گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایران کے کراچی میں نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ سفارت کاری کے ذریعے پاک ایران تعلقات ایک نئی جہت میں داخل ہو گئے ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ قونصل جنرل نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا اور قائد کی زیرِ استعمال اشیاء کے تحفظ کو سراہا۔ قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے گورنر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔