علاقےکو گھیرے میں لےلیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوانوں کی شہادت قومی سانحہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر میں کسی جماعت کو تنظیم کے طور پر اتنا مضبوط نہیں دیکھا جتنا بی جے پی، یہ ایک مشینری کے طور پر کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے بی جے پی کی تنظیمی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ اس پر بی جے پی نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے کہہ رہے ہیں کہ خود غرضی کی وجہ سے بنائے گئے الائنس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس کے مستقبل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ انڈیا الائنس کے اہم اتحادی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر پی...
ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اُس کی سربلندی اور پہچان دلانے پر زور دیا ہے۔ اداکارہ زباب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ابرار الحق مشہورِ زمانہ نغمہ ’’سانوں تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ چل رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں ادکارہ زبان رانا ابرار الحق کی مدھر آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالی ووڈ کی موسیقی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں حالانکہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ پاک بھارت کشیدگی کی تازہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ صورتحال اب بھی نازک اور غیریقینی کا شکار ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔ Post Views: 4
پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امورمیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا، پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی، پاکستان کوامریکا نظرانداز نہیں کرسکتا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد امریکا کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، پاکستانی ذہین لوگ ہیں...
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ Post Views: 2
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات...
ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان اپنی ذاتی زندگی کے دکھ بھرے لمحے شیئر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔معروف اداکارہ سکینہ خان سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا ” کبھی آپ کا دل ٹوٹا؟” کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حالیہ محبت ناکام ہوچکی ہے۔سکینہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تعلق سے بہت سی امیدیں تھیں جو پوری نہ ہو سکیں “سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب کسی پریقین کرکے اس سے امید باندھی جائے اوروہ یقین ہی ٹوٹ جائے۔”انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس ٹوٹے ہوئے رشتے کا دکھ گہرا ہے لیکن اسی درد میں ایک سکون بھی چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اس...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، اس کی مرکزی تقریب اسلام آباد شکر پڑیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے ، اس تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ،غیر ملکی سفارتکار ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں لیکن تقریب کی خاص دو تین باتیں تھیں ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور خوب داد لی ، پھر سیدہ عائشہ ہاشمی اور بچوں نے میڈیم نور جہاں کا ملی نغمہ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدےسناکرخوب داد وصول کی ،بڑی شاندار تقریب تھی،تقریب میں لہوگرمایا گیا، وزیراعظم نے اپنے...
پشاور میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق فضل الہٰی نے زبردستی رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈرز آن کروا دیے۔ ترجمان نے کہا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فضل الہٰی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Post Views: 2
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔ پاکستان کی خواہش ہے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
مقبوضہ کشمیر، سری نگر (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرض پر نظر ثانی کرنا چاہئے ،انہوں نےالزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے،جبکہ پاکستان نے اس اقدام کو بھارت کی مایوسی کے ثبوت کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک بار پھر ناکام ہوا ۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارت میں فضائیہ کے ایک اڈے پر فوجیوں کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے آنے والے ایک ارب ڈالر کا بڑا حصہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) غزہ پر گزشتہ رات اسرائیل کے حملوں میں 64 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی ٹیموں نے علاقے میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان حماس کے ہاتھوں میں جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے بتایا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ہلاک ہونے والے بعض لوگ طبی مدد کے لیے شمالی غزہ کے انڈونیشین ہسپتال جا رہے تھے جو 19 ماہ سے جاری جنگ میں بڑی حد تک غیرفعال ہو چکا ہے۔ Tweet URL ترجمان نے واضح کیا ہے کہ طبی شعبے میں انسانی امداد حماس...

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، قومی استحکام کا دارومدار معاشی مضبوطی پر ہے: رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سی وجوہات کے سبب نیوکلیئر جنگ کا تو لفظ ہی غلیظ ہے۔ یہ وہ بدنما ترین چیز ہے، جو کبھی رونما ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت اسکے بہت قریب تھے، کیونکہ ایک دوسرے سے نفرت عروج پر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں انہیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کے ناقابل یقین حد تک...
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ جیت لی مگر ہم امن چاہتے ہیں تاکہ یہ خطہ بھی باقی دنیا کی طرح ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگوں سے ہمیں سبق یہ ملا ہے کہ ہم پرامن ہمسایوں کی طرح مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل حل کریں کیونکہ اگر ہمیں مستقل امن چاہیے تو پھر مسائل کو مستقل طور پر حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور پانی کی تقسیم کے مسائل حل ہو جائیں تو پھر اس کے بعد ہم تجارت پر بات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ—فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔واشنگٹن میں یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، واقعاتی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے پہلگام کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے: رضوان سعید شیخ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی نازک ہے، رضوان سعید عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے...
جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی...
جنگ میں فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے اب کوئی بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی شاہینوں نے ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ قیامت تک وہ اس سے نکل نہیں سکے گا ، وزیراعظم کایوم تشکر کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے اب کوئی بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، ہم نے جنگ جیت لی مگر ہم امن چاہتے ہیں تاکہ یہ خطہ بھی باقی دنیا کی طرح ترقی اور خوشحالی کا...
پاکستان ایک پر امن اور امن پسند ملک ہے ، ہماری امن سے محبت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے چین کے اورناچل پردیش پر اقدامات کی رپورٹس دیکھی ہیں،چین کی خومختاری کی حمایت کرتے ہیں ہمارے پاس بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں بھارت خود دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے ، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات...
ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا جنرل عاصم منیر کییوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا...
جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہوں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، ڈیوڈ لیمی کی اسحاق ڈار سے گفتگو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کہا کہ برطانوی پاکستانی اور برطانوی انڈین جنگ بندی کا خاص طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور...
اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) پاکستان نے مالیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلا ملکی گرین سکوک بانڈ لانچ کر دیا، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور شریعہ کمپلائنس سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے اور حالیہ دنوں واشنگٹن و لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں اسی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ بجٹ پر کام جاری ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ تجاویز بھی موصول ہو رہی...
لاہور (نامہ نگار) ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والے کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ اب مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وقت ہے۔ اس کے حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو گا۔ بھارت کشمیری قوم اور قیادت سے رائے شماری کے وعدے پر عمل درآمد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک کی رہائش گاہ پر سید حسن مرتضی، چودھری منظور احمد اور چودھری اسلم گل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو گھمنڈ میں شکار قوم کیخلاف فتح...
اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو...
اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو ہفتہ وار میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم کسی شرط کے بدلے غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنے فوجی حملے بند نہیں کریں گے۔ ہم ہر جارحیت کا سختی سے جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو چیف "محمد البخیتی" نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دراندازی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے اپنی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ہماری عسکری کارروائیاں روکنے کی کوشش بےکار جائیں گی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کسی شرط...

پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان...
اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اس کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے دشمن کو ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ وہ قیامت تک اس سے نہیں نکل سکے گا، وزیراعظم یوم تشکر کی تقریب کے موقعے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا اور جیسا ہمارے میڈیا نے جواب دیا ہمیں اس پر بھی بیحد فخر ہے۔ مزید پڑھیے: ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا میڈیا کو وطن کا فخر قرار دیتے ہوئے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستقبل میں اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام سے چھٹکارا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں استحکام کے لیے ایڈوائزری پینل بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔سینیٹر اورنگزیب نے مزید کہا کہ ویلیو چین میں لیکیج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا ہدف حاصل کریں گے، ایف بی آر آئی ٹی وِنگ میں ماہرین کی تعیناتی جاری...
تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل ایمان آپس میں نرم دل اور باہمی محبت و اخوت سے سرشار ہوتے ہیں، جبکہ کفار و مشرکین کے مقابلے میں سخت اور باہمت ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اپنے ایمانی جذبے سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کی مکروہ سازشیں، خصوصاً مودی سرکار کے ناپاک عزائم، خاک میں ملا دی جائیں گی۔ ان...
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک نے ریلوے پروجیکٹ مین لائن 1 منصوبے کے پی سی 1 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اب منصوبے کی لاگت 6.678 بلین ڈالر طے کی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے محمد عثمان اویس نے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو بتایا کہ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایم ایل1 کے کراچی حیدرآباد سیکشن کو پائلٹ بنیادوں پر تعمیر کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسودہ فنانسنگ کمٹمنٹ ایگریمنٹ (ایف سی اے)، جسے کابینہ ڈویژن نے منظور کیا ہے، چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے لیکن باضابطہ...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے۔جماعتِ اسلامی کے نیپا ہائیڈرینٹ کے باہر مظاہرے سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ پی پی شہریوں کو ان کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ گلشنِ اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں پانی نہیں ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن...
اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر جاری ہے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار ایئرشو پیش کیا. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہیں، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام شریک ہیں۔...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ صحافی باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے روزنامہ گجرات سماچار کے شریک بانی باہوبلی شاہ کی حراست کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی آواز کو دبانے کی سازش قرار دیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک نہ لاٹھی سے چلے گا اور نہ ہی ڈر سے، بھارت سچائی اور آئین سے چلے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سماچار کو...
دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن پرجان نچھاورکرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 1971میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، پوری قوم اللہ رب عزت کے سامنے سجدے میں تھی، ملک دشمن نے آخری حد بھی پارکر دی تھی، ہم نے دشمن کو مخلصانہ طور پرتحقیقات کی آفرکی تھی، طاقت کے غرورمیں مبتلا دشمن نے پاکستان پرحملہ کر دیا، دشمن کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے ،پاک افواج نے دشمن بھارت کے 6 جہاز گرا دیے، دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدارسمجھتا تھا، دشمن سمجھتا تھا...
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا دیکھ کر ہنسی آتی ہے، ایسا لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جنگ کے 3 گھنٹے کے اندر بھارت کی بس ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 85 ڈرونز تو فورسز نے گرائے، باقی اگر خود سے ادھر اُدھر گر گئے ہوں تو ہمیں پتہ نہیں، بھارتی ڈرون سے 8 مئی کو سندھ کی سر زمین پر پہلی شہادت ہوئی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کے ڈرون گر رہے تھے اور لوگ...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینیئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آدم پور ایئربیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلر جنگ کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا سکھ برادری یہ ایئربیس بند کردے گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جوہری تنازعہ شروع کرنے کے لیے ہم پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان کے حامی سکھ آدم پور ایئر بیس کو مستقل طور پر بند کرنے...
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وکرینی اور روسی حکام کے مابین جنگ بندی کے حوالے سے استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، جبکہ یوکرینی صدر نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں عالمی رہنماؤں سے سخت ردعمل کی اپیل کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ قبل ازیں البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں یورپی سربراہی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام امدادی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ تازہ اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 74 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں ہوئیں، جب غزہ کی پٹی پہلے ہی شدید جنگی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے آج سولہ مئی بروز جمعہ بتایا، ''گزشتہ شب سے اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق بیشتر ہلاکتیں شمالی غزہ میں ہوئیں۔ اس سے قبل سول ڈیفنس نے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے...
بھارت کے وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ناشتہ کرنے میں جتنا وقت لگتا ہے، آپ فوجیوں نے دشمنوں کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ "آپریشن سندور" کے بعد جمعہ کو بھج ایئربیس پہنچے۔ انہوں نے یہاں فوجیوں سے ملاقات کی۔ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پوری پکچر دکھائیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے بھج میں کہا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کہ ہماری فضائیہ کو پاکستان کے کونے کونے تک رسائی حاصل ہے، یہ بات پوری طرح سے ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں...
بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کیلئے یہ ایک زمینی تنازع ہے لیکن کشمیر کے عوام کیلئے، جو روز اس حقیقت کو جھیلتے ہیں یہ ایک ایسا ناسور ہے جو بھرنے کا نام نہیں لیتا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم حل چاہتے ہیں نہ کہ اس تنازع کا تسلسل۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پُرزور توقع ہے کہ ڈی جی ایم اوز کی جانب سے حال ہی میں 18 تاریخ تک کے لئے اعلان کردہ جنگ بندی مستقل نوعیت اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جب دونوں فریقوں کے ڈی جی ایم...
جامعہ اسلامیہ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آج امت اور مسلمان کے حکمران اسرائیل کی قوت کے ساتھ مقابلہ کرکے انکو تباہ کرسکتے ہیں، اس لئے امت مسلمہ ایک ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرے اور غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیں اور جاری جارحیت بند کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک کے دوروں میں اسرائیل سے تجارتی روابط بڑھا رہا ہے، انکو اس سے باز آجانا چاہیئے، پاکستانی ریاست نے اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اس کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، عرب حکمران ہوش میں آجائیں اپنے جنگجو آباؤ اجداد کی تاریخ...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، شہداء کے اہلِ خانہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جو عزت ملی اس کی مثال نہیں ملتی، آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے بھارت کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو برطانیہ میں پاکستان ہاؤس لندن میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت ہی اچھا رہا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور “لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خراب کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو شدید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی، مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا، ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان...
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کا ہر شخص کشمیریوں کے بشانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دشمن نے رات اندھیرے میں جنگ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، گلوبل انویسٹرز توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے حالیہ پالیسی اقدامات کو جاری رکھے گا جس میں ٹیکسوں کو بڑھانے کی پالیسی، شعبہ توانائی میں اصلاحات، رائیٹ سائزنگ اور قومی اداروں میں پیشرفت شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے...
آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کا یوم تشکر قومی غیرت، دفاع اور آئین کی بالادستی کا دن ہے۔ پاکستان نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک شاہینوں نے 6 بھارتی طیارے گرا کر پیشہ وارانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خان صاحب نے جیل میں رہ کر بھی مودی کو للکارا۔ جے-10C طیاروں کی شمولیت خان صاحب کی دوراندیشی کا ثبوت ہے۔ خان صاحب کے دور میں دفاع مضبوط اور طاقت کا توازن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا جلد ہی غزہ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرلے گا۔ امریکی صدر کا غزہ...
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی. ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے. بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی. مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا. ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔ترجمان...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ بند پڑا ہے، وجہ کیا ہے؟۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے بتایا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی 2 ٹنلز 2024 میں کلیپس ہو گئی تھیں ۔ وزیراعظم نے دورہ کیا اور کمیٹی تشکیل دی۔ ایک اور ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اب...
تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا...
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جارہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منارہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا...
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ پاک فوج نے تاریخ میں ایک باب قائم کیا ہے، ہمارے شاہینوں نے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کیا ہے، شاہینوں نے دنیا کو بتایا کہ شاہین کی طاقت ہے کیا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ افواج پاکستان کی کارکردگی سے پاکستانیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ساری قوم ایک ہے،عوام نے ثابت کیا کہ وہ وطن سے محبت کرنے والے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں...
امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...