دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔
اس معاملے کی سی سی ٹی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی لیکن ریسکیو اہلکاروں کے پاس پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آلات اور دیگر سامان نہیں تھا، میڈیکل ایمبولینس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی۔
ویڈیو میں ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز، کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے۔
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔
آج دریائے سوات کے ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے ملی جس کے بعد اب تک اس افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
دریائے سوات میں حادثہ جمعے کو پیش آیا تھا جس میں 17 افراد ڈوب گئے تھے، 4 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے سوات میں بچے کی
پڑھیں:
پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
سٹی 42 : پنجگور میں ایرانی پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز حکام کےمطابق بس کراچی سے پنجگور آ رہی تھی، اسی دوران پیٹرول سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لیویز حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار