2025-11-04@07:03:19 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 35				 
                «آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت»:
	بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
	اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔  رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
	سیکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، تباہ کن حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
	 شمالی وزیرستان:  سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج  کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے)  بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت...
	اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے باضابطہ بات چیت کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد پہنچی ہے جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے...
	خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔   فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔   آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو جہنم...
	خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
	ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔  بعد ازاں  8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی   ہلاک ہونے والے خوارج  کے قبضے سے اسلحہ،...
	مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں: حلقہ این اے 129 (لاہور): یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔ حلقہ پی پی 87 (میانوالی): احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔ حلقہ این اے 66 (وزیرآباد): احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے...
	آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید...
	وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
	خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے...
	سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025  سب نیوز  سکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور...
	سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔...
	سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں...
	خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
	 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔   ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا   آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
	بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی امور کی جانی پہچانی ماہر اور امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی بیانیے پر نہ صرف کھل کر تنقید کی بلکہ بھارت کے کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹین فیئر نے گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح بھارتی عوام یہ ماننے پر تُلے ہوتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آنے والے ہر واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، بالکل اسی طرح پاکستانیوں کو بھی یہ پختہ یقین ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بیشتر دہشتگرد حملے بھارت کی کارستانی ہیں۔ انہوں نے...
	بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو  ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا، عالمی...
	راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے...
	وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تک اس منصوبے کو وسعت دینے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزی اعظم آفس سے جاری یبان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے تین لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں...
	اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواوے ٹیکنالونیز کے تحت 3 لاکھ نوجوانوں کوآن لائن تربیت فراہم کی جائے گی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم...
	چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم  پاس کرائی گئی،   26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی...
	بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت...
	  اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیرافضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور ان سے پارٹی پالیسی کےخلاف بیان بازی پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جواب دیئے جانے تک شیر افضل مروت کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کو دئے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، آپ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...
	عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی...