پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے بلکہ انہیں بروقت ادائیگی، کھاد، بیج اور پانی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہوئے اور ملکی گروتھ ریٹ 6.
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کسان اتحاد کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے، گندم کا ریٹ 5 ہزار روپے فی من مقرر کرے اور کسانوں کو وہ عزت اور حقوق دے جس کے وہ حقدار ہیں۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف کرتی ہے نے کہا
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔