2025-05-18@14:00:50 GMT
تلاش کی گنتی: 21350
«محسن شیخانی نے کہا»:
(نئی خبر)
اسٹیج اور ڈراما انڈسٹری کے مقبول مزاحیہ اداکار اور میزبان افتخار ٹھاکر نے بھارت کی پنجابی شوبز ستاروں کو کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے نفرت آمیز بیانات دینے والے بھارتی فنکاروں اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہو یا حب الوطنی، شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں وہ پہلا پاکستانی فنکار تھا جس نے بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا اور شاید اب آخری بھی ہوں کیوں کہ میں اس دروازے کو بند کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے ایک بیان پر چند بھارتی فنکار ناراض ہوگئے۔ سِمی چوہل، دلجیت دوسانج، اور امرندر گِل میرے دوست ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان سب نے میرے ایک بیان پر ناراضگی...
معروف اداکارہ فائزہ حسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فنکاروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے عمل کو افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں شوبز ستاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل میں خود ہماری برادری کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ فائزہ حسن نے کہا کہ فنکاروں کی حب الوطنی بھی عام شہریوں کی وطن سے محبت کی طرح کسی بھی شک اور شبے سے بالاتر ہے۔ فائزہ حسن نے کہا کہ ہر فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے وہ ملکی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے، پھر چاہے وہ...
خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ نیلم منیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ "الحدیدہ"، "رأس عیسی" اور "الصلیف" بندرگاہوں سمیت یمن کے سول و اقتصادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف آشکار جنگی جرائم و جارحیت ہے۔ یہ حملے اس وقت انجام پا رہے ہیں جب یمنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مسئلے کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے اور دنیا کو ہر محاذ پر امتحان درپیش ہے جس کا آغاز غزہ کے حالات سے ہوتا ہے۔ Tweet URL انہوں نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملوں کا کوئی جواب نہیں اور اسی طرح فلسطینی لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بھی ناجائز ہے۔(جاری...
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے اور بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور...
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول...
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب نہیں کہ پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لاؤں۔ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثناءوزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کال کی اور بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے، ہم نے جواب دیا اگر بھارت سیز فائر پر تیار...
کنول شوزب : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔اپنے بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ راولپنڈی: کمرۂ عدالت میں علیمہ خان اور کنول شوزب آمنے سامنےانسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے متعدد ممالک کا دورہ کرنے والے آل پارٹی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاحت کی صنعت بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کی حکومت کی فوری ترجیح پُرامن امرناتھ یاترا کو یقینی بنانا ہے۔ آج سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی آمد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شاید ہی کوئی سیاح آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کی اب پوری توجہ سالانہ امرناتھ یاترا پر ہے۔ انہوں نے کہا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ۔ فوٹو فائل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جنونیت اور تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے بہت تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے، کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان اور غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اللّٰہ کا شکر ہے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے...
حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ادھر، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی...
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی انکے قائد سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیقمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے...
نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ کو پھیلایا، جھوٹ پھیلانے میں بھارت کے وہ میڈیا گروپس بھی پیش پیش رہے جو ماضی میں اچھی ساکھ کے حامل سمجھے جاتے تھے۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہاں تک دعویٰ کر ڈالا کہ بھارت نے پاکستان کی نیوکلیئر بیس کو نشانہ بنا دیا ہے۔ اخبار کے مطابق کسی نے کہا پاکستان کے دو طیارے مار گرائے، کراچی پورٹ پر بھی حملہ ہوگیا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دعوے حملوں کی تفصیلات و جزیات تک کے ساتھ...
جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، اُن کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئی اور نہ ہی وہ پیچھے ہٹنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر نے کہا تھا کہ اب بہت...
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا، جس کے باعث عازمین کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے 67 ہزار عازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کو بروقت رقم ادائیگی نہ ہونے پر حج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں عامر نے حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر67 ہزار عازمین کے حج کی ادائیگی کا بندوبست کرائے۔ خیال...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازان فورم میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات کی اور 6 ممکنہ تجارتی راہداریوں کی نشان دہی بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے آذربائیجان اور روس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ...
لاہور (نیوز ڈیسک)شہریوں کو پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنےکی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول پرایک روپے 25 پیسے فی لیٹر کی کمی بنتی تھی اورقیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 9 پیسےفی لیٹر کمی بنتی تھی، تاہم اس پر 2 روپے کم کیے گئے اور مزید 2 روپے 9 پیسے کی کمی کا ریلیف منتقل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ ایک روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ایک روپے34پیسے فی لیٹر ہوگئی اور اس سے پہلے پیٹرول پرپی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 9 پیسے فی لیٹر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام...
سٹی 42 : رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے افراد کو تسلی دینے کیلئے وادی نیلم پہنچ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے جورا، شاہکوٹ ،بگنہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے گھر بھی گئے۔ مشیر وزیر اعظم نےشہداء کے ورثاء سےملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا، انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثاء کو 01 کروڑ روپے...
گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی دورۂ پاکستان کے بعد خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کے عزم کا یقین لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے وطن پہنچ کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان بھارت سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کو دیرپا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ انتہائی خوش آئند جنگ بندی...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کےلیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حج 2025 کے انتظامات میں کوآرڈینیشن بحران پر گہری تشویش ہے۔پی پی نائب صدر نے مزید کہا کہ بحران کے حل کےلیے حج ڈائریکٹوریٹ کے اقدامات سے مطمئن نہیں، عازمین حج کو درپیش مسائل پر سینیٹ کی توجہ کے باوجود مسئلہ برقرار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ کو فوری اقدام کی درخواست کی ہے، عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کےلیے...
سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی جانب سے بات کرنے کی کوشش پر علیمہ خان نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارٹی ورکرز کی زوم میٹنگ میں علیمہ خان پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے والی کنول شوذب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، پرانی ویڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔ کنول شوذب کی بات پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، تم نے جو کہا ٹھیک ہے، ہمارے خلاف بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں،بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا...
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔ صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے...
بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی...
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ امریکی صدر کے عرب ممالک کے دورہ میں توقع تھی کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی جائے گی لیکن کوئی پرسان حال نہیں، ظالم کے سامنے خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل، امریکی ہتھیاروں کے ذریعے تباہ کن کارروائیاں کررہا ہے، حالیہ جبالیہ کیمپ میں مریضوں سے بھرے کلینک پر بمباری کے نتیجے میں 143 افراد کو شہید کردیا گیا اور متعدد زخمی ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی رہنما بھی غزہ میں اسرائیلی جارجیت رکوانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب...
چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے چونتیسویں اجلاس پر عراقی صدر عبد الطیف رشید کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ ہفتہ کے روز خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے عرب لیگ ہمیشہ عرب دنیا کے اتحاد اور مضبوطی کو فروغ دینے، عرب ممالک کی مشترکہ آواز بننے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہی ہے۔...
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ایف بی آر افسران کو بہت زیادہ اختیارات دے کر ٹیکس دہندگان سے اپیل تک کا حق چھین لیا گیا ہے اس سے کرپشن کا ایک نیا بازار کھلے گا۔ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2025 کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیمی ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکس دہندگان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، ایف بی آر حکام کو بہت زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں، ٹیکس دہندگان سے اپیل کا حق تک چھین لیا گیا ہے ٹیکس دہندگان پر ایف بی آر حکام کو صرف الزام عائد کرکے سزا...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، اور پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے...

صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید کہا ۔ صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...

امریکی جریدے نے بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا،جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ قرار
واشنگٹن:معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان...
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بےپناہ ظلم...
سیالکٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے...
ویب ڈیسک : پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے ۔ کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا، انہوں نے کہا کہ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں...
روس اور یوکرین نے استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات کے نئے دور کے بعد ایک دوسرے کے ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے، جس میں ترکیہ نے جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مرکزی ثالثی کا کردار ادا کیا۔ ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ان مذاکرات کو ’عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع‘ قرار دیا اور روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن کے قیام کے لیے انقرہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فورم پر یوکرین اور روس کے آفیشلز میں مارپیٹ حاقان فیدان نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’آج عالمی امن کے لیے ایک اہم دن تھا، بطورترکیہ، ہم روس اور...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو...
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ ہوا، کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔ کنول شوزب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔ کنول شوزب نے کہا کہ میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن لیگ...

دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...
ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتلِ عام کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے...

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی وطن واپسی، دورہ چین میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے 4 معاہدے طے پائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،انہوں نے چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ،ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چوہدری شافع حسین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران بھی متعدد کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔ چین کی ویوو موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں اپنا کارخانہ لگانا شروع کردیا ہے...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارا بھارت کو یہ پیغام ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا ایکس اکائونٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔ شیری رحمان نے اپنے ایکس اکائونٹ کی بھارت میں بندش پر کہا ہے کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کر چکی ہیں، اگر مقصد معقول آوازوں کو دبانا ہے تو یہ ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایکس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا اور مقبوضہ کشمیر پر اٹھائی گئی آوازوں کو دبانا ہے، بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ...
معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں...
ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں، دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں بے اتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم تشکر کے موقع پر پوری قوم اور افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش...
کولاج بشکریہ جنگ فوٹوز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عظیم الشان عسکری اور سفارتی کامیابیوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک غیر جانبدارانہ اور...

حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج کو عطا کی اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری 78 سالہ تاریخ میں بڑے اچھے اچھے لمحے اور مواقع آئے لیکن حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو عطا کی ہے اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ہمارا ازلی و ابد ی دشمن یہاں سے چند میل دور مشرقی سرحد کے اس پار بیٹھ کر اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،انشااللہ تعالیٰ بہت جلد مغربی سرحد پر بھی ہمارے دشمن اسی طرح اپنے زخم چاٹ رہے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں اپنی رہائش گاہ پرافواج پاکستان...

پاک بھارت جنگ میں بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرزمین وطن کا دفاع کیا،پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار اداکیا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینٹر عرفان صدیقی سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
اپنے بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، آزادی اظہار رائے کے علمبرداروں اور دنیا بھر کی سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں جاری ڈیجیٹل سنسر شپ کے اس خطرناک رجحان کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے مودی سرکار کی جانب سے ان کا ذاتی ایکس اکاونٹ (سابقہ ٹوئٹر) کے ساتھ ساتھ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بھارت میں بلاجواز بلاک کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بے باک و دوٹوک موقف سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اب ترجمان بلاول ہاؤس اور اور اس کے...

ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، نواز شریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کیساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز...
سٹی42:علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں کہ بیرون ملک جانے کی اجازت ملے،میرے سے آپ کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے؟ علیمہ خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹریولنگ کا تقابل ایان علی منی لانڈرر،خواجہ آصف کے سکینڈل اور رمضان شوگر ملز والوں سے ہو رہا تھا، ہمارے وکیل بتا رہے تھے کہ ان میگا سکینڈلز کے باوجود ملزمان کو ضمانت ملی تھی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا، صرف پیغام رسانی کی وجہ سے میرے پر 60مقدمات بن...
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی عہدیدار کنول شوذب کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران علیمہ خان اور کنول شوذب کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔تفصیلات کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔کنول شوذب نے...
ویب ڈیسک: صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ بہادر مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت سے سرزمینِ وطن کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاتی امرا میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں عرفان صدیقی نے نواز شریف کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے سیاسی تقسیم کو بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 پاکستان کی پارلیمنٹ نے نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ عوامی نمائندوں نے عوام کی...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی عراقچی نے ”ایکس“ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ کسی قسم کی کوئی تحریری تجویز ملی ہے جو پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی الجھاﺅ اور تضاد کا شکار ہیں.(جاری ہے) بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایران اپنے موقف میں پرعزم اور واضح ہے یعنی ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں ہٹائیں، ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے ....

ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے لیکن جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں بھی دی جائے گی .صدر ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں. امریکی نشریاتی ادارے”فوکس نیوز“ سے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا.(جاری ہے) امریکی صدر...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کی دھمکیاں دیتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے نہیں ڈرے گا، تاہم ہم جنگ نہیں چاہتے یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے پاس...
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ اسلام آباد میں اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔ بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں انہوں نے پاکستانیوں کو ذہین قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار مصنوعات تیار کرتے ہیں ”فاکس نیوز“ سے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اور شاندار مصنوعات بناتے ہیں ہم ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے اور پھر بھی میرا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارت کا خواہشمند ہے. امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے سال 2024 تک سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوتی ہیں...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی سے امریکی صدر کی حفاظت پر مامورادارے یو ایس سیکرٹ سروس نے تفتیش کی ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی اور پھر ڈیلیٹ کر دی تھی جسے ریپبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے...

دنیا میں خوراک کی عدم دستیابی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ‘29کروڑ سے زیادہ لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں.اقوام متحدہ
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ساڑھے 29 کروڑ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا جو دیگر بحرانوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے ایک نئی بلندی ہے اور 2025 کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں کمی آنے کا منظر تاریک ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران پر عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شدید غذائی عدم تحفظ کی بلند سطح سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار چھٹا سالانہ اضافہ ہے گزشتہ سال مجموعی طور پر 29 کروڑ 53 لاکھ افراد نے شدید بھوک کا سامنا کیا جو رپورٹ کے لیے تجزیہ کردہ 65 ممالک میں سے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظعدالت نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ صرف پیغام رسانی کی وجہ سے مجھ پر 60 مقدمات بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
---فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنما کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوا۔کنول شوزب نے کہا، ’علیمہ آپا، میں نے آپ سے بات کرنی ہے‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہو گئی ہے ایسے الزامات کی۔‘کنول شوزب نے کہا، ’میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’میں آپ سے ناراض نہیں ہوں، آپ جاؤ۔‘ علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے پر کنول شوزب نے کیا کہا؟پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ...
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو زمین، فضاؤں اور پانیوں میں تاریخی شکست دی ہے۔ بھارت اب مغربی سرحد پر اب بھی اپنی پروکسیز کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، جلد ہی بھارت مغربی سرحدوں پر اسی طرح اپنے زخم چاٹے گا جیسے مشرقی سرحد پر چاٹ رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔ ملک کے دفاع کےلیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بڑھکیں مارتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندورابھی ختم نہیں ہوا۔ پاکستان کو جواب دینے کیلئے وقت کا تعین کیا جارہا ہے ۔پہلے تو صرف ٹریلر تھا ۔صحیح وقت پر دنیا کوپوری فلم دکھائیں گے ۔ پاکستان کے ہاتھوں بری شکست کے بعد مودی کی دم ابھی تک ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی ہے ۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی دور دراز پہنچنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ کوشش کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا حال کیا ہوا۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے بھوج رودرا ماتا ایئر فورس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے کہا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مودی اپنی ٹریجڈی کو ساؤتھ ایشیا کی گریٹ ٹریجڈی میں تبدیل کرسکتے ہیں اس لیے ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غیر معمولی دورہ مشرق وسطیٰ اور شام پر عائد پابندیاں ہٹانےکا اعلان، اس...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پرجنگ بندی کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیراہم اورحل طلب معاملہ ہے،مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہیں،صورتحال اب بھی نازک اورغیریقینی کا شکار ہے۔
خضدار میں صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع...
بل میں تجویز دی گئی ہے کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھر مار دینے یا جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے جرائم میں جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا...