2025-05-09@19:41:37 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«اکاؤنٹ ہیک»:

    جمعرات کی شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تباہ کرنے، ایف 16 لڑاکا طیارے گرائے جانے اور انڈین نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنائے جانے والی فیک نیوز کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ پر جمعہ کی صبح پاکستان سے متعلق جن ’خبروں‘ نے جگہ بنائی وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔انڈیا کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان سے متعلق یہ خبریں شائع کیں کہ انڈیا، پاکستان کشیدگی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے بعد پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ’مزید قرض دینے اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔‘اسی طرح ایک اور خبر ایک حکومتی ادارے ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کے حوالے سے دی...
    امیج — فائل وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیاوزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی۔ تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنادی گئی۔
    ایمیج: فائل وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کرلیا گیا۔ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران مذکورہ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دریں اثناء وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے بھی وزارتِ اقتصادی امور کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی۔انہوں نے اس حوالے سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔ 
    وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر...
    وزارتِ اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اسے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہوا، مذکورہ اکاؤنٹ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔ ????????????وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ درج ذیل پوسٹ کو رپورٹ کریں: The Ministry of Economic Affairs account has been hacked. Please unfollow and report the following: pic.twitter.com/jYZxsH7myM — Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) May 9, 2025 واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ بھارتی سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں میں واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والے ایک مبینہ اسکینڈل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی ایک تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری ہو جاتی ہے۔ بھارت میں اس حوالے سے چند مبینہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”GadgetsToUse“ کی تحقیق کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل ہیک ہونا ممکن نہیں۔ واقعے کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ...
    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین کی لاش کمرے اور ان کی اہلیہ کی لاشں واش روم سے ملی تھی اور اب موت کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹسی 11 فروری کو ہی چل بسی تھیں جب کہ اداکار جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی لیکن الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں نشہ یا کسی ممنوع چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں کو قتل کرنے کے بھی ثبوت نہیں ملے تھے البتہ اس...
    ہالی وڈ کے نامور اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی گھر سے لاشیں برآمد ہوگئیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو کی سانتا فی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ہالی وڈ اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ 95 سالہ جین ہیکمین اور 64 سالہ بیٹسی کے ہمراہ ان کے پالتو کتے کی لاش بھی ملی۔پولیس کے مطابق 26 فروری کو دوپہر 1:45 بجے لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ابھی تک دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کسی تیسرے شخص کا عمل دخل نہیں ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جین...
    اسلام آباد: جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔ ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے...
۱