2025-07-09@16:19:21 GMT
تلاش کی گنتی: 42919
«مشیروں کو»:
(نئی خبر)
پشاور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ سیشن کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے مطابق شوکت یوسفزئی نے 26/07/2019 کو پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی پر الزامات لگائے۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر قومی کانفرنس کے دیگر شرکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی، مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں”پاکستان کی آخری وارننگ “کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقدکی گئی جس میں سینیٹرز، وزرا، پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) تیونس کی عدالت نے منگل کے روز حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما راشد غنوشی سمیت کئی دیگر اعلیٰ سیاستدانوں اور عہدیداروں کو جیل بھیج دیا۔ ایک عدالت نے اجتماعی مقدمے میں مجموعی طور پر 21 افراد کو 12 سے 35 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان سیاسی رہنماؤں میں سے دس پہلے ہی حراست میں ہیں جبکہ گیارہ ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ ان رہنماؤں پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس میں دہشت گردی سے منسلک تنظیم میں حصہ لینے، تشدد پر اکسانے، حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے سمیت تیونس اور بیرون ملک دہشت گردی کے مقاصد کے لیے افراد کو بھرتی اور تربیت...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔ قائد حزبِ اختلاف سینیٹ شبلی فراز علیل، شبلی فراز کے سینے میں شدید تکلیف،شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا،شبلی فراز کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ابتدائی علاج کیا گیا ،ڈاکٹرز کا شبلی فراز آئندہ 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ pic.twitter.com/gPiVROuyuM — Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) July 9, 2025 پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد...
اسکرین گریبز پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت نے ’خیبر پاس‘ کے نام سے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء کر دیا۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پاس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا باضابطہ اجراء کیا۔خیبر پاس ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ڈیجیٹل شناختی نظام ہے جو ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم کیو آر کوڈ سسٹم پر مبنی ہے، خیبر پاس ڈیجیٹل شناختی نظام کو نادرا سسٹم اور دیگر سرکاری ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔خیبر پاس کے تحت صوبائی شہریوں کی تمام شناختی معلومات اور کوائف آن لائن دستیاب ہوں گی، خیبر پاس کے تحت ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے شہری صوبائی حکومت کے تمام شہری خدمات اور سہولتوں تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے،...
روس نے جوہری ہتھیاروں کے بغیر اپنے دفاعی و اسٹرٹیجک مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک نیا ہتھیار متعارف کرایا ہے، جس کا نام ’اوَرِشْنِک‘ ہے۔ اس نئے بیلسٹک میزائل کی آزمائش اور اس کے پچھلے سال یوکرین کے یوژمیش دفاعی مرکز پر حملے نے دنیا کو چونکا دیا، جب اس نے کم وقت میں بڑی تیزی سے دفاعی سسٹمز کی دنیا میں اپنی جگہ بنا لی۔ اوَرِشْنِک: ایک نئی قسم کا بیلسٹک میزائل اوَرِشْنِک ایک انتہائی تیز رفتار، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ہے، جو مشینری کی دنیا میں ایک نئی نوع کا نمائندہ ہے۔ اس کا اسپید میک 10 سے بھی زیادہ ہے، اور اس کے وار ہیڈس 4,000C تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...

ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی
لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ "پنجاب کا امپورٹر پہلے افغانیوں کی سمگلنگ کے نتیجے میں پستا تھا اور اب کراچی کی مناپلی کی شکل میں پسے گا، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا "۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ایف بی آر کے چیئرمین نے اپنے ابتدائی ناکام منصوبے کی کامیاب بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی جس سے پورے ملک کے درآمد کنندگان پر ایک عذاب ٹوٹ پڑا ہے، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا اور یوں پورے ملک کا ڈیڑھ سو فیصد کراچی دیتا ہے کی بکواس اور مزید مضبوط ہو گی...
ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی حکام سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہماری طرف سے امریکا کو کوئی ملاقات یا بات چیت کی درخواست نہیں کی گئی۔" یہ ردعمل اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا سے بات چیت کا خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ "ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور وہ ملنے کے لیے تیار...
چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے...
پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکا نے جھوٹا قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا...
معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔ اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں نے...
راولپنڈی: موٹر وے پر پھسلن کے باعث کوسٹر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا،...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 4 علیحدہ کارروائیوں میں 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جب کہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی، جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے منگل کو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو باجوڑ کے لوئی ماموند تحصیل میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر لوئی ماموند کی پہاڑی علاقوں کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنائی اور...
گوجرانوالہ( اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کے افسران کی انوکھی منطق، سول ڈیفنس کے افسران نے نوجوان کی جان خطرے میں ڈال دی۔ موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر تین لٹر پٹرول برآمد ہونے پر نوجوان کو سڑک پر مرغا بنا دیا، افسران نے پٹرول برآمد ہونے پر مکینک کو اپنے اوپر پٹرول چھڑکنے کا کہا۔ محنت کش لڑکے نے پٹرول اپنے اوپر انڈیل لیا، واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مکینک کو کان پکڑوائے اس کے بعد پٹرول چھڑکوایا۔ دکاندار راجہ ماجد نے کہا کہ میری پٹرول کی دکان نہیں ہے، موٹر سائیکل کے انجن صاف کرنے کے لیے پٹرول رکھا ہوا تھا۔ جیل میں عمران...
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
سب ڈویژن سماہنی میں تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ارکان، میڈیا نمائندگان اور وکلاء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میرپور آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر برہان مظفر وانی شہید اور شہدائے تحریک آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زاید بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ٹول ٹیکس 6 سال سے نہیں بڑھا تھا اس لیے یکدم قیمت بڑھی، ریونیو 32کروڑ سے 64کروڑ دکھایا جارہاہے، یہ تو ٹول بڑھانے کے سبب ہے۔ اس پر سینیٹر پرویز رشید نے سوال کیا کہ آپ نے موٹروے پر عوام کو سہولیات کیا دی ہیں؟۔ دوران اجلاس ایم سکس کے لیے 2 اضلاع میں ساڑھے 4 ارب روپے کی خورد برد کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 ڈپٹی کمشنر کی خورد برد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز اورحیدرآباد کے صدر عدنان خان دیسوالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والی جعلی حکومت نے پاکستان کی معیشت، عوامی ادارے اور قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ آج ملک بلند ترین قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکا ہے، مہنگائی کا بے قابو طوفان عوام کی زندگی اجیرن بنا چکا ہے اور ملکی معیشت عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔حکومتی ایوانوں سے جو ’سب اچھا ہے‘ کی صدائیں بلند کی جا رہی ہیں، وہ محض جھوٹ کا پلندہ اور حقیقت سے انحراف ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں، جبکہ حکومتی...
نوبیل امن انعام دنیا کا سب سے معزز عالمی اعزاز ہے جو ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا میں امن، بھائی چارے اور قوموں کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں کام کیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا سال 2024 کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔ اگر ٹرمپ یہ انعام جیت لیتے ہیں تو وہ امریکا کے پانچویں صدر ہوں گے جنہیں نوبیل امن انعام دیا گیا، ان سے پہلے تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، جمی کارٹر اور باراک اوباما اس فہرست میں شامل ہو چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں چینی مافیا بے لگام ہے، مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ایک ہفتہ قبل 8400 میں فروخت ہونے والے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں 500 سو روپے اضافہ کر کے 8900 کر دیا گیا ہے جبکہ ہول سیل میں فی کلو چینی 178 جبکہ دکانوں پر 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، ضلعی انتظامیہ کی پراسرار مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے تو چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چینی مافیا بے لگام ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم/چیئرمین سی سی28 گلستان کالونی وممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ فیسکوکے سب ڈویژنز میںآن لائن شکایت کی صورت میں مسئلہ حل کیے بغیر ہی شکایت کو حل شدہ قرار دے کر صارفین سے دھوکہ کیاجارہاہے ۔ بلز پر شکایت کیلئے پرنٹ کیے گئے موبائل نمبر بھی غیر فعال ہیں، مسائل کے شکار صارفین پریشانی سے دوچارہیں ۔صارفین کی شکایات کو محض فائلوں میں نمٹانے کی روایت شدت اختیار کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کی جانب سے آن لائن یا فون کے ذریعے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے متعلقہ اہلکار بوگس انٹریز کے ذریعے ریکارڈ میں یہ ظاہر کردیتے ہیں کہ مسئلہ حل کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) آئی بی اے پاس 100 سے زائد اساتذہ کو برطرف کرنے کی سازش، متاثرہ میل اور فی میل اساتذہ کی ایم پی اے امتیاز احمد شیخ سے فریاد۔ تفصیلات کے مطابق ، شکارپور ہاؤس پر سرسو میں کام کرنے والے آئی بی اے پاس میل اور فی میل ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ ملاقات کی جن میں عبد المنان پہوڑ، عبدالجبار جھلن، عمران احمد پہوڑ، ذیشان کاندڑو، سومیا منگی، سائرہ اور دیگر شامل تھے اساتذہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سرسو کے افسران ہمیں ڈیوٹی سے فارغ کرنا چاہتے ہیں ہم آئی بی اے پاس اساتذہ ہیں پابندی کے ساتھ اسکولوں میں پڑھاتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے، جہاں بڑے پیمانے پر کرپشن، سیاسی بنیادوں پر تقرریاں، اور نااہلی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں جنہیں صوبے بھر میں عمارتوں کے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔اقربا پروری اور رشوت ستانی کی اس جڑ پکڑتی روایت نے خطرناک نتائج پیدا کیے ہیں۔ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ایس بی سی اے کی ناکامی کے باعث بالخصوص سکھر اور کراچی جیسے شہری علاقوں میں غیر محفوظ اور بغیر اجازت تعمیر ہونے والی عمارتوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ کئی معاملات میں، افسران نے یا تو آنکھیں بند کر لیں یا رشوت لے کر خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(این این آئی)کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ منگل کو بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میںمختلف سیاسی جماعتوں اور ملازمین تنظیموں کے رہنمائوں نے احتجاج پر بیٹھے کمیونٹی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا اورانہیں تعاون کا یقین دلایا۔ کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر امین خان میانی نے احتجاجی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 24جولائی کو مجھے اور میرے دوسرے اساتذہ کرام کرام کو جائز حقوق کیلئے گرینڈ الائنس کے جلوس سے گرفتار کرکے 9دن تک ہدہ جیل کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید رکھا گیا۔ بعد ازاں مذاکرات کے نتیجے میں ہمیں 2جولائی کو رہا کیا گیا ہمارے جائز مطالبے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔ اظہارِ رائے کی آئینی حق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ 27 یوٹیوب چینلز کو بند کر کے ضیاء الحق کے آمرانہ دور کو دوبارہ زندہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت نے بدترین آمریت کی نئی مثال قائم کی ہے اور ایوب و ضیاء جیسے آمروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صحافیوں کی آواز کو دبانا آزاد صحافت کے قتل کے مترادف ہے۔ ملک میں آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال (سول اسپتال )حیدرآباد وجامشورو کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اُن خبروں کی جن میں کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال حیدرآباد اب تک بقایا جات کی مد میں 1.66ارب روپے کا مقروض ہوگیا ہے اور اسپتال مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے بجائے مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات وادویات کی فراہمی بھی متاثر ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سندھ سے گذرارش کی ہے کہ وہ ہمیں 1.66ارب روپے مہیاکردیں تاکہ وینڈرز کو لائبلیٹی کی بنیاد پر ادائیگی کرسکیں ۔جبکہ سول ہسپتال حیدرآباد میں جدید مشینوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول اشفاق احمد نظامانی کی عدالت نے اپنی ہی برادری کی عورت سے زیادتی کیس کے ملزم انور ولد آچار بائیتال کو جرم ثابت ہونے پہ عمر قید کی سزا سنائی دی. واضح ہو کہ دو سال پہلیسال 2023 میں مجرم انور بائیتال انسانیت کی حدود پار کرتے ہوئے درندگی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی برادری کی دوشیزہ لڑکی حسینا بائیتال کے ساتھ ذبردستی کی تھی۔ جس کا مقدمہ وکٹم لڑکی کے چچا عبدالرزاق بائیتال کی مدعیت میں ضلع سجاول کے شہر تھانہ میر پور بٹھورو پر درج کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں دیور نے چار بچوں کی ماں بیوہ بھابھی کو گولیاں ما کر قتل کرکے فرار۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم محمدی کالونی میں ملزم کامران راجپوت نے گالیاں مار کر چالیس سالہ چار بچوں کی ماں اور بیوہ بھابھی ثمینہ اہلیہ کبیر راجپوت کو موقع پر قتل کر کے فرار ہو گیا نعش تین گھنٹوں تک گھر میں پڑی رہی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے واقع کے مقام پر پہنچ کر نعش کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا شوہرکبیر علی خیرپور میں کھجور کا کاروبار کرتا تھا ایک...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مخصوص نشستوں کی فہرست ازسرنو ترتیب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سیاسی جماعتوں کی جیتی گئی جنرل نشستوں کے تناسب سے ہونی چاہیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے 4 مارچ اور 26 مارچ 2024 کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نئی فہرست تمام امیدواروں اور سیاسی...
کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ حوصلے، ہنر اور خود انحصاری کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے ٹاپ کار موڈیفائر بھائیوں کی کہانی مستبشرہ بینائی سے محروم ضرور ہیں لیکن ان میں یہ صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے کہ وہ خواب دیکھ کر ان کی تعبیر بھی ڈھونڈ لیا کرتی ہیں۔ ان کا ایک خواب خود انحصاری کا حصول تھا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے گھر میں ہی فروزن فوڈ تیار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جانور بیچنے والی سخت جان ماں، بیٹی مستبشرہ اپنی اس صلاحیت کی بدولت کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔ ان کی دلچسپ کہانی جانیے...
ہر بلایی کز آسمان آید گرچہ بر دیگران قضا باشد بہ زمین نارسیدہ میگوید خانۂ انوری کجا باشد فارسی کے اس قطعہ کی آسان اردو میں تشریح کچھ یوں بنتی ہے کہ جو بھی بلا آسمان سے نازل ہوتی ہے، خواہ وہ دیگر لوگوں کا مقدر ہی میں کیوں نہ لکھی گئی ہو، وہ ابھی زمین تک پہنچتی بھی نہیں ہوتی اور پوچھتی ہے کہ انوریؔ کا گھر کہاں ہے؟ کچھ یہی صورتِ حال اہلِ سوات کی ہے۔ 2005 کا زلزلہ ہو، 2010 کا سیلاب ہو، طالبانائزیشن ہو یا پھر 2022 کا سیلاب آسمان سے نازل ہونے والی ہر بلا جنت نظیر وادی ‘سوات’ کا پتا پوچھتی ہے۔ جیسے حالیہ ‘سانحہ سوات’ کو لے لیں…… کہاں ڈسکہ (سیالکوٹ) جیسے دور...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے الیکشن 21 جولائی کو ہونے ہیں۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد اب یہ الیکشن ہو رہے ہیں۔ یہ الیکشن صوبے میں پارٹی پوزیشن بتانے کا سب سے اچھا ٹیسٹ ہونگے۔ سینیٹ الیکشن میں ممبران اسمبلی اپنی دہاڑیاں لگانے کو نتائج ہر بار اوپر نیچے کر کے رکھ دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان صوبے میں حکومت ہٹانے کی کسی مہم کا حصہ بننے سے انکار کر چکے ہیں۔ اس کے بعد جس کو بھی یہ خیال آ رہا ہے اس کو سکون کر جانا چاہیے۔ لیکن یہ لڑکے ٹلتے دکھائی نہیں دیتے۔ مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو موجودہ یا آئندہ کسی سیٹ اپ...
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور معروف قانون دان کامران مُرتضیٰ نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت تک اُن کی جماعت خیبرپُختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی خواہشمند نہیں ہے۔ ہاں اگر پورے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی طرف بات جاتی ہے جس میں چاروں صوبوں اور وفاق میں نئے انتخابات کرائے جائیں تو اُس کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ اُنہوں نے کہا کہ ہم آزادانہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے سے اس ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن کسی خاص صوبے کی حکومت گرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور ایک غیر...
پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعوی کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار...
افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا۔افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اورعزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییانہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ بین...
حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق کل 9 جولائی بروز بدھ کو عازمین کی رجسٹریشن کا آخری روز ہے، دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے، حج 2026 کے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کروائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے ان لائن بھی کرا سکتے ہیں، حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج...
پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، فخر الدین عامر کو ایک انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ایک سال کی تنزلی بطور سزا دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فخر الدین عامر ، عائشہ خلیل اور سابق سی ای او کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی ،، انکوائری آفیسرز...
ملکی معاشی ترقی کے لیے تجاویز نہایت اہم ہیں، کاروباری برادری سے ہر ماہ ملاقات کروں گا،شہباز شریف وزیرِ اعظم سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات،معیشت و صنعت کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو ملکی معاشی ترقی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا، ان کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کے لیے تجاویز نہایت اہم ہیں، کاروباری برادری سے ہر ماہ ملاقات کروں گا۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات جس کے دوران معیشت و صنعت کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق برآمدات میں اضافے...
حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، سینئر وزیر شرجیل میمن دستیاب وسائل میں حکومت کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں 740 عمارتیں مخدوش ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک ہیں، انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں...
بھارت دہشت گرد ریاست اسرائیل مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کا آغاز کرینگے ، آئندہ دو روز تک اس حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں، فلسطین...
پی ٹی آئی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت ،آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ،آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے مریم نواز کی خواہش پوری کرنے کیلئے ہمیں روکا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کیلئے 26 پی ٹی آئی ممبران کو معطل کردیا گیا،سابق وزیراعظم کا بہنوں کے ذریعے پیغام بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے رکھوالے نکلے ، حکام خاموش پلاٹ نمبر 38/3 شیٹ نمبر 20 پر خلاف ضابطہ تعمیرات ، پلاٹ نمبرA30 کی کمزور بنیادوں پر تعمیرات سندھ بلڈنگ کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی توجہ کی منتظر ڈائریکٹر سمیع جلبانی کا لاڈلا اے ڈی ذوالفقار بلیدی ملکی محصولات کے نقصان کا سبب ماڈل کالونی رہائشی پلاٹ 38/3 شیٹ نمبر 20 دکانیں اور کمرشل تعمیر A30 عالمگیر سوسائٹی پرانی عمارت پر بالائی منزل تعمیر علاقہ مکین مشکلات سے دوچار جاری تعمیرات کو فوری مسمار کر کے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے علاقہ مکینوں کا مطالبہ جرآت سروے ٹیم کی سمیع جلبانی سے رابطے...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے منظورکردہ اصلاحاتی منصوبے پر عملدرآمد کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آ ج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ توانائی ڈویژن نے کمیٹی کو بجلی کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی کمپنی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میںاس کے ادارہ جاتی پس منظر ،تذویراتی طریقہ کار، بڑی کامیابیوں، اہم سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا...
قطر کے نائب وزیراعظم اور مشیر برائے دفاعی امور خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عید الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت پر قطری حکومت کے گرانقدر موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کے مشیر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران امریکہ اور صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی کے مقابلے میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔ قطر کے نائب وزیراعظم اور مشیر برائے دفاعی امور خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے چیف...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استحکام کے بعد ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ، روزگار کی فراہمی، صنعتی ترقی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔ ترقی کا یہ طویل سفر ہم سب کو محنت اور باہمی تعاون سے ملکر طے کرنا ہے۔ شہباز شریف سے صنعتی شعبہ کی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔ معیشت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر مشاورت کی گئی۔ ملک کی معروف کاروباری شخصیات نے ملکی معاشی استحکام پر وزیر اعظم کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ شہباز شریف نے کہا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+وقائع نگار )جسٹس محمد سرفراز ڈوگرنے منگل کے روز بطور باقاعدہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا، تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔پریذیڈنٹ ہاؤس میں حلف برداری کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، وفاقی پولیس کے دستے نے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو سلامی پیش کی، اس موقع پر جوڈیشل افسران،وکلاء اور ہائیکورٹ ملازمین کی...
کراچی(این این آئی+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے مربوط واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واشک، آوران، جھل مگسی، خضدار، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب اور شیرانی سمیت بلوچستان کے بارش متاثر اضلاع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ...
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا ، سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کو زندہ رکھاہوا ہے، حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے اور رسجا حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی، اولمپین شہباز سینر، اولمپین صدف صدیقی، باکسر عثمان وزیر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کی...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے ۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکائونٹ دیا جا رہا ہے۔ ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ سٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے۔ جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آئوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آئوٹ...
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خالہ جی کا گھر نہ سمجھا جائے، افغانوں کو ڈی پورٹ کرنا چاہیے،بھارت اور ایران کیساتھ جس طرح بارڈر ہے ، ویسا افغانستان کیساتھ ہونا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا افغانستان کیساتھ ہمارے تعلقات ہیں، سفارتخانہ موجود ہے، افغانستان کیساتھ ہمارے ڈپلومیٹک تعلقات موجودہیں، افغانستان کا دورہ بھی بطوروزیردفاع کیا، معمول کے تعلقات ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے افغان حکومت کواب تک قبول نہیں کیا گیا، روس کی طرح افغان حکومت کو قبول کرنے کا وزیراعظم یا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا امن اس خطے کے امن کیساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان کے...
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل...
لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے زبردست مزاحمتی تحریک برپا کرے گی۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی اور...
اسلام ٹائمز: یمن میں زمینی افواج بھیجنے کا امکان امریکہ یا اسرائیل میں سے کسی ایک کے لیے بھی مناسب نہیں ہے، کیونکہ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ یہ بہت مشکل ہے۔ مصریوں نے 1960ء کی دہائی میں یمن میں مداخلت کی، لیکن ناکامی انکا مقدر بنی۔ آج حالات مختلف ہیں، لیکن جغرافیہ وہی ہے۔ لہذا یمن کا جغرافیائی حجم ایک اور وجہ ہے کہ زمینی افواج کیساتھ بھی انکا مقابلہ کرنا نہایت مشکل اور مہنگا ہے اور امریکہ اور اسرائیل شاید یمن میں زمینی افواج بھیج کر مشرق وسطیٰ میں اپنے لیے ایک اور دلدل پیدا نہیں کرنا چاہتے، ایسی دلدل جس میں داخل ہونا تو آسان ہے لیکن نکلنا بہت مشکل ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/کراچی /پشاو ر / کوئٹہ (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس کے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا۔ تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلا برادری نے شرکت کی۔دوسری جانب سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس میں بھی نئے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔الگ الگ تقریبات میں جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے چیف جسٹس کے طور پر، جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 12 جولائی کو ہوگاجس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگرممبران بھی شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں زیر التوا شکایات اور رولز میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا،دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیاتھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش کی فراہمی ناممکن قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں 740 عمارتیں مخدوش ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک ہیں، انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے، ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کووڈ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھار ٹی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے بتایا کہ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کر سکتے ہیں، خاص مواد کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔کسی ویب سائٹ سے خاص مواد بلاک کرنے کی صلاحیت محض امریکا، اسرائیل کے پاس ہے۔ وی پی این لگا کر صارف پورے سسٹم کو بائی پاس کر لیتا ہے۔اس وقت پاکستان میں40 سے زائد وی پی این استعمال ہو رہے ہیں۔ایکس کو حکومت کی ہدایت پر فروری 2024 میں بلاک کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مودی حکومت کی مزدور دشمن اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر ملک گیر سطح پر احتجاجی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ بینکاری، انشورنس، ڈاک، کوئلہ کان کنی، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 کروڑ سے زائد مزدور بدھ کو ملک گیر ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، جسے مزدور تنظیموں نے ’’بھارت بند‘‘ کا نام دیا ہے۔یہ ہڑتال بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینز کے مشترکہ فورم کے تحت دی گئی کال پر ہو رہی ہے، جنہوں نے مودی کی مرکزی حکومت پر ’’مزدور دشمن، کسان دشمن اور قوم دشمن پالیسیاں‘‘ اپنانے کا الزام لگایا ہے۔آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (AITUC) کی جنرل سیکرٹری امرجیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو ایک جدید، مؤثر اور جواب دہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے پہلے باضابطہ دور کا اختتام ہو گیا جس کے تحت دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف ر پورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں مریم نواز طرز کی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں، سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ کراچی شہر میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی عمارتیں شہریوں کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں،گزشتہ 5 سال میں غیرقانونی طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (صباح نیوز) ترجمان متحدہ جہا دکونسل سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نت نئے اور شرمناک حربے آزما رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد اور دیگر تحریک آزادی کے کارکنوں پر منشیات فروشی جیسے الزامات لگانا درحقیقت آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسند اپنے نوجوانوں کو دین، غیرت، ایمان اور آزادی کے نشے میں سرشار رکھتے ہیں نہ کہ منشیات کے۔ بھارتی حکومت کا یہ بھونڈا الزام اس کی بوکھلاہٹ اور کھلی ناکامی کا اعتراف ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی اصل روح، منزل اور مقصد پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور نیتن یاہو کی جانب سے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے سے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی حکمرانوں اور طاقتور حلقوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود ملک میں حقیقی جمہوریت، شریعت کے نفاذ اور دستور اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک حد تک تو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ابھی پچھلے2 سال سے خاص طور پہ جو صورتحال ہے یہ تو بہت ہی ایکسٹریم ہے، یہ تو نارمل حالات نہیں ہیں جتنے صحافی بند کر دیے گئے ہیں، میڈیا پو جو پریشر آیا ہے ایک غیر معمولی پریشر آیا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ جو ہم بات کرتے ہیں کہ کیوں کہ سیاست میں بحران آیا ہوا ہے تو اس کے نتیجے میں باقی تمام ادارے وہ بھی لیپٹ میں آ رہے ہیں، بشمول میڈیا کے، صحافت کے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ...
اپنے تازہ خطاب میں یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے عالمی شپنگ کمپنیوں قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز اختیار کرنیکی نصیحت کی ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے دوران قابض صیہونی رژیم اور اس کے حامیوں کے علاوہ، دنیا بھر کے لئے جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے۔ اپنے تازہ خطاب میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ یمن، ان فریقوں کے خلاف حملہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا کہ جن کا قابض صہیونی دشمن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن نے جہاز رانی کی عالمی کمپنیوں کے ساتھ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ سب بہت معصوم لوگ ہیں، چینی والوں کو آپ مافیا کہہ لیں کارٹل کہہ لیں جو مرضی کہہ لیں ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، بس میں تو ایک چیز جانتا ہوں یہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ باقی سب کچھ چھوڑ دیں آپ ذرا اس لسٹ پر نظر دوڑانا شروع کریں کہ ان شوگر ملوںکے مالکان کون ہیں، کس کس فیملی کے پاس کتنی کتنی شوگر ملیں ہیں،آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی ان کیخلاف کارروائی کرے گا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ بحران نشر مکرر کی طرح...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بخارسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں پھیل جائے گی۔ ریڈ وارننگ سے متاثر ہونے والی کاؤنٹیوں میں مہیڈینتی، گورج، ڈولج، اولٹ، ویلسیا، ارجس، ٹیلیورمین، گیورگیو، ڈمبوویتا، پرہووا، بوزاؤ، بریلا، آئیالومیتا، کیلارسی، الوف اور دارالحکومت بخارسٹ شامل ہے۔
پاکستانی سیاست پر اس وقت ابہام اور افواہوں کا راج ہے۔ حکومتی ایوانوں میں اندرونی خلفشار کی افواہیں، سیاسی لیڈروں کی مبہم باتیں اور یوٹیوبرز کی بغیر ثبوت باتیں، سیاسی موسم کو ترو تازہ رکھے ہوئے ہیں۔ مہنگائی کا عفریت بے قابو ہے جس نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حکومت کے مثبت اقدامات بھی وہ ثمرات نہیں دے پا رہے جن کی توقع کی جارہی ہے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر ڈالیں تو کئی ایسے عوامل ہیں جو بحث و مباحث کا باعث بن رہے ہیں۔ اپوزیشن کی ناراضگی برقرار ہے اور وہ موجودہ حکومت کو اپنی ترجمان حکومت نہیں سمجھتے۔ اگرچہ پاک بھارت جنگ کے بعد افواج پاکستان کی حمایت میں قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں مریم نواز طرز کی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں، سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ کراچی شہر میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی عمارتیں شہریوں کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں،گزشتہ 5 سال میں غیرقانونی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے وفاقی حکومت کے بڑھتے ہوئے قرضوں پر شدید تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران 8312 ارب روپے کا اضافہ ملکی تاریخ کا بدترین معاشی سانحہ ہے، جس کے نتائج براہ راست غریب عوام اور کسان طبقے کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ رہنماؤں نے اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 7131 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ یہ صورتحال حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی نژاد ایک کینیڈین شہری نے سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور ای۔ٹکٹنگ کے نئے نظام پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایک تندو تیز پیغام بھیجا۔ شہری نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی تجویز دی کہ رشوت ستانی نہ روکنے پر ڈی آئی جی اور ایس پی ٹریفک پر جرمانے عائد کیے جائیں اور ٹریفک سگنل نہ چلانے پر کے ایم سی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔تاہم، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اوورسیز پاکستانی کے پیغام کا تفصیلی اور جامع جواب دے کر انہیں حیران کر دیا۔ آئی جی سندھ نے نئے ای۔ٹکٹنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل ایریا کی ایک رہائشی عمارت کے چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے بدھ کی رات معروف اداکارہ حمیر ا دختر اصغر علی کی ایک ماہ پرانی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ تنہا مقیم تھیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کسی سے رابطے میں نہیں تھیں۔گزری پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع عمارت کے دیگر مکینوں نے بدبو پھیلنے کے بعد دی، جس پر پولیس موبائل اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔ اندر داخل ہونے پر لاش بستر پر پڑی ملی، جس پر گلنے سڑنے کے واضح آثار تھے۔...
آج کل سیاست میں ویسے تو کچھ نہیں ہو رہا، اس لیے یہ موسم سیاسی افواہوں کا بن گیا ہے۔ روزانہ ایک نئی سیاسی افواہ، ایک نئی سیاسی سازش مارکیٹ میں آجاتی ہے اور پھر اس پر گفتگو شروع ہو جاتی ہے۔ سیاسی افواہ یا سیاسی سازش جو مارکیٹ میں آجکل بہت عام ہے، ان میں دو افواہیں مارکیٹ میں موجود ہیں۔جن پر یار لوگ دور دور کی کوڑیاں لا کر اپنا من و رنجن کرتے ہیں۔ ان میں پہلی یہ کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، دوسری افواہ کا لب و لباب یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صدر مملکت بن رہے ہیں۔ اب ان دونوں افواہوں کاجائزہ لیتے ہیں۔پہلے...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ غذا میں کاربوہائیڈریٹس کی کٹوتی الزائمرز کے مرض کے امکانات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ میٹابولزم کے عمل میں کاربوہائیڈریٹس چینی کی ایک تبدیل شدہ قسم ڈھل جاتے ہیں جن کو گلائکوجن کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قسم کی توانائی ہوتے ہیں جو دماغ فعال رہنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ دماغ کو فعالیت کے لیے انتہائی کم مقدار میں یہ توانائی چاہیئے ہوتی ہے لیکن کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی زیادتی دماغ میں زہریلے پروٹین ’ٹاؤ‘ کا سبب بن سکتی ہے جو اس گلائکوجن کو تحلیل کرنے سے روکتے ہیں۔ ٹاؤ اور ایک اور قسم کے پروٹین ایمیلائیڈ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 12 جولائی کو ہوگاجس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگرممبران بھی شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں زیر التوا شکایات اور رولز میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیاتھا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل۔پارٹی ترجمان نے اپنے یوٹیوب چینلز کی بندش پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بغیر کسی نوٹس یا عدالتی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش مکمل طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مَرے کو مارے شاہ مَدار۔ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوؤں کے علی الرغم حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ دس جولائی سے یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل بند کردیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکیج کی فراہمی کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علٰیحدہ ہونے کا پیکیج دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مارچ 2025 میں حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملک میں جس طرح مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ:حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دوبارہ قید کیا جا سکتا ہے، جبکہ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں ابھی وقت لگے گا۔ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوج رکھنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی سب سے بڑی ’بیوقوفی‘ ہو گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے ٹیلیگرام پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بیت حنون میں جو حملہ کیا گیا وہ ہمارے بہادر مجاہدین کی طرف سے اسرائیلی فوج اور اس کی خطرناک یونٹس کو ایک اور زوردار جھٹکا ہے۔ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ یہ علاقہ محفوظ ہو چکا ہے۔ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ...
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ نون جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ خود چل کر گئے تھے، اس وقت مسلم لیگی قائد نے بانی سے کیا لینا ہے کہ ان کے پاس چل کر جائیں، بانی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ہمارے قائد کس بات پر بانی کو منانے جائیں، ایسی خبر کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارا کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے، جب تحریک چلے گی تو اس کے رنگ روپ کو دیکھیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی کے بچوں کو اپنے والد کے لیے تحریک چلانے کا حق حاصل ہے، پی ٹی...
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیریئنز کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز سید نیئر حسین بخاری نے بیان میں کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں اور قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر تو حکومت بھی نہیں چل سکتی۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر...
ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خواتین سے ہمدردانہ اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خدارا بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان نہ ہوں اور جوان نظر آنے کے لیے خود کو کسی بڑی مصیبت میں نہ ڈالیں۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نے وزن کم کرنے، جلد کو گورا کرنے یا عمر چھپانے کے لیے استعمال کی جانے والی دواؤں اور طریقوں سے دور رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی اور خوبصورت حقیقت ہے، اس سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔ ظاہری خوبصورتی کے بجائے ذہانت، علم اور خوداعتمادی پر کام کریں۔ اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ خودنمائی (Vanity) کا اثر عارضی ہوتا ہے۔ اصل دولت آپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سے قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد پاکستانی قوم کے عزم، ایمان، قربانی اور استقلال کو اجاگر کرنا اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سےمنایا جائے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جن میں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی سیٹلمنٹ کی طرف بڑھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اور...
کراچی: سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے...
اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی...