2025-05-04@06:44:01 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«بچے اور بچی»:
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے،...
ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں سیپٹک جھٹکے سے بگڑنے والے سالمونیلا ٹائیفی سے ہونے والے میعادی بخار کا شکار 2 سالہ پاکستانی بچے کو زندگی بچانے والے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر آنہوئی پراونشل چلڈرن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بچے کو مسلسل تیز بخار کے باعث21 مارچ کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں سی ری ایکٹو پروٹین کی خطرناک حد تک بلند مقدار سامنے آئی جو کہ اہم انفیکشن کی علامت ہے۔ ہسپتال کے ہیماٹولوجی اور آنکولوجی شعبے کے ایسوسی ایٹ چیف فزیشن وانگ چھینگ جن نے کہا کہ غیر مستحکم علامات اور بخار میں مسلسل رونے کے باعث بچے کی حالت نازک تھی۔ اس کے والدین انتہائی پریشان...
چین کے شہر ہانگ ژو کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ایک گھناؤنا واقعہ اس وقت سرخیوں میں ہے جب ایک دو سالہ بچے نے گاہگوں کیلئے مخصوص گلاس میں پیشاب کر دیا اور ماں نے بجائے اسے روکنے کی اس کی حمایت کی۔ ریسٹورنٹ میں موجود ایک اور گاہک جس کی تینگ نام سے ہوئی، نے ریسٹورنٹ میں پیش آئے اس واقعے کی اطلاع دی میڈیا کو دی۔ تینگ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچہ اپنی ماں اور دو بوڑھے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اچانک کرسی سے کھڑا ہوا، اس نے اپنی پتلون نیچے کی اور شیشے میں پیشاب کر دیا۔ تینگ نے بتایا کہ جب بچے نے کہا کہ اسے پیشاب آرہا ہے...
حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔ ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے جاری کردہ سرمایہ کاری پالیسی سے متعلق میمورنڈم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ میمورنڈم میں چین کو قومی سلامتی کے بہانے غیر ملکی حریف کے طور پر درج کیا گیا ہے اور چین کے خلاف دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں کو مضبوط بنانے کے لیے امتیازی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی چین شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ پیر کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں اور چینی مارکیٹ کو امریکہ سے باہر رکھ کر آخر کار خود امریکہ کے معاشی مفادات اور بین الاقوامی ساکھ...
چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل کے فائنل ایئر کے پاکستانی طلبا نے چینی بزرگ کی جان بچالینجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلبا ا±س دن سیاحت کے نیت سے ریلوے سٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لئے ہی کیوں نہ کیا جائے۔میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو اسمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی کے عہدیدار قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دستہ سوموار کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے...
چین میں گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں ریکارڈ 20 فیصد کمی دیکھی گئی جو کہ اب تک کی تیز ترین کمی ہے اور اس رجحان کے باعث ملک کی سکڑتی ہوئی آبادی کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان جوڑوں کو شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے سلسے میں حکومتی اقدامات کے باوجود رجسٹرڈ ہونے ولای شادیوں کی تعداد صرف 6.1 ملین رہی جو کہ 2021 میں 7.68 ملین تھی۔ شادی کرنے کے رجحان میں کمی نوجوان چینی شہریوں میں روایتی خاندانی زندگی اپنانے کے والے سے بڑھتی ہچکچاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے، ماہرین کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات اس...
GUJRANAWALA: خواجہ سرا کی تحویل میں کمسن بچے پر تشدد اور استحصال کے معاملے کا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا، بچے کو تحویل میں لے کر خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر کم سن بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ فوزیہ سعید نے کمسن بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں منتقل کر دیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کو تشدد اوراستحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے کی بہترین دیکھ بھال کی...
ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس...
اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر...