2025-11-04@06:01:25 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 519				 
                «مطالبہ کیا ہے»:
(نئی خبر)
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علی امین گنڈاپور کی ملاقاتیں ضرور رہتی ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ان کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر ملاقات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی مقتدرہ کے ساتھ بات چیت ہونی بھی تھی تو کیا اس طرح ٹاپ لیول سے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ سرخرو ہوگئے، یہ معاہدہ اسرائیل کی نہیں امریکا کی بھی شکست ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بدھ کو قطر ی وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لئے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسرائیل نے حماس کے سامنے...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ 22  جنوری کو حکومت کا اسکینڈل آنیوالا ہے ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی ، مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلیے خوشخبریاں نظر نہیں آرہیں جبکہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 10 سے 14 سال کی قید ہو سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22جنوری کو حکومت کا ایک اسکینڈل آنے والا ہے، میں سکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس  بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل...
	 سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  امید ہے کل پی ٹی آئی وعدے کے مطابق تحریری مطالبات سامنے لائے گی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گنتی کے لحاظ سے کل مذاکرات کا تیسرا دور ہے مگر عملًا پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی 23 دسمبر کو کیے گئے وعدے کو کل پورا کر دے گی۔عرفان صدیقی  نے کہا کہ بال ہمارے کورٹ میں آئے تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، جیل کے اندر ملاقاتوں کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت دیگر لیڈروں سے ملنے جیل گئے ہیں، ایک چھوٹا سا...
	  لاہور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ "ٹرمپ کو اپنے دماغ میں جگہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے صدر کا انتخاب کریں، مگر ہماری ترجیح ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ہونی چاہیے۔” لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "ہم نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق مذاکرات کیے ہیں اور کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ملک کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، اور سب سے پہلے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں، لیکن میں ہمیشہ کہتا...
	— فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں بے ہودگی ہو رہی تھی، ایوان نرسری لگ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے عوام کا مقدمہ لڑ کر اپنی جان دی، میں پختون کاز کے لیے لڑ رہا ہوں، دہشتگردی میں جو پختون کا نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کی جائے۔ایمل ولی نے کہا کہ نظریاتی طور پر دہشت گردی کے خلاف ہوں اور ایک ہی بیانیہ بنائیں، پختونخوا بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، جان بوجھ کر اسے بارود کا ڈھیر بنایا...
	الباجہ یجن سعودی عرب جہاں بھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے
	کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا امیر المومنین حضرت علیؓ ابن ابی طالب کی ولادت باسعادت 13 رجب المرجب کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر کہنا ہے کہ خدا تعالیٰ اور پیغمبر اکرم ﷺپر ایمان رکھنے والوں کے لیے 13رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول امیر المومنین حضرت علیؓ کعبے کے اندر متولد ہوئے قرآن کریم کی کثیر آیات ایسی ہیں جن کا اولین شان نزول اور ان کا کامل مصداق امیر المومنینؓ کی ذات ہے مفسرین نے اپنی تفاسیر میں اس شان اور مصداق کو کھول کر بیان کیا ہے دوسری طرف پیغمبر گرامی قدرؐ نے امت کے سامنے علیؐ کے جو فضائل بیان کیے...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...
	گوادر، گارڈینز ایرینا فٹسال گرائونڈ کاافتتاح کیا جارہا ہے
	لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ مسلسل بے قابو ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ ہالی وڈ شخصیات سمیت سیکڑوں شہریوں کے مکانات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔ لاس اینجلس کو ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں سب سے اہم مقام حاصل ہے، انڈسٹری کے بڑے اسٹوڈیوز سے لیکر بڑے فلم اسٹار بھی یہیں رہتے ہیں، آگ کے باعث کئی بالی وڈ اسٹارز کو بھی گھر چھوڑنا پڑا ہے۔ کئی سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ اب مشہور ہالی وڈ سائن تک پہنچ چکی ہے، 50 فٹ اونچا یہ تاریخی نشان شعلوں میں گِھر چکا...
	کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرم میں متحارب گروپوں کے 750 بنکرز بنے ہوئے ہیں، پولیس کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ وسائل نہیں ہیں، سڑکوں کی بندش سے ادویات سمیت کسی سامان ترسیل ممکن نہیں ہے، ہیلی کاپٹر سے زیادہ امدادی سامان نہیں بھیجا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا نااہل اور نالائق کے ہاتھوں آگیا ہے، کے پی کے بے امنی کا شکار ہے، لگتا ہے وزیر اعلی کے پی کے صوبے کے حالات سنبھال نہیں سکتے ہیں، ان کو صرف بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کی فکر ہے، گورنر راج ایک جمہوری عمل نہیں ہے، ہم امن کے لیے...
	کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آخر اسٹیبلشمنٹ یا حکمرانوں کو کیا شوق پڑا ہے کہ مدارس سے پنگا لینا ہے، کیوں ہر قیمت پر مذہبی طبقے کو اپنے مخالف کھڑا کرنا ہے، مدارس اپنے نظام تعلیم میں کسی قسم کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ  کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں...
	کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک عزم ہے جو نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، اور خود انحصاری کے ذریعے غربت اور بے روزگاری کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کررہاہے، یہ پروگرام نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ طلبہ کی انفرادی و معاشی حالت کو بھی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 جنوری 2025بروز اتوارکو ہونے والے بنو قابل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی منصور فیروز وائس چیئرمین محمد عمران، کوآرڈینیٹر اقبال سعید چیف آرگنائزر بنو قابل جلال خان۔صدر جے آئی یوتھ...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
	      کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔     نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں  نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
	سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے طریقہ کارپرمطمئن کریں، جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جو افسر ٹرائل چلاتا ہے وہ کورٹ میں خود فیصلہ نہیں سناتا،ٹرائل چلانے والا دوسرے بڑے افسر کو...
