2025-08-08@10:07:58 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«اڈے پر ایرانی میزائل حملے»:

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی ایرانی پرواز کراچی پہنچ گئی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں واقع امریکی اڈے پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ العدید اڈے پر کیا گیا حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا، اور ایسا دوبارہ بھی ممکن ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پہنچنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔...
    قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا۔ پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پرنیل نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے لیے دیے گئے بیان میں کہا کہ 23 جون 2025 کو ایران کا ایک بیلسٹک میزائل العديد ایئر بیس پر آ کر گرا، جب کہ باقی میزائلوں کو امریکی اور قطری ایئر ڈیفنس سسٹمز نے کامیابی سے تباہ کر دیا تھا۔ شان پرنیل نے مزید کہا کہ اس حملے سے...
    امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔ حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے 23 جون کو العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکا کے مواصلاتی نظام کے اہم حصے کو نشانہ بنایا گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی میزائل نے خاص طور پر مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا، جو امریکی فوجی آپریشنز کے لیے انتہائی اہم تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایران نے حملے سے قبل اشارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی بالآخر پینٹاگون نے تصدیق کردی ہے۔جاری کی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں حملے سے قبل اور بعد کے مناظر کا موازنہ کیا گیا ہے، جس میں امریکی مواصلاتی نظام کے اہم حصے کو پہنچنے والی تباہی صاف دکھائی دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے 23 جون کو العدید ایئر بیس پر یہ حملہ کیا، جس میں امریکی فوج کے حساس مواصلاتی نظام کو محفوظ بنانے والا خصوصی ڈوم نشانہ بنا۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق یہ ڈوم امریکی فوجی آپریشنز کے لیے اہم ترین ڈھانچوں میں شامل تھا، جس کی تباہی سے امریکا کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس...
    لاہور: سابق سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ ایران کا قطر میں امریکی اڈے پر حملہ بنیادی طور پر اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا تھا کہ ہم نے امریکی حملے کے جواب میں اس کے اڈے پر حملہ کیا ہے، آپ نے دیکھا کہ انھوں نے پہلے قطر کو مطلع کیا پھر امریکا کو بھی اطلاع دی، پھر جب میزائل فائر کیے گئے تو وہ آسانی سے روک لیے گئے، کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی اڈے خلیجی ممالک میں ہی ہیں تو وہ جہاں پر بھی حملے کرتے وہ یو اے ای ہوتا، بحرین ہوتا یا دوسرے...
      تہران : گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے بروقت امیر قطر سے رابطہ کیا تاکہ واضح کرسکیں کہ کل کا واقعہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست اور اعلانیہ شرکت کا ردِعمل تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو ایران کی قطر جیسے برادر اور ہمسایہ ملک سے کسی قسم کی دشمنی...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان تلخ بیانات، حملے اور جوابی کارروائیوں نے صورت حال کو مزید خطرناک بنا دیا۔ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے لے کر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کے اعلان تک، 48 گھنٹوں میں رونما ہونے والے ان واقعات نے عالمی سیاست اور سیکیورٹی کو لرزا کر رکھ دیا۔ ذیل میں ان اہم واقعات کی ایک جامع ٹائم لائن پیش کی جا رہی ہے: 13 جون 2025 اسرائیل نے ایران میں ’رائزنگ لائن‘ آپریشن کے تحت جوہری تنصیبات اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا۔ کشیدگی کا باضابطہ...
    ایران نے پیر کے روز قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر محدود میزائل حملہ کیا، یہ کارروائی امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے جواب میں کی گئی، تاہم ایران نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنا چاہتا ہے۔ قطر نے مزید کہا کہ وہ حملے کے بعد بین الاقوامی قانون کے مطابق براہِ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم العدید ایئر بیس پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے ریاستِ قطر کی خودمختاری، فضائی حدود اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔   قطر نے...
    قطر میں ایرانی حملے کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں، فضائی حدود بند کردی ،سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو فتح کا اعلان نام دے دیا، جنوبی اسرائیل میںپاور پلانٹ کو نشانہ بنانے سے بجلی بندہوگئی، کئی شہروں میں دھماکے یران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت،شام اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا۔سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو ’’فتح کا اعلان‘‘ نام دے دیا۔ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے...
    ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...
    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز 7.2 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل (U.S. oil futures) کی قیمت 7.2 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ کر بند ہوئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں بدترین کاروباری دنوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ کمی ان خدشات کے زائل ہونے کے بعد سامنے آئی جو اتوار کی رات ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تھے۔ اس خدشے نے اتوار کی رات تیل کی قیمت کو 78.40 ڈالر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت قطری سفیر نے...
    واشنگٹن / نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک ٹائمز کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حالیہ حملے کا فوری طور پر کوئی فوجی یا براہِ راست ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی قومی سلامتی ٹیم اور عسکری حکام نے متعدد آپشنز پر غور کیا، تاہم صدر ٹرمپ نے اس وقت کسی بھی قسم کے جوابی حملے سے گریز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکی ہلاکتیں...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے سے قبل قطری حکام کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا تھا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ اخبار کے مطابق ایران کی اس اطلاع کا مقصد قطر کو ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچانا اور خلیجی ملک کو اعتماد میں لینا تھا۔ امریکی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھی ایرانی حملے کی پیشگی اطلاع حاصل تھی۔ یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟ ایران کے اس اقدام پر تاحال تہران کی طرف سے باضابطہ تصدیق...
    ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔  ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔  خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں قطر نے...
    جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز دوحا (سب نیوز)قطر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قطر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہے کہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطی میں امریکا کا سب...
    ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز)ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام کے مغربی الحسکہ صوبے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے فورا بعد امریکی فوجی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔میڈیا سمیت کسی کو بھی امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث درست خبروں کا حصول مشکل ہوگیا ہے، تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی...
    شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے مغربی الحسکہ صوبے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد امریکی فوجی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی امریکی فوجی اڈے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث درست خبروں کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ قبل ازیں رات گئے سے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو نامعلوم سمت سے مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد امریکی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور کئی فوجی ہیلی کاپٹرز کو فضا میں بھیجا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے کے بعد امریکی فوجی دستوں نے اڈے کے گرد و نواح کی جامع تلاشی لی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔تاحال حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔خیال رہےکہ خطے میں امریکی اور ایرانی تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حال ہی میں امریکا نے ایران...
    تہران، مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے حیفا، تل ابیب، جنوبی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، مقبوضہ بیت المقدس اور ایلات میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ ایک میزائل حیفا کی بندرگاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر خلیجی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ اگر ان کی سرزمین سے امریکا نے ایران کے خلاف کوئی عسکری کارروائی کی تو انہیں بھی ممکنہ جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حملے ان ممالک کی زمینوں سے کیے گئے تو ایران اسے کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی تصور کرے گا، جس کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ...
    ایران کا کہنا ہے کہ موساد کی سائٹ پر حملے میں اس نے ایک نیا اور ایسا (اسٹیلتھ) میزائل مارا جس کا سراغ لگانا اسرائیل کے لیے ممکن نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں موساد اور آمان کے مراکز پر براہ راست میزائلوں سے حملہ ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی انٹیلی جنس تنصیب کو نشانہ بنانے والے حملے میں پہلی بار ایک نئے، ناقابل شناخت میزائل کا استعمال کیا جو کامیابی کے ساتھ امریکا کی مدد سے اسرائیل میں کھڑے کیے گئے فضائی دفاعی نظام میں داخل ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے منگل کے روز کہا کہ آج کے حملے میں ہم نے ایسے میزائل داغے...
    شامی ذرائع نے ملک کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کے مغربی حصے میں واقع ہتھیاروں کے ڈپو پر صیہونی حملے کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ شام پر حاکم افراتفری کی فضاء میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس بار شام کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق شامی ملٹری بیس پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے یہاں ہونے والے یکے بعد دیگرے مہیب دھماکوں، کہ جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، کے باعث پورے علاقے کو سیاہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز)بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ تباہ کردی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک اہم اسٹریٹجک ہوائی اڈے، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پر شدید حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں رن وے اور اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے دوران متعدد جنگی طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اڈے پر موجود فضائی دفاعی نظام بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد اڈے کے ارد گرد شدید دھماکوں کی...
    اسرائیلی فوج نے یمن کے مرکزی ہوائی اڈے، صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت صنعا میں کم از کم چار فضائی حملے کیے گئے۔ یہ حملے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حصہ ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روئٹر کے مطابق اسرائیل نے صنعا ایئرپورٹ کے ارد گرد موجود لوگوں کو پہلے ہی انتباہ دیا تھا کہ وہ علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں کیونکہ انہیں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس وارننگ کے ساتھ اسرائیل نے ایئرپورٹ کے اطراف کا ایک نقشہ بھی جاری کیا تھا۔ حملوں کا ہدف تین مسافر طیارے، روانگی ہال، رن وے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول...
    ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
۱