2025-07-04@15:07:48 GMT
تلاش کی گنتی: 28345

«محسن شیخانی نے کہا»:

(نئی خبر)
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو آپریشن میں تاخیرپر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے چاہے ہمیں ڈی سیٹ کر دیں یا جرمانے لگا دیں۔  نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق  پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی جماعت کا فیصلہ تھا ایوان میں اور باہر احتجاج کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایوان میں گئے سپیکر سے مائیک مانگا، سپیکر صاحب کی کرسی عارضی کرسی ہے۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم نے آرڈر سنے، جب بات مکمل کی تو ہم نے 3 بار پوائنٹ آف آرڈر پر مائیک مانگا، رولز کے مطابق جب اپوزیشن لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو...
    ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا، ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا۔ایران سے متعلق...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کے والد کی دوسری مدتِ صدارت ختم ہونے پر وہ یا خاندان کے دیگر افراد صدر منتخب ہونے کے لیے میدان میں آسکتے ہیں۔ ایرک ٹرمپ، جو ٹرمپ آرگنائزیشن کے شریک ایگزیکٹو نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر بننے کا فیصلہ کریں تو ‘راستہ آسان’ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی کمپنی کا سونے کا موبائل فون لانچ کرنے کا اعلان، منصوبے پر تحفظات کیا ہیں؟ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خاندان کے دیگر ارکان بھی اس میں شامل ہوں؟ اگر جواب ہاں ہوتا، تو میرا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فائل فوٹو  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، علی امین گنڈاپور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالا جیل کو بنایا ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فرام اڈیالا کر رہے ہیں، سوات میں سیاحوں کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام حکومت کی موت ہوئی۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔...
    کراچی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوست ممالک کے پریڈس کو مبارک باد دیتا ہوں، میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلیے بات چیت چاہتا ہے مگر کوئی شک نہ رہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہر صورت اپنے مادر دفاع کو یقینی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے  کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟  ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ، کہا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری ٹائم واریئرز‘‘ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے اعزاز ہے، آج کی پریڈ میں کیڈیٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔ کامیاب کیڈیٹس کے پر اعتماد انداز میں  ہماری قوم کی امیدیں اور توقعات سمٹ آئی ہیں،ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔میں دوست ممالک  ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپریم...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، ہمارادشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کامسلسل مظاہرہ کررہاہے ،دشمن اگرسمجھتاہے کہ ملکی خودمختاری پر حملے کو برداشت کریںگے تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ سے خطاب انہوں نے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی یہ پروقار پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظہر ہے۔  فیلڈ مارشل نے کامیاب کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُراعتماد انداز میں قوم کی امیدیں سمٹ آئی ہیں۔...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے اور ملک کو اس سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے، ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب...
    وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں انشااللہ کہا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل نے ایک ویڈیو میں قیامت کے دن ججز کی جواب دہی کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ججز کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا کہ انہوں نے کتنے ظلم کے فیصلے کیے اور کتنے عدل کے۔ اگر وہ اس سوال کا جواب نہ دے سکیں تو انہیں انہی بندھے ہاتھوں کے ساتھ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنی گفتگو میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ججز کی ذمہ داریوں پر زور دیا اور کہا کہ عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ فیصلے حق اور سچائی پر مبنی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری نےکہا کہ آر ایس ایس نے بھارت کے آئین کو کبھی بھی پوری طرح سے قبول نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آئین کے دیباچے میں "سوشلسٹ" اور "سیکولر" الفاظ پر نظرثانی کرنے کا سے متعلق آر ایس ایس کے مطالبہ پر انہیں نشانہ بنایا۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا اور وہ آئین کی بالادستی نہیں چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، آئین سے انہیں تکلیف ہے کیونکہ یہ مساوات، سیکولرازم اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے سے روکے رکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ خامنہ ای کا اسرائیل سے جنگ میں ایران کی فتح کا دعویٰ جھوٹ اور احمقانہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جنگ ہار چکا تھا، جھوٹ بولنا ایک ایسے شخص کے شایان شان نہیں جن کی شناخت ایک مذہبی پیشوا کی ہے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود خامنہ ای بھی جانتے ہیں، فتح کا دعویٰ کرنا حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ حقیقت میں ایران تباہ ہوچکا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ایران کے 3 خطرناک جوہری مراکز مکمل طور پر نیست و نابود کر...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہئے ، وزیراعلیٰ نے انفراسٹرکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ نیوز کانفرنس میں عطاء تارڑ نے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری...
    سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔ مزیدپڑھیں:سوات: ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
    سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا میں لڑا جسے سراہا گیا، انڈیا دنیا کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں ناکام رہا، اب دوسرا کوئی اپشن نہیں، اگلے الیکشن میں بلاول وزیراعظم ہوں گے ۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہی چلائیں گے، ہم نے الیکشن کے ذریعے بلاول کو پرائم منسٹر بنانا ہے، اس وقت اتحادی حکومت کو ساتھ چلانا ہماری مجبوری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی مناسب نہیں،نہ ہی ہمیں کوئی جلدی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش...
    تہران :   تہران میں حالیہ ایران-اسرائیل تنازع میں ہلاک ہونے والے 60 سے زائد سینئر کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا  کی گئی۔ہلاک ہونےوالے  ایرانی سینئر کمانڈرز میں ایران کے پاسداران انقلاب کےسابق کمانڈر ان چیف حسین سلامی، ایرانی مسلح افواج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے سابق کمانڈر امیر علی حاجی زادہ اور بہت سے دیگر اعلی ٰ فوجی حکام شامل تھے۔ اس بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جانتے ہیں کہ ان کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  گزشتہ چند دنوں سے وہ...
    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے بیلاروس کے شہر منسک میں یوریشین اقتصادی کمیشن کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے شہر  استنبول میں یوکرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد ، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا جائے گا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے تنازعات کے حل کے منصوبے پر مسودہ یادداشت پر بات چیت ہو گی۔ روس اس کے لیے تیار ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ بہت اہمیت کا حامل ہے، جس سے  دونوں فریقوں کے لیے مسئلے کی نوعیت پر ٹھوس بات چیت...
    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے افراد پانی میں بہہ گئے، جن کا تعلق پنجاب...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت صفِ اول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ انتہائی اہم ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔ سندھ میں مفت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،نوجوان آئی ٹی اور کھیل سمیت دیگر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈمک ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نے مودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ہفتہ کو جاری بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔سینیٹر نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر شہید کیا، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پچھلے 7 ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومتِ بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کہا گزشتہ سال 15 نومبر کو اغوا ہونے والا بچہ...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر  گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی، ہم سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، ہمیں اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریویو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا، فرق صرف اتنا تھا کہ ان ارکان کے حوالے سے ہم مخصوص نشستیں مانگ رہے تھے۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ باقی صوبوں کے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کرے۔ سپریم کورٹ نے...
    فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ اسپیکر نے مجھے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج مت کیجیے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے سامنے احتجاج نہیں کریں گے تو کس کے سامنے کریں گے؟ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ ایوان کے اندر اور باہر دونوں جگہ احتجاج کریں گے، اسپیکر نے دباؤ کے تحت جانبدارانہ فیصلہ کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطلایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج سے کوئی نہیں روک...
    لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا...
    اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے کہا کہ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ طالب علم مصور خان کی لاش نے حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وعدوں، دعووں اور تسلیوں کا انجام ایک لاش کی صورت میں نکلا۔ انصاف مانگنے والوں کو تحفظ نہیں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ یہ قتل نہیں، حکومت کی رٹ کا عبرتناک انجام ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اغواء معمول بن چکا ہے۔ حکومت بزدلی سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ریاستی اختیار دفن...
    نجکاری کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 100 ملین ڈالر قیمت مقرر نہیں کی، میڈیا میں روزویلٹ ہوٹل کی قیمت سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں۔ نجکاری کمیشن نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی بنیادی قیمت بولی کے وقت طے کی جائے گی، وزیراعظم کے مشیر محمد علی کے بیان کو غلط طور پر منسوب کیا گیا، محمد علی نے صرف ابتدائی جزوی ادائیگی کا ذکر کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی شرائط حکومت کی منظوری سے طے کی جائیں گی، روزویلٹ ہوٹل کی حتمی قیمت اور شرائط آئندہ سی سی او پی اجلاس میں طے ہوں گی بیان کے مطابق روزویلٹ ہوٹل معاہدے پر رواں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل...
    ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔(جاری ہے) فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کیلئے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔(جاری ہے) جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روز روشن کی طرح واضح ہے۔
    اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا امریکہ کے اقدامات نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، بلکہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایمان تحریک کی چیئرپرسن و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت نہ صرف خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، بلکہ اس کی عالمی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال میں عالمی برادری اور انسانی حقوق...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان کے حالیہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، دستاویزات پھاڑنے، اور مائیک توڑنے کے واقعات پر دوٹوک اور مفصل رولنگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کو یرغمال بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان اسپیکر نے کہا کہ احتجاج ہر رکن کا آئینی حق ہے، تاہم یہ ایوان کے تقدس اور قواعد و ضوابط کے تابع ہونا چاہیے۔ انہوں نے رولز 210 اور 223 کے تحت ایسے غیر پارلیمانی اور پرتشدد طرز عمل کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
    سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیں احمق کہتے ہوئے مخاطب کیا، لیکن ایسا کیوں ہوا؟ اس سوال کا پس منظر جاننے کے لیے ان کی پچھلی پوسٹس دیکھنا ناگزیر ہوں گی۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیں احمق کہتے ہوئے مخاطب کیا، لیکن ایسا کیوں ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن...
    راولپنڈی میں خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے، ایس ایچ او جاتلی نے کہا کہ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بعد میں پولیس حکام نے کہا کہ مبینہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، مرد کی لاش دولتالہ قبرستان اور خاتون کی لاش گھر کی چھت سے ملی، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔ مریم نواز شریف نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑی ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، حالیہ بارشوں...
    بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کے لیے وقف کیا گیا ہے، جس جگہ پر کوتاہی ہوئی ہے وہاں وزیراعلیٰ کے پی نے کارروائی کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے، 75 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں۔
    —فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج رہا ہوں، ان ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ آئین کی پاسداری کی تلقین کی، پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر 37 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ایوان کی حرمت کو ہر حال میں مقدم رکھنا میری ذمہ داری ہے، ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے، جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں، کسی کو اسمبلی کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار...
    ---فائل فوٹو  بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایف بی آر آرٹیکل 37 ڈبل اے کو مسترد کردیا گیا۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعت کاروں اور تاجروں نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران موجود کاروباری برادری نے ہاتھ اٹھا کر37 اے اے کو مسترد کردیا، اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری برادری کا کہنا تھا کہ حکومت اس کالے قانون کو ختم کرے۔اس موقع پر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ آرٹیکل 37 اے اے کو مسترد کرتے ہیں، یہ قانون ناسور ہے، کاروباری فرد کو محض شک کی بنا پر پکڑا جائے گا، یہ کالا قانون ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون سے لگتا ہے چیئرمین ایف بی آر ہمیں پاکستانی نہیں سمجھتے، انڈسٹری چلانا...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
    سٹی 42 : سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پیٹرولیم درآمدات پر 15.2 ارب ڈالر کا سالانہ خرچ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھاری بوجھ ہے، جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل پر صدر ٹرنپ کی نرمی پاکستان کے لیے معاشی پیش رفت کا موقع ہے۔   ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری روپے یا بارٹر (چاول، گندم، فارما) میں کر کے 3 سے 4 ارب ڈالر سالانہ بچت ممکن ہے، اس حکمت عملی سے ایندھن کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی سے غیر قانونی ایندھن کی تجارت کو معاشی ترقی میں بدلا جا سکتا ہے۔  مخصوص...
    بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔  گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت، اسپیکر اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں اس نوعیت کے واقعات پہلے نہیں دیکھے گئے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ہمیں ڈرایا جا رہا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی مجبوریوں کے تحت فیصلے کر رہے ہیں احمد خان بھچر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 26 ارکان کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس...
    سانحہ سوات: اگر مرنے والے بااثر یا اہم شخصیات ہوتے تو ان کی جانیں نہ جاتیں، مفتاح اسماعیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز کراچی :عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے سوات سانحے پر خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 18 افراد کی اموات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر یہ لوگ کسی سیاسی جماعت یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے تو شاید ان کی جانیں یوں ضائع نہ ہوتیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ وقت ہے سوچنے کا، غریب عوام کی جان سستی اور طاقتور کی قیمتی کیوں سمجھی جاتی ہے؟ فیصلے اب قانون کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔ اسلام اباد کے نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔(جاری ہے) سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی...
    پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو اپنی زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے والد بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات  ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے جذبات ہیں جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔ A post common by EPIC Deep Dive (@epicdeepdive) اس انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونحوا میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کی طرف سے جعمے کو دیر گئے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا، ''گزشتہ 24 گھنٹوں میں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد کی جانیں ضائع چلی گئیں، جن میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 ہلاکتیں وادی سوات میں ہوئیں، جہاں مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب کی لہریں دریا کے کنارے پر موجود خاندانوں کو بہا لیے گئیں۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن میں سے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا عمل شروع اور مکمل کرے، سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔ 100 سے زائد سرکاری عمارتوں کی لیز کی مدت ختم ہوچکی، ذرائع سی ڈی اےکیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کیے جانے سے متعلق اہم...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پہلا نہیں، اس طرح کے کئی سانحات ہو چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایئر ایمبولینس ریسکیو کے لیے نہیں پہنچ سکی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سانحہ سوات تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سوات کے عینی شاہدین کے مطابق کالز کی گئیں لیکن ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں، سانحے میں جاں بحق افراد کی زندگیاں آسانی سے بچائی جا سکتی تھیں۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ تہران کے ساتھ کسی معاہدے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں غیر شائستہ اور توہین آمیز زبان کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں جو لب و لہجہ اختیار کیا گیا ہے وہ نہ صرف غیر مہذب ہے بلکہ ایران کے کروڑوں عوام کے جذبات کی توہین بھی ہے، اگر آپ...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کےلیے اہم مشورہ دے دیا۔ عباس عراقچی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنا لہجہ بدلنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عراقچی نے واضح کیا کہ ’’صدر ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے قائد کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں قومی موقف کو واضح کرتے...
    اجے کمار سدھوترا کا کہنا تھاکہ بی جے پی کو اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کٹری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی لائنوں، مذہبی عقائد، علاقائی شناختوں اور ذات پات کی تقسیم سے...
    ویب ڈیسک:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ایوان میں ہمیشہ آئین کی پاسداری کی تلقین کی ،ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر حال میں برقراررکھا جائیگا۔  سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت کو برتری حاصل ہے ،سسٹم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،ایوان میں اپوزیشن ارکان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ایوان کی تقدس مقدم رکھنا میری ذمہ داری ہے،رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا  ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں،اپوزیشن کو ہمیشہ مسائل پر بات چیت کرنے کی تلقین...
    بیلارُس کے منسک میں یوریشین اکنامک یونین سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ یک طرفہ کھیل اب ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلی نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور یوکرین میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس کھل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مدد کرے، خامنہ ای کی پیوٹن سے اپیل پیوٹن نے نشاندہی کی کہ مغرب نے بارہا روس کی سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز کیا، خاص طور پر یوکرین میں نیٹو کے مشرق کی جانب پھیلاؤ کے معاملے میں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے ہر چیز کو الٹ پلٹ کر پیش کیا، اور ہمیں غاصب بنادیا۔ انہوں نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سخت کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے معطل کر دیا۔ اسپیکر نے اسمبلی رول 210 (تین) کے تحت 26 اپوزیشن ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جس کے مطابق یہ ارکان اب آئندہ 15 سیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ معطل کیے گئے ارکان میں ملک فہد مسعود، تنویر اسلم، اعجاز شفیع، رفعت محمود، یاسر محمود، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، محمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد کاسترو، شہباز احمد، طیب راشد، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل،...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس بھی آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں نہیں رہا۔ انہوں نے...
     واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ مجھے معلوم تھاخامنہ ای کہاں پناہ لئے ہوئے ہیں پھر بھی ایرانی سپریم لیڈرکو بچایالیکن انہوں نے میراشکریہ تک ادا نہیں کیا، ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سے کیوں کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مجھے بالکل معلوم تھا کہ خامنہ ای کہاں پناہ لئے ہوئے ہیں پھر بھی میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔ اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ میں نے جنگ کے آخری مرحلے میں تہران جانے والے اسرائیلی طیاروں کو واپس بلوا لیا۔ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتریس نے غزہ کی پٹی میں امریکی حمایت یافتہ امدادی کارروائی کو "فطری طور پر غیر محفوظ" قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ کارروائی لوگوں کو قتل کر رہی ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی زیرقیادت انسانی ہمدردی کی کوششوں کو دبایا جا رہا ہے ۔ امدادی کارکن خود بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کی منظوری اور سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔گوٹیرس نے بتایا کہ لوگوں کو محض اس لیے مارا جا رہا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران کے خلاف 12 روزہ فوجی آپریشن رائزنگ لائین کے دوران ہزاروں ایرانی سینٹری فیوجز کو تباہ کر دیا ہے۔(جاری ہے) ایران میں اپنی کارروائیوں کے حتمی بیان، جسے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے ایکس پر شائع کیا، میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے کارروائیوں کے دوران ایران کے میزائلوں کے ذخیرے کا تقریبا 50 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے ، 15 طیارے تباہ کیے اور چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس بھیج رہا ہوں۔ ان ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دوں گا۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں  نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو چھڑوانے کے لیے پوری اسمبلی کی عزت و وقار کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہ ہاؤس میں اپوزیشن کو 60-65 فیصد وقت دیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہوجائیگی۔اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے۔اس کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے رویے اور زبان میں تبدیلی لانا ہو گی۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اگر صدر ٹرمپ واقعی کوئی معاہدہ چاہتے ہیں تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول زبان بند کریں، اور ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو مجروح کرنا ترک کریں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جاری خونریزی آئندہ ہفتے تک جنگ بندی کی صورت میں تھم سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، امید ہے کہ اگلے ہفتے تک کوئی باضابطہ معاہدہ طے پا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تنہا انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، ہم خطے میں خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں اور اس معاملے میں دیگر کوئی ملک ہماری سطح پر کردار ادا نہیں کر رہا۔گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جب ایران کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر،سابق سینیٹروسابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان ملت نے 1919ء میں برطانوی سامراج، 1979ء میں روسی سامراج اور 2001ء میں امریکی سامراج کی قیات میں نیٹو فورسز کو شکست دیکر ثابت کیا کہ یہ خطہ کسی کا تابع نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو ترقی، تجارت اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آرایس) پشاور کے زیراہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتیں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ سراج الحق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا میں ظلم و جبر کا نظام اپنے زوال کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مظلوموں اور کمزوروں کے ابھرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل غزہ میں مجاہدین حماس نے نصف صدی سے جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کی، جس نے حق و باطل کی کشمکش کو ایک نئے موڑ پر پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم علاقہ توصیف اقبال، یوسی چیئرمین، نائب چیئرمین، دیگر کونسلر حضرات اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔راشد نسیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری شِنہوا نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کینیڈا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا رہا ہے، جو کہ امریکا پر ایک براہِ راست اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین ٹیکس کے پیش نظر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت ) ضلع کی جانب سے باران رحمت کے لیے تیسرے روز بھی نماز استسقا ادا کی گئی اللہ کے حضور گناہوں سے توبہ اور باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سیکڑوں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق گوادر ان دنوں شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے ضلع بھر میں پانی کی شدید قلّت ہے گزشتہ کئی عرصے سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گوادر اور ملحقہ علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والی آنکارہ کور ڈیم سوکھ چکا ہے جس میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول کو کراس کرچکا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری نے نیو ٹائون عید گاہ میں باران رحمت کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مئیر عبدالرئوف غوری کا اپنے افسران کے ساتھ بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے ، نکاسی آب اور ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارش کے پہلے اسپیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش میں شہر جھل تھل ہوگیا بارش کے دوران مئیر عبدالروف غوری نے اپنے دیگر افسران اور اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن پیرآباد کالونی پاک کالونی غریب آباد پوسٹ آفس چوک سمیت شہر کے ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں نکاسی آب کے کامون کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مئیر عبدالرئوف غوری نے میڈیا سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنی رابطہ کونسل سندھ کے نائب صدر مولانا عبدالصمد حیدری نے کہا ہے کہ صحابہ ؓ سے محبت رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو صحابہ سے محبت نہیں کرتے وہ ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ بات انھوں نے سنی رابطہ کو نسل ٹنڈوجام کی طرف سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ مراد رسول ﷺ ہیں آج دنیا میں جنتے محکمے چل رہے ہیں چاہیے وہ فوج کا ہو پولیس کا ہو ڈاکخانے کا نظام ہو مردم شماری یا گھر شماری کا نظام ہو یہ سب حضرت عمر ؓ نے بنایا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے مبینہ جارحانہ بیانات پر شدید غصہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران مستقبل میں نیوکلیئر پروگرام کو بڑھائے گا تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلی کارروائیوں میں 3 ایرانی نیوکلیئر تنصیبات تباہ ہو گئیں، اور انہوں نے خامنہ ای کو ایک ’بہت ہی بدنام کن موت‘ سے بچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل کو خامنہ ای کے مقام پر حملہ کرنے سے روک دیا تھا، اور اب ایران پر مزید...
    صحت سہولت پروگرام کے سربراہ ارشد قائم خانی کا کہنا ہے کہ سنہ 16-2015 میں صحت کارڈ پروگرام بنیادی طور پر غریبوں کے لیے شروع کیا گیا تھا جو کہ معاشرے کا پسا ہوا طبقہ اور تقریباً ایک تہائی آبادی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک بڑی بیماریوں کا تعلق ہے تو اس میں مریض تو تکلیف اٹھاتا ہی ہے لیکن اسپتال میں داخلے سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے پورا خاندان ہی نہ صرف ذہنی و جسمانی طور پر پریشان ہوجاتا ہے بلکہ مالی طور پر بھی تباہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 99 فیصد لوگ  ایک لاکھ روپے سے کم کماتے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی مریض...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ،  سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون...
    لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا   چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ مزید...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا، ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ نجی ٹی وی  دنیا نیوز  کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بہن علیمہ خان نے خود فرما دیا بانی مائنس ہو چکے ہیں، آج ہم نہیں کہہ رہے بانی کی بہنیں مائنس کی بات کر رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں، جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے، ہم نے اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے، اپنے وعدے پورے...
    ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہوگیا، سپریم کورٹ آئینی بینچ کچھ دیر میں مختصر فیصلہ سنائے گا۔ ڈان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔کیس کے آغاز میں ہی جسٹس صلاح الدین پنوار نے خود کو...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا، اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ محرم الحرام میں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت آئینی بنچ کے11  کے بجائے 10 رکنی بنچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی تھی۔ فیصلہ بنچ کے7  ارکان نے اکثریت کی بنیاد پر سنایا جس میں سربراہ جسٹس امین...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات  محنت کرنی ہے، تمام اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر انکے  شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ 2025 ء کی منظوری کے بعد ارکان سینٹ وقومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب وروز محنت کی۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی سے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل...