چینی جدیدیت کی نئی ترقی کے ساتھ سب سے پہلے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا، جیانگ زیڈونگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے، باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے وسیع امکانات ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے، باہمی طور پر فائدہ مند اور تعاون کو گہرا کرنے، سی پیک کی تعمیر کواپ گریڈ ورژن بنانے، دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ جی ڈی پی 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی کل پیداوار پہلی بار 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ کے ساتھ چین کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
ویب ڈیسک:صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہےخ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔