2025-11-03@14:00:19 GMT
تلاش کی گنتی: 231

«کہ سی پی این ای»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشق “افعی الساحل’’ کراچی میں ختم ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بحری افواج حکام کے ساتھ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ، مشق میں رائل سعودی بحریہ ،پاک بحریہ اسپیشل آپریشن فورسز نے تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔مشق میں آر پی جی ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ کیتربیتی آپریشنز کیے گئے پریکٹیکل ریپیلینگ،ہوسٹیج ریسکیو،وی بی ایس ایس ، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اورایریا کلیئرنس کے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا  ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ روف حسن کو...
    پی اے سی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی اے سی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے،...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کےلیے ڈوزیئر تیار کرلیا۔ یہ بات بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، پی ٹی آئی نے ڈوزیئر تیار کیا ہے جو آئی ایم ایف کے وفد کو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ڈوزیئر آئی ایم وفد کو دیں گے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں ڈھائی سال کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ ہمارے کارکنان کی بُلٹ انجریز، شہدا اور ٹارچر کی تمام کہانی ڈوزیئر میں...
    انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہٗ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے جس کی رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں خاص کر اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو سامراجی استعماری قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین...
    وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کی ایماء پر وکیلوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے، بھٹائی نگر سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے وکلاء کا ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے کیلئے حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جبکہ سندھ پولیس نے وکلاء کو جوڈیشل انکوائری کی پیشکش کردی۔ وکلاء کے دھرنے کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے،...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے...
      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبلک سروس کمیشن نے میرپورخاص ریجن کے سیکنڈری اسکول ٹیچر بی پی ایس 16کے سائنس اور جنرل کیٹیگریز کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، مذکورہ پوسٹ کے لیے زبانی امتحانات نومبر اور دسمبر 2024میں لیے گئے تھے جس کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے، جنرل کیٹیگری میں خواتین امیدواروں کیلئے اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 23امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 2امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ مرد امیدواروں کیلئے جنرل کیٹیگری میں اوپن میرٹ کوٹہ کے تحت 66امیدواروں کو سفارش دی گئی ہے جبکہ 4امیدواروں کو اقلیتوں کے کوٹہ اور 2امیدواروں کو معذوروں کے کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ سائنس کیٹیگری...
    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیئں،بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا، بدقسمتی ہے پاکستان میں الیکشن فراڈ کرکے اپوزیشن کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا ،ہم اے ٹی...
      — فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔ کراچی کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا...
    اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اور سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جتنا ہم بولتے ہیں اس سے تو ہم ہی پیکا کا پہلا نشانہ بنیں گے۔سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ریاست کی سوچ کے خلاف کوئی بھی ہو گا اسے نشانہ بنایا جائے گا، میں اس پیکا ایکٹ کو کالا قانون سمجھتا ہوں۔ایمل ولی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز کے لیے ہمیں اور میڈیا کو اعتماد میں لے کر کام کریں، فیک نیوز پر قانون بنے لیکن آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگانا چاہیے۔ سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظورسینیٹ نے...
    پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ایجنڈے کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2021 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ مزید پڑھیں: مشترکہ اجلاس، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مطابق کون سی قانون سازی ہوگی؟ این ایف سی ادارہ برائے انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا، سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔...
    اسمبلی کورم توڑنے کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسمبلی میں کورم توڑنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ تھا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے سگنل پر پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کر کے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پر مشترکہ طور ایوان چھوڑنے کا فیصلہ ہوا تھا، پی پی نے اسمبلی شروع ہونے سے قبل کورم توڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کورم توڑنے کے معاملے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا...
    فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے...
    فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیان رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے...
    سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے زیادہ سیاسی قیدی نہیں رہے۔ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کا...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ سندھ پولیس کو نادرا کی جانب سے دی جانے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ہورہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ نادرا ویریسز سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع یونٹس میں نادرا سی آر اوسی آر ایم ایس ٹرمینلزتک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔ یاد رہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزراء کی ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے مہمان صدر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے...
    پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا، جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی۔پیر کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پی ایس ایل کا 10واں...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے...
    بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...