2025-05-30@22:44:51 GMT
تلاش کی گنتی: 72527
«سال اور اس سے»:
(نئی خبر)
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں رِنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت عالمی شہرت یافتہ ریسلر و اداکار جان سینا نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک ایونٹ کے موقع پر کیا تھا۔ تاہم اب ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا جسم پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا، یہاں تک کہ پہلے کی طرح وزن بھی نہیں اٹھا سکتا۔ مزید پڑھیں: مشہور ریسلر رے مسٹیریو سے متعلق بری خبر! جان سینا کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ ڈبلوی ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تاجکستان روانگی کے موقع پر لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
اسلام ٹائمز: پاکستان کے ویزاعظم، ایران کے صدر کے ساتھ کھڑے ہو کر پوری طاقت سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ ایک جملہ نہیں، یوں لگتا ہے کہ پورا پالیسی شفٹ ہے، جس میں بہت سی چیزیں طے کر دی گئی ہیں۔ پاکستان اور ایران خطے میں دونوں ریاستوں کے خلاف برسرپیکار عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں گے۔ کچھ عناصر کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔ کسی زمانے میں ای سی او نامی علاقائی تعاون کی تنظیم ہوا کرتی تھی، جسکا مقصد پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان روابط کو فروغ دینا تھا۔ اب لگتا ہے کہ افغانستان اور چین کو شامل کرکے اسکو توسیع دی جا چکی...
—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف 3 روز کا دورۂ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ اور دیگر نے وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف اور دیگر نے وزیرِ اعظم...
—فائل فوٹو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔چیئرمین محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کے ہونے والے اجلاس میں بجلی ٹیرف اور ڈسکوز کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد حیات نے کہا کہ کیا آئندہ مالی سال بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی، صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے، زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا؟سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی ختم کرنے کے باعث حاصل ہوا، بجلی شعبے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔راجہ قمر الاسلام نے کہا کہ...
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید - فوٹو: فائل پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست جمع کروادی گئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔ فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکمعدالت نے فیصل جاوید کو 29 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔اسپیشل...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ 7 دہائیوں پر محیط ہے، دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 یو این مشنز میں امتیازی...
---فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ کراچی: فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق، وزیرِ داخلہ سندھ کا نوٹسکراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
ڈی جی کلچر حبیب اللہ عارف نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فنکاروں کیلئے مختص فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور چیک بھی تیار ہیں، جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خود فنکاروں کو چیک دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے مستحق فنکاروں کو جلد چیکس دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مسلم لیگ نون کے پی کے ثقافتی ونگ کی صدر سعیدہ خان کی قیادت میں فنکاروں اور تنظیم کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم خیبر پختونخوا حبیب اللہ عارف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں صدارتی ایواڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ بی بی، نائب صدر ثقافتی ونگ ظاہر شاہ، اداکارہ چاہت نور، حبیب تہکالے، سرور...
اسلام آباد :سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی، وکیل صلاح الدین نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کسی جج کے تبادلے سے متعلق آئینی نکات واضح ہیں، اور مستقل ٹرانسفر کی صورت میں آرٹیکل 175 اے غیر مؤثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کا ایک ہائیکورٹ سے دوسری میں مستقل تبادلہ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، اور آرٹیکل 200 کے...
بیجنگ :پہلا آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس سے ایشیا میں علاقائی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ کہ آسیان- چین – جی سی سی سربراہی اجلاس تعاون کے میکانزم کے قیام کو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی جدت کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی رائے عامہ نے اس سربراہی اجلاس پر گہری توجہ دی ۔ قطر کے الجزیرہ نے اسے “بے مثال سہ فریقی سربراہی اجلاس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کے لئے وقت کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ملائیشیا کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق چین...
تحریک انصاف پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی گئی جب کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، پنجاب میں تنظیمی معاملات چلانے کے لیے چارکنی کمیٹی تشکیل دیں دی گئی۔کمیٹی میں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب خان اور احمد خان بھچر اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں، سابق چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے نئی بنے والی کمیٹی کے قیام سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد گزشتہ 2 برسوں کے دوران چار مرتبہ پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی قیادت کو...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات چھبیسویں آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ, لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا . اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز کے لئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا کے کئی حصوں میں لگن اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن دستوں کی لگن، حوصلے اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ...
بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے، جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار...
یو اے ای(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی مشن نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں وہ یو اے ای بھی گئے۔ فلم پروموشن کے دوران ہی یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارت خان نے دونوں اداکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس دوران دونوں کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے اعزاز میں سفارت خانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے...
راؤ دلشاد:موٹروے ایم 5 پر ایک مسافر بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام مسافروں کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی واقعے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آتشزدگی کا واقعہ موٹروے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب پیش آیا، جہاں بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک...
شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے شہری محمد شکیل کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو سخی حسن چورنگی پر رقم لانے کو کہا ہے۔ پولیس نے فوری حکمت عملی بناتے ہوئے اہلکاروں کو سادہ لباس میں مذکورہ مقام پر تعینات کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار اغوا کاروں کے پہنچنے پر گرفتاری کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کے ڈی اے چورنگی پر دوبدو...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)27 ویں انٹر نیشنل بکرا 'بچھڑا 'اونٹ میلہ میں لاہور کے 257کلوبکرے قلندر نے پہلی پوزیشن کیساتھ سات لاکھ روپے کا انعام جیت لیا، سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کا مقابلہ بھی احسن ہاشمی آ ف لاہورکے 1430کلو وزنی باس نامی نے جیت کر 3لاکھ روپے کاپہلاا نعام اپنے نام کیا۔انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت مند خوبصورت اور وزنی بکروں 'بچھڑوں اونٹوں بھینسوں کے مقا بلے زر عی یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے بانی چیئرمین آ رگنائز نگ کمیٹی چوہدری عطامحمدگجر کی سربراہی میں 27 ویں سالانہ 2025 کے اس تین روزہ میلے میں دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد کئے جانے والے تجارتی محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ امریکی انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق امریکا کی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے ٹیرف لگانے کے لئے استعمال کیا جانے والا قانون صدر کو یکطرفہ طور پر دیگر ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔عدالت کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے مطابق صرف کانگریس ہی کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت پر فیصلے کرنے کا اختیار...
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینے ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں،مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے، کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤ ڈ اسپیکرکے ذریعے اعلانات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ کھالیں جمع کرانے کے دوران ساتھ رکھنا لازم ہوگا، اسلحہ رکھنے سے متعلق تمام اجازت...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پشین کے علاقے سرانان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزحکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان
انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی ٹیم 400 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب اور نارتھ لندن کی ٹیمیں مڈل سیکس لیگ ڈویژن ون کے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں رچمنڈ کلب کو جیت کیلئے 427 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 5.4 اوورز میں 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ رچمنڈ کلب کی جانب سے بنائے گئے 2 رنز میں بھی ایک رن وائیڈ کا شامل تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے اس میچ میں نارتھ لندن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے، جس میں...
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ، واٹس ایپ، ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے جو صارفین کی پرائیویسی کے باب میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد ہی صارفین کو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی ور اس کی بنیاد ہوگا یوزر نیم۔ واٹس ایپ ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ہر صارف ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکے گا، جو حروف اور اعداد پر مشتمل ہوگا۔ اس یوزر نیم کے ذریعے آپ کسی سے رابطہ کرسکیں گے، بغیر اس کے کہ آپ کو اپنا ذاتی فون نمبر شیئر کرنا پڑے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کیساتھ رشتے ازدواج میں منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی شرکت سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا ’بےبی بمپ‘ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت...
گرین پیس فرانس کے سربراہ ژاں فرانسوا جولیارد نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور سیاستدانوں کی بے عملی اس نسل کشی میں شراکت داری کے مترادف ہے، ہم صدر ایمانوئل میکرون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرات اور عزم کے ساتھ خونریزی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سماجی کارکنوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے فوارے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس کے کارکنوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع مشہور فوارے فونٹین دیز انوسنٹ (Fontaine des Innocents) میں سرخ رنگ کا پانی ڈال کر غزہ میں جاری خونریزی کے خلاف...
وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث 7 اور 8 جون کو دفاتر بند ہوں گے، جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے قرار دیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس اور اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول طے ہے، تاہم ایک ہی دن دونوں سرگرمیاں ممکن نہیں ہوں گی۔ این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم شرکت...
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ان کا یہ دورہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم (IOMed) کی دستخطی تقریب اور دیگر دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں ہے۔ ہانگ کانگ میں انصاف کے نائب سیکرٹری ڈاکٹر چئونگ کووک کوان، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل ریاض احمد شیخ نے ڈپٹی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کریں گے اور پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے مختلف سفارتی و...
متاثرین میں 256 ایسے بچے بھی شامل تھے جن کی عمر 15 سال سے کم تھی اور ان کو کئی مرتبہ بیہوشی کی حالت میں یا آپریشن کے بعد ہوش میں آتے وقت درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ کیس فرانس کی جدید تاریخ کا سب سے بھیانک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی ریٹائرڈ سرجن کو کم عمر مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ فرانس کی عدالت نے ریٹائرڈ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو 299 مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ متاثرین میں 256 ایسے بچے بھی شامل تھے جن کی عمر 15 سال سے کم تھی اور ان کو کئی مرتبہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) یورپی یونین کے ممالک نے بدھ کے روزشام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں اٹھانے، سوائے ان کے جو سلامتی کی بنیاد پر ہیں، کے لیے قانون سازی کی۔ امریکی پابندیاں ختم، شام کا مستقبل کیا ہو گا؟ جنگ زدہ ملک کی تیزی سے تعمیر نو کو آسان بنانے کے لیے شام کا مرکزی بینک اور قرض کے خواہشمند دیگر ادارے ایک بار پھر یورپی مالیاتی منڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کیے گئے سیاسی فیصلے پر عمل...
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی شراکت داری کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری 21 ویں صدی کی امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے منصفانہ اور باہمی تجارتی رسائی کی اہمیت...
مدانی کو تقریباً 5 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا، اس پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ساتھ رابطے میں تھا، غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے مطابق پیدرام مدنی کو قانونی کارروائی، مقدمہ، اپیل اور سپریم کورٹ سے حتمی توثیق کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مدانی کو تقریباً 5 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا، وہ موساد کے ساتھ رابطے میں تھا، غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کر رہا تھا اور جاسوسی کی تربیت حاصل کرنے کےلیے جرمنی کے کئی دورے کر چکا تھا۔ ایرانی...
7 مئی 2025 ء کی علی الصبح، دنیا نے ایک غیر معمولی مظاہرہ دیکھا،قوم کی مضبوط قوتِ ارادی، عسکری نظم و ضبط، تکنیکی برتری اور خدائی تائید کا،جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کو فیصلہ کن انداز میں پسپا کرتے ہوئے ایک ایسے تنازعے میں فتح حاصل کی جو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہوا لیکن جنوبی ایشیا کی تزویراتی سوچ کو ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ یہ صرف ایک فوجی جھڑپ نہ تھی بلکہ ایک تاریخی لمحہ تھا، جہاں سچ نے فریب کو، تیاری نے غرور کو، اور عزم نے لاپرواہی کو شکست دی۔ یہ مختصر جنگ پاکستان کی برتری کی علامت بن گئی، نہ صرف روایتی دفاع میں بلکہ سائبر میدان میں بھی۔ یہ سلسلہ اس...
(گزشتہ سے پیوستہ) وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے۔مذکورہ ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں اور تمام ملزمان کا ٹرائل ملک کی مختلف عدالتوں میں جاری ہے‘‘۔مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری سے یہ واضح ہے کہ اسپیشل برانچ کی مذکورہ سورس انفارمیشن رپورٹ میں عائد کئے گئے ان الزامات کے متعلق کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جن میں یہ کہا گیا تھا کہ نوجوانوں کو ٹریپ کرکے بلاسفیمی کے مقدمات میں ملوث کیا...
28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن تھا جب چاغی کے سنگلاخ پہاڑوں نے پاکستان کی عظمت کی گواہی دی۔ یہ محض ایک سائنسی فتح نہیں تھی بلکہ ایک قوم کے عزم، اس کی غیرت اور اس کی خودمختاری کا آہنی اعلان تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ ایک ناقابلِ تسخیر، ذمہ دار اور باوقار قوم ہے۔ یومِ تکبیر ایک دن نہیںبلکہ ایک جذبہ ہے، ایک ایسی داستان جو ہر پاکستانی کے دل میں فخر کی لہر جگاتی ہے۔ آج اگر ہم بھارت کے مقابلے میں سرخرو ہیں تو یہ اسی دن کی بدولت ہے، جب ہم نے اپنی سائنسی مہارت، سفارتی جرأت، اور قیادت کی دوراندیشی سے عالمی منظرنامے پر اپنی...
دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے درمیان ایک ایسا مسئلہ مسلسل سر اٹھا رہا ہے جس نے نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کو بے چین کر رکھا ہے اور وہ ہے توہینِ رسالت اور دیگر گستاخانہ مواد کا پھیلاؤ۔ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور جب اس بنیاد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ پوری امت مسلمہ کے دل میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکے، کتب، ویڈیوز، فلمیں اور آن لائن پوسٹس کسی ایک فرد یا گروہ کی ذہنی خباثت نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہ میزائل پہلے سے چین کے J-20 “Mighty Dragon” میں محدود پیمانے پر شامل کیا جا چکا ہے اور اب J-10C کے ساتھ بھی آزمائش کے مراحل سے گزر رہا ہے، جو کہ پاکستان کے زیر استعمال ہیں۔ پی ایل 15 چار میٹر لمبا ہے جبکہ پی ایل 17کم و بیش 6 میٹر طویل ہے اس لئے اسے جے 10 سی کے نیچے نصب کرنے میں کچھ ٹیکنیکل و مکینکل مسائل ہیں۔ دوسری طرف 400کلومیٹر دور تک درست نشانہ لگانے کے لئے اس کے ریڈار کی صلاحیت اور دیگر حساس سافٹ ویئرز کو بھی اپ گریڈ کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر پاکستان PL-17حاصل کر لیتا ہے تو یہ بھارت پر ایک واضح فضائی برتری کا مظہر ہو...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 181 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھیجے ہیں۔ پاکستان، بھارت و پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصر امن مشن کا میزبان...
اعتصام الحق چو یوان چین کے ایک عظیم شاعر اور اپنی آبائی ریاست چو میں ایک وزیر بھی تھے ۔انہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ اپنی ریاست میں بہت سی اصلاحات کے نفاذ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محلاتی سازشوں کا شکار ہونے کےبعد وہ جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان کی غیر موجودگی میں پڑوسی ریاست نے ان کی ریاست پر حملہ کردیا۔ اس جنگ میں ان کی فوج کو شکست ہوئی۔ اس خبر سے دلبرداشتہ ہو کر چویوآن نے ایک بھاری پتھر باندھ کر خود کو دریا کے سپرد کر دیا۔ جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن چینی قمری کلینڈر کے پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ تھی۔ جب لوگوں کو پتہ چلا...
ہارورڈ یونیورسٹی نے 175 سال پرانی تاریخی تصاویر کی ملکیت جنوبی کیرولائنا کے انٹرنیشنل افریقی امریکن میوزیم کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ یہ فیصلہ ٹیمارا لانیئر کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے تصفیے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو ان تصاویر میں موجود افراد کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ تصاویر، جنہیں ’ڈاگوریوٹائپس‘ کہا جاتا ہے، 1850 میں ہارورڈ کے حیاتیات دان لوئس آگاسی نے نسل پرستانہ نظریات کو فروغ دینے کے لیے بنوائی تھیں۔ ان میں ایک افریقی نژاد غلام، رینٹی، اور اس کی بیٹی ڈیلیا کی تصاویر شامل ہیں، جو امریکا میں غلامی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ شریف خاندان میں ہی طے پاگیا۔ قابلِ اعتماد ذرائع کےمطابق یہ رشتہ شفیع فیملی میں طے پایا ہےجو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ دار ہیں۔جنید صفدر کے رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی جو اب باقاعدہ طور پر طے پا چکی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی خاندانی ملاقات میں نوازشریف،مریم نواز، شفیع فیملی اور دیگر قریبی عزیز شریک ہوئے ,منگنی اور نکاح کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی ,جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ خیالل رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی قطر کے بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ...
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور کی جذباتی تقریر نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں اور انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے فلسطینی مندوب غم سے رونے لگے۔ ریاض منصور نے کہا کہ غزہ میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مائیں ان کے بے جان جسموں کو گود میں اٹھا کر ان سے معافی مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا: "کیا کوئی انسان یہ منظر برداشت کر سکتا ہے؟" انہوں نے ذاتی دکھ بیان کرتے ہوئے کہا، "میرے بھی نواسے اور پوتے ہیں، میں جانتا ہوں وہ اپنے خاندانوں کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں۔" ریاض منصور نے مزید کہا، "آگ...
لاہور: راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس...
پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست اور رافیل طیاروں کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، دونوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ رافیل طیاروں کی پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی نے بھارت کی فضائی طاقت کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کمپنی داسوٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فضائیہ کی مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی مؤثر کارکردگی نے بھارت کے دفاعی دعووں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس میں...
پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے — جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں جب کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے لاس ویگاس کے اسٹیج سے دنیا کو پیغام دیا کہ ’پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی یہ تقریر ایک اعلان تھی کہ ’پاکستان صرف ماضی کا اسیر نہیں، بلکہ مستقبل کا معمار ہے‘۔ جب دنیا نے شک کیا، پاکستان نے بٹ کوائن کو اسٹریٹیجک ریزرو میں بدل کر یقین...
یروشلم : اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اولمرٹ نے کہا، "اگر یہ جنگی جرائم نہیں ہیں تو پھر اور کیا ہیں؟" انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور وہ اب مزید ان کا دفاع نہیں کر سکتے۔ اولمرٹ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے کچھ ارکان ایسے خطرناک اقدامات کر رہے ہیں جن کی کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی سوائے...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اگر چیف سیکرٹری پیش نہ ہوئے تو عدالت درخواستوں پر فیصلہ سنا دے گی۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سماعتوں سے حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، اور آج بھی یہی روش اپنائی جا رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ مزید پڑھیں: ایکس کی بندش، چیئرمین پی ٹی...
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ، پاکستان کی جوہری صلاحیت نے روایتی فوجی عدم توازن کو متوازن کرکے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں "اکھنڈ بھارت" کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی تاریخ تنسیخ نہیں ہوتی،اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی اتنی اہم اور مسلمہ ہیں...
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ عزت کرتے ہیں آپ عدالتوں کی؟ جواب جمع نہیں کروا رہے؟ آپ عدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروایا گیا تو درخواستوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فوری...

کیا جج آئینی سکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟عوامی امنگوں اور جمہوریت کیلئے سہی، لیکن کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص سے متعلق نظرثانی کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا جج آئینی سکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟عوامی امنگوں اور جمہوریت کیلئے سہی، لیکن کیا جج آئین ری رائٹ کر سکتے ہیں؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کوئی آئین ’’ری رائٹ‘‘ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ری رائٹ کیا گیا، 3دن کی مدت کو بڑھا کر 15دن کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) میکسیکو میں اتوار کو ووٹرز کئی ہزار وفاقی، ضلعی اور مقامی ججوں اور مجسٹریٹوں کا انتخاب کریں گے، جب کہ بقیہ ججوں کے لیے ایک اور الیکشن 2027 میں کرایا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر ججوں اور مجسٹریٹوں، بشمول سپریم کورٹ کے لیے یہ غیر معمولی رائے دہندگی بدعنوانی اور بعض افراد کو حاصل استثنیٰ سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔ گوگل میپس پر خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کر دیا جائے گا ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ عمل عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرے گا۔ انہوں نے متنازعہ امیدواروں، مثلاﹰ بدنام زمانہ منشیات کے اسمگلر وکیل جوکون گزمین، کی شرکت پر متنبہ کیا...
لاس ویگاس: پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کر دیا۔ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین، کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین...

سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ کو بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے جسٹس مسرت ہلالی کے سوال ’’سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کرا دی ہیں،مجھے ان کی نقول آج ملی ہیں اب ان کو دیکھوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ پیشں کرنے کی تاریخ میں مزید ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ عید کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوں گی، عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنےکا شیڈول ہے، ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی اور وہ خوش ہیں کہ پہلی شادی ہوئی کیونکہ انہیں اذلان جیسا بہترین تحفہ ملا۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani Celebrities ???? (@pkcelebritiespage) اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے اپنے پہلے شوہر علی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025ء کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بلال بن ثاقب نے...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔ سعودی عرب میں عید قرباں 6 جون کو منائی جائے گی،خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی اسٹاک مارکیٹ میں چھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ موریطانیہ حج پرواز حادثہ اور 210 عازمین حج کی شہادت؟ حقیقت سامنے آگئی
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی چار نکاتی تجاویز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 چین – شنگھائی تعاون تنظیم مصنوعی ذہانت تعاون فورم شہر تیانجن میں منعقد ہوا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے متعلقہ عہدیداروں نے اس فورم میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے متعلقہ عہدے دار نے کہا کہ اپریل 2025 تک چینی مصنوعی ذہانت پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جو عالمی کل کا تقریباً 40 فیصد ہے، جو...
چین نے تین فریقی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہونے والے پہلے آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس نے بین الاقوامی رائے عامہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ سربراہ اجلاس کا آغاز ملائیشیا نے کیا تھا، جو اس سال آسیان کی صدارت سنبھال رہا ہے اور چین نے اس میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس میں چین نے تین فریقی تعاون کے مواد کو مسلسل فروغ دینے اور موجودہ دور میں عالمی تعاون اور ترقی کا...
چین بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ مکمل احترام کے اصول پر کاربند رہا ہے، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال...
پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران امریکہ...
پاکستانی نوجوان سے محبت کے خاطر امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن بھی یہاں کے کھانوں کی دیوانی نکلیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مقبول رہنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ اونیجا انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور یہاں کی پکوان کی خوب تعریف کی۔ https://www.facebook.com/reel/704352808715531 اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بےحد لذیذ ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے بتایاب کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل ہے۔ امریکی خاتون کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین...
بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جب کہ مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار اور مفلوج ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعوؤں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمین کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر کسی ممکنہ حملے سے باز رہیں، کیونکہ ایسے کسی اقدام سے جوہری معاہدے کی بات چیت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا: "ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، اور ایسے موقع پر اسرائیل کی جانب سے کوئی حملہ ناقابل قبول ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق: "ہم غزہ میں غذائی امداد بھیج رہے ہیں، یہ ایک نہایت ناگوار صورتحال ہے۔" ادھر غیر ملکی خبررساں ادارے نے...
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ’’Hilal Talks 2025‘‘ پروگرام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ کرام شریک ہو رہے ہیں۔ پروگرام میں نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے حربے اور مذموم مقاصد سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پروگرام میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ ’’خصوصی سیشنز کے ذریعے پاک فوج کی ساخت، کردار اور کام کرنے کے طریقہ کار کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔‘‘ پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ ’’بھارت، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے ہتھکنڈوں کو استعمال کر کے پاکستان کے خلاف...
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل ہوا: سب سے پہلے، مساوی سلوک کو اپنانا۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے...
نیویارک: غزہ میں بچوں کا قتل عام پر اقوام متحدہ میں فلسطینی مستقل مندوب اشک بار ہوگئے۔ ریاض منصور سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران تڑپ اٹھے، بے بسی کی تصویر بن گئے، کہتے ہیں بچوں کا قتل عام ناقابل بیان ہے، فلسطینی غزہ میں دنیا کے سامنے اپنے بچے کھو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ عام انسان غزہ میں بربریت کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مائیں ان کے بے جان جسموں کو گود میں اٹھاتی ہیں، ان کے بال سہلاتی ہیں، ان سے بات کرتی ہیں، ان سے معذرت کرتی ہیں، بھلا کوئی انسان یہ دکھ...
---فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
---فائل فوٹو کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
موریطانیہ(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ افریقی ملک موریطانیہ سے سعودی عرب جانے والی ایک حج پرواز حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس میں 210 عازمینِ حج سوار تھے اور تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس افسوسناک دعوے کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی تیزی سے پھیلایا گیا، اور اس کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم جب خبر کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال یکسر مختلف نکلی۔ موریطانیہ کی حکومت نے باقاعدہ طور پر اس خبر کو مسترد کردیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر، الولی طحٰہ،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے، شادی رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔ جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، جیند صفدر کی شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، ان کا رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سفارت کار نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پھر وہ اس کا "زیادہ طاقت اور عزم" کے ساتھ جواب دے گا۔ سفیر نے اپنے خطاب کے دوران جوہری طاقت رکھنے والے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان حالیہ دشمنی کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کرائی۔ جنوبی ایشیا کو مزید کسی بحران کی ضرورت نہیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے، بلال احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کی حالیہ کشیدگی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کو کسی اور بحران کی ضرورت...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ جہاں طے ہوا ہے وہ فیملی لاہور میں قیام پذیر ہے۔جنید صفدر کا رشتہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاﺅن میں سابق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران "رشتہ طے پا گیا اور جلد ہی منگنی ہو...
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار کلیدی ہے۔ امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط میں کشمیر، دہشتگردی اور سندھ طاس سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت پر آمادگی شامل تھی۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی بھارتی جارحانہ بیانات کے تسلسل کی بدولت کمزور ہے اور اس کے برقرار رہنے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ امریکا، جنگ بندی کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تصفیہ طلب معاملات میں...
حسن علی:صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے صدر مملکت کو فیصل آباد، گجرات اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وفد میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر اور حرا تنویر شامل تھے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے...
امریکی صدر کے مشیر اور ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری طے شدہ مدت کے اختتام پر میں صدر @realDonaldTrump کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فضول اخراجات کو کم کرنے کا موقع دیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا، کیونکہ یہ حکومت میں ایک طرزِ زندگی بن جائے گا۔‘ ایک وائٹ ہاؤس...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو متاثر کرنے والے اقدامات (ایران پر حملہ) نہ کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود صحافیوں کو بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ اس وقت ایسا کرنا نامناسب ہوگا، ہم اس مسئلے کے حل کے بہت قریب ہیں، یہ صورتحال کسی بھی لمحے بدل سکتی ہے۔ اسرائیل نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو ایران کے جوہری پروگرام کی اہم تنصیبات پر حملہ کر کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔...
امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...